• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, ستمبر 21, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

ان پانچ ایپس کو اپنے موبائل سے فوراً نکال دیں

by sohail
اپریل 6, 2020
in Uncategorized, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسمارٹ فونز لوگوں کی زندگیوں کا اہم جز بن چکے ہیں، ایک تحقیق کے مطابق عام آدمی دن کا بڑا حصہ صرف موبائل فون استعمال کرنے میں صرف کر دیتا ہے۔

اگر آپ کو یقین نہیں آتا تو آپ محض پانچ گھنٹوں کے لیے موبائل کہیں رکھ دیں، اس دوران کئی مرتبہ آپ کا ہاتھ بے دھیانی میں بھی جیب میں ضرور جائے گا۔

ایک صارف اپنے موبائل میں کئی طرح کی ایپلیکشنز کو استعمال کرتا ہے اور جانے انجانے میں وہ ان کا عادی ہوتا چلا جاتا ہے۔

دنیا میں زیادہ تر لوگ اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کا استعمال کرتے ہیں جس کے لیے صارف پلے اسٹو سے ہر طرح کی ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے۔

یہ ایپس باآسانی اور مفت میں دستیاب ہوتی ہیں اور اسی وجہ سے گوگل پلے اسٹور کو شدید تنقید کا بھی سامنا رہا ہے۔

تنقید کی بڑی وجہ گوگل وہ غیر موثر نظام ہے جس میں یہ ہر طرح کی ایپس کو اپنے اندر جگہ دے دیتا ہے۔

اس نقص کی وجہ سے پلے اسٹور پر ایسی ایپس کی بھرمار ہے جو نہ صرف آپ کے اسمارٹ فون کے لیے نقصان دہ ہیں بلکہ ان سے آپ کی ذاتی نوعیت کی چیریں (پرائیویسی) بھی محفوظ نہیں ہے۔

ہم نے پانچ ایسی ایپس کی فہرست ترتیب دی ہے جو آپ کے موبائل اسمارٹ فون کے لیے نقصان دہ ہیں، اگر انہیں استعمال کر رہے ہیں تو فوری موبائل سے ان انسٹال کر دیں۔

کوئک پِک(QuickPIC)

اس ایپ کے ذریعے موبائل میں موجود فوٹو گیلری کا استعمال قدرے آسان ہو جاتا ہے تاہم مستقل اپڈیٹس کے باعث اس کا سائز بڑھتا جاتا ہے جس کی وجہ سے موبائل کی کارکردگی متاثر ہونے لگتی ہے۔

اس ایپلیکیشن کو جس ادارے نے خریدا ہے اس پر الزام ہے کہ وہ صارفین کا ڈیٹا اپنے سرورز پر منتقل کر رہا ہے۔

ES فائل ایکسپلورر(ES File Explorer)

یہ ایک معروف اور ایک اچھی فائل تلاش کرنے والی ایپ ہے تاہم یہ بھی بلاٹ ویئر اور ایڈ ویئر سے بھری ہوئی ہے۔

یہ بار بار صارف کو مختلف ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے کے حوالے سے پاپ اپس دے کر زچ کرتی رہتی ہے، اس کی متبادل ایپس کے طور پر او آئی ایکسپلورر اور ایف ایکس فائل ایکسپلورر پلے اسٹور پر موجود ہیں۔

یوسی براؤزر(UC Browser)

یہ چین، بھارت اور پاکستان میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا براؤزر ہے، اس کا دعویٰ ہے کہ یہ باقیوں سے تیررفتار ہے۔

اس ایپ کی سب سے بڑی خامی یہ ہے کہ یہ صارف کا ذاتی نوعیت کا ڈیٹا اور براؤزر پر سرچ کی گئی کیوری، صارف کا آئی ایم ایس آئی نمبر، آئی ایم آئی اے نمبر، اور صارف کی جیو لوکیشن کا ڈیٹا بغیر انکریپشن کے علی بابا کے سرور میں منتقل کر دیا جاتا ہے۔

کلین ایٹ (Clean it)

جنک فائل کلینر ایسی ایپ ہے جو ایک کروڑ سے زائد مرتبہ ڈاؤن لوڈ کی جا چکی ہے اور گوکل پلے اسٹور پر 85 فیصد لوگوں نے اسے فائیو اور فور اسٹار دے رکھے ہیں جس کے بعد صارف کے ذہن میں یہی خیال آتا ہے کہ یہ ایک محفوظ ایپ ہے مگر ایسا نہیں۔

ایک تحقیق کے مطابق متعدد بار کیشے کو صاف کرنا آپ کے موبائل کی کارکردگی کو متاثر کر دیتا ہے۔

ریم میں سے ڈیٹا صاف کرنے کا عمل آپ کی بیٹری کا استعمال بڑھا دیتا ہے جبکہ چلتی ہوئی ایپس کو بند کر دینے سے بیڑی محفوظ ہوتی ہے کا تاثر بھی درست نہیں ہے۔

میوزک پلیئر

جیسا کہ نام سے ظاہر ہو رہا ہے اس ایپ کا مقصد میوزک چلانا ہے مگر اس میں موجود اشتہارات کی بھرمار اور ڈیٹا پلانز آپ کی بیڑی کو شدید نقصان پہنچاتا ہے۔

گوگل پلے اسٹور پر اکثر لوگوں نے یہ شکایت کی ہےکہ اس ایپ سے ان کا گیگا بائٹس میں ڈیٹا کا ضائع ہوا ہے۔

Tags: ES فائل ایکسپلورر(ES File Explorer)کلین ایٹ (Clean it)کوئک پِک(QuickPIC)گوگلمیوزک پلیئریوسی براؤزر(UC Browser)
sohail

sohail

Next Post
چینی تحقیقاتی رپورٹ کے پیچھے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری ہیں ، جہانگیر ترین کا الزام

چینی تحقیقاتی رپورٹ کے پیچھے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری ہیں ، جہانگیر ترین کا الزام

کورونا کے خلاف جنگ لڑنے والے ڈاکٹرز گرفتار

کورونا کے خلاف جنگ لڑنے والے ڈاکٹرز گرفتار

کورونا وائرس برازیل کے مقامی باشندوں کو صفحہ ہستی سے مٹا سکتا ہے

کورونا وائرس برازیل کے مقامی باشندوں کو صفحہ ہستی سے مٹا سکتا ہے

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل

کورونا کے مریض برطانوی وزیراعظم بورس جانسن انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل

امریکہ میں کورونا سے دس ہزار افراد ہلاک، مریضوں کی تعداد ساڑھے تین لاکھ تک پہنچ گئی

امریکہ میں کورونا سے دس ہزار افراد ہلاک، مریضوں کی تعداد ساڑھے تین لاکھ تک پہنچ گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In