• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

مودی سرکار بھارتی مسلمانوں کو ملک بدر کرنے کیلئے مسلسل کوشاں

by sohail
اپریل 5, 2020
in تازہ ترین, دنیا
0
مودی سرکار بھارتی مسلمانوں کو ملک بدر کرنے کیلئے مسلسل کوشاں
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت کی ریاست آسام میں ٹریبونل کے اراکین نے انکشاف کیا ہے کہ مودی سرکار کی جانب سے انھیں مجبور کیا جا رہا ہے کہ مسلمانوں کو زیادہ سے زیادہ غیر ملکی شہری قرار دیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت غیر قانونی طور پر رہنے والے پناہ گزینوں کو ملک بدر کرنا چاہتی ہے، کچھ سیاستدانوں نے اس عمل کو ملک بھر میں جاری رکھنے کا عہد کر رکھا ہے۔

نیویارک ٹائمز کے رپورٹرز کرن دیپ سنگھ اور سہاسنی راج نے ٹریبونلز کے پانچ سابق اراکین کے انٹرویوز کیئے جس میں انھوں نے بتایا کہ مودی حکومت نے ان پر دباؤ ڈالا کہ وہ زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کو غیر ملکی شہری قرار دیں اور ایسا نہ کرنے والے پانچ میں سے تین اراکین کو ملازمتوں سے برخاست کر دیا گیا۔

ٹریبونل کی رکن وکیل مامونی راج کماری نے تقریباً دو سال اپنے کئی دن اس بات کا فیصلہ کرنے میں گزارے کہ کون بھارتی شہری ہے اور کون نہیں ہے۔

کورونا وبا اور تبلیغی جماعت : بھارت میں مسلمانوں کو منصوبہ بندی کے تحت نشانہ بنانے کا انکشاف

مودی حکومت نے بھارت میں آزادی صحافت کا خاتمہ کیسے کیا؟

بھارتی اداکار انوپم کھیر کا خوبصورت ویڈیو پیغام، تمام انسانوں کے نام

54 سالہ راج کماری نے انکشاف کیا کہ اسے زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کو غیر ملکی شہری قرار نہ دینے پر نوکری سے نکال دیا گیا اور ان کو سزا بھی دی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ بھارتی شہریت کی اس جنگ میں خود کو فرنٹ لائن پر محسوس کرتی ہیں۔

حال ہی میں ریاست آسام کے حکام نے وہاں کے رہائشیوں کا مکمل بائیو ڈیٹا حاصل کر لیا ہے تاکہ وہ ملکی اور غیر ملکی باشندوں کا تعین کر سکیں۔

اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد انھوں نے نتیجہ اخذ کیا کہ تین کروڑ 30 لاکھ کی آبادی پر مشتمل ریاست آسام میں تقریباً 20 لاکھ لوگ پردیسی ہیں جن میں اکثریت مسلمانوں کی ہے۔

اب یہ سلسلہ ملک بھر میں شروع ہونے والا ہے کیونکہ مودی نے سیکولر اور مختلف نسلوں و مذاہیب پر مشتمل ملک بھارت کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔ ان کا مقصد بھارت کو ایک ہندو ریاست میں تبدیل کرنا ہے۔

ریاستی حکام اور مرکزی حکومت نے اس معاملے پر تبصرے سے گریز کیا۔

دسمبر میں بھارتی حکومت نے ایک نیا امیگریشن قانون پاس کیا جس میں اردگرد کے ممالک سے آئے ہوئے مہاجرین کو بھارتی شہریت سے نوازنے کا فیصلہ کیا لیکن مسلمانوں کو اس قانون کے ثمرات سے محروم کر دیا گیا۔

جواہر لعل یونیورسٹی کے سابقہ پروفیسر بینود کاداریا نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے مسلمانوں کو بہت تیزی سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Tags: بھارت میں انتہاپسندینریندر مودی
sohail

sohail

Next Post
کورونا کا شکار ہونے والے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اسپتال داخل

کورونا کا شکار ہونے والے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اسپتال داخل

امریکہ کے چڑیا گھر میں ایک شیرنی کورونا کا شکارہو گئی

امریکہ کے چڑیا گھر میں ایک شیرنی کورونا کا شکارہو گئی

پشاور کا پٹھان جسے ترکی میں ایک صدی سے ہیرو کا مقام حاصل ہے

پشاور کا پٹھان جسے ترکی میں ایک صدی سے ہیرو کا مقام حاصل ہے

تائیوان کس طرح کورونا سے نجات حاصل کر کے دیگر ممالک کے لیے ایک مثال بن گیا؟

تائیوان کس طرح کورونا سے نجات حاصل کر کے دیگر ممالک کے لیے ایک مثال بن گیا؟

کورونا وائرس پھیلاؤ: برطانوی تھنک ٹینک کی چین کے خلاف مقدمہ کی تجویز

کورونا وائرس پھیلاؤ: برطانوی تھنک ٹینک کی چین کے خلاف مقدمہ کی تجویز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In