سابق صدر فاروق احمد خان لغاری کے صاحبزادے اور اپنے قبیلہ کے سربراہ سردار جمال لغاری کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں وہ کورونا وباء کے بعد ملک میں بڑھتی ہوئی غربت اور غریب کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑے ہیں۔
انہوں نے لاہور سے ملتان موٹر وے پر سفر کرتے ہوئے گاڑی میں ایک ویڈیو ریکارڈ کی ہے جس میں وہ لاہور کے مختلف چوراہوں پر غریب لوگوں کی حالت زار بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔
جمال لغاری نے ویڈیو میں کہا کہ آج میں نے جو منظر دیکھا ہے وہ بہت خطرناک تھا، جب میں لاہور سے نکل رہا تھا تو اس کے مضافات، ڈیفنس چوک فیز سکس، لیک سٹی انٹر چینج پر موجود مناظر انتہائی آبدیدہ کردینے والے تھے۔
جمال لغاری نے لرزتی آواز میں کہا کہ مجھے تو وہ مناظر دیکھ کر لرزہ طاری ہو گیا ہے۔
کورونا وبا غریب ممالک میں کتنی تباہی پھیلا سکتی ہے؟
کورونا وبا دنیا بھر میں حکومتیں تبدیل کر سکتی ہے
کورونا وائرس سے پاکستانی معیشت کو اربوں ڈالرز نقصانات کا خدشہ
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ یہ کیفیت نہ لائے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ جس کسی کے پاس اپنی حفاظت کے لیے ہتھیار ہیں وہ اب اپنے ساتھ رکھ لیں۔
انہوں نے آبدیدہ آواز میں کہا کہ اللہ تعالیٰ میری بات کو پورا نہ کرے لیکن وہ دن دور نہیں جب یہ غریب، بھوکے لوگ آپ کی گاڑیوں پر حملہ کر دیں گے۔
https://twitter.com/fkleghari/status/1247447190252990464
جمال لغاری نے خبردار کیا کہ آج غریب لوگ اس امید پر ترسی ہوئی نگاہوں سے آپ کو دیکھ رہے ہیں کہ آپ رکیں اور انہیں کچھ امداد دیں لیکن وہ دن دور نہیں ہے جب وہ آپ کی گاڑی پر حملہ کریں گے، آپ کو باہر نکالیں گے اور جو کچھ آپ کے پاس ہوگا وہ لے لیں گے ۔
This is a pure drama.These are the people who have plundered this country all these years and the people and what an advice to people to buy guns a complete idiot
لغاری صاحب ٹسوے بہاتے بہاتے لوگوں کو ہتھیار رکھنے کا مشوره دیکر ملک و قوم کو جس سمت لے جا رہے ہیں، سمجھنا مشکل نہیں ہے۔