• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

وزیر اعلیٰ پنجاب کا آبائی ضلع کورونا وائرس کی لپیٹ‌ میں

by sohail
اپریل 5, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, کورونا وائرس
0
وزیر اعلیٰ پنجاب کا آبائی ضلع کورونا وائرس کی لپیٹ‌ میں
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے آبائی شہر ڈیرہ غازیخان کے ضلعی اسپتال میں کام کرنے والے 14 ڈاکٹرز بشمول پیرامیڈیکل اسٹاف کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔

ان افراد میں کچھ کو ترکی اسپتال مظفر گڑھ اور دیگر تمام کو ڈی جی خان میں بنائے گئے قرنطینہ اور آئیسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف کو انتظامیہ نے کورونا سے حفاظت کا سامان دیے بغیر اس وبا سے نمٹنے پر لگا دیا۔

اس دوران سوشل میڈیا پر ڈاکٹرز بار بار کہتے رہے کہ انہیں حفاظتی لباس PPE دیا جائے، ان کی آواز میں شہریوں نے بھی آواز ملائی لیکن انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔

پنجاب کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں پر ملیریا کی دوا کا استعمال شروع

ڈاکٹرز نے سوشل میڈیا پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت پر کڑی تنقید کی ہے، انکا کہنا ہے کہ وہ چیخ چیخ کر حفاظتی سازوسامان مانگتے رہے لیکن ان کی کسی نے نہیں سنی۔

اس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ ڈاکٹرز کی اتنی بڑی تعداد متاثر ہوئی ہے اور یہ مرض کئی اور شہریوں کو بھی منتقل ہوچکا ہے۔

ڈاکٹروں کے کورونا سے متاثر ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد شہر میں خوف کی فضاء طاری ہے، اطلاعات کے مطابق اب تک ڈیرہ غازیخان میں کورونا مریضوں کی تعداد 227 ہو گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا آبائی ضلع اور شہر ہے، اسی میں پنجاب کا سب سے پہلا قرنطینہ سنٹر بنایا گیا جہاں پر ایران سے تفتان اور پھر ڈی جی خان آنے والے 829 زائرین کرام کو ٹھہرایا گیا۔

اسی جگہ انکی بلڈ سمپل ٹسیٹسنگ  کا عمل کیا گیا اور 208 زائرین میں کورونا وائرس کا نتیجہ مثبت نکلا جبکہ دیگر کو کچھ دن ٹہرانے کے بعد انکے گھروں میں بھیج دیا گیا۔

اس دوران ڈی جی خان کے پانچ مقامی شہری اس وباء کی لپیٹ میں آئے جن میں دو ڈاکٹرز بھی شامل تھے۔

مقامی تجزیہ کاروں کے مطابق آنے والے چند دنوں میں شہر کے حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں اور کورونا کے مریضوں کی تعداد میں بڑا اضافہ ہو سکتا ہے،

Tags: کورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post
چینی، آٹے کا مصنوعی بحران، وزیراعظم کا تفصیلی رپورٹ آنے کے بعد کارروائی کا اعلان

چینی، آٹے کا مصنوعی بحران، وزیراعظم کا تفصیلی رپورٹ آنے کے بعد کارروائی کا اعلان

مودی سرکار بھارتی مسلمانوں کو ملک بدر کرنے کیلئے مسلسل کوشاں

مودی سرکار بھارتی مسلمانوں کو ملک بدر کرنے کیلئے مسلسل کوشاں

کورونا کا شکار ہونے والے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اسپتال داخل

کورونا کا شکار ہونے والے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اسپتال داخل

امریکہ کے چڑیا گھر میں ایک شیرنی کورونا کا شکارہو گئی

امریکہ کے چڑیا گھر میں ایک شیرنی کورونا کا شکارہو گئی

پشاور کا پٹھان جسے ترکی میں ایک صدی سے ہیرو کا مقام حاصل ہے

پشاور کا پٹھان جسے ترکی میں ایک صدی سے ہیرو کا مقام حاصل ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In