کورونا کے خلاف سب سے پہلے جنگ لڑنے اور فتح حاصل کرنے والے ملک چین میں زندگی پھر سے رواں دواں ہو چکی ہے، عوام نے گھروں سے نکلنا شروع کر دیا ہے، خریداری کے لیے بازاروں کی رونقیں شروع ہو گئی ہیں اور سپر مارکیٹس آباد ہو چکی ہیں۔
بیجنگ سے نقارخانہ کے لیے بنائی گئی خصوصی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مارکیٹ کے داخلی گیٹ پر خود کارٹمریچر معلوم کرنے والا آلہ نصب کیا گیا ہے جو اندر داخل ہونے والے ہر شخص کا ٹمریچر چیک کرتا ہے، اس عمل سے گزرنے کے بعد گاہکوں کو اند ر داخلے کی اجازت دی جاتی ہے اور جس شخص کا ٹمپریچر زیادہ ظاہر ہو تا ہے اسے الگ کر دیا جاتا ہے۔
76 دن کا لاک ڈاؤن ختم ہونے پر چین کے شہر ووہان میں جشن کا سماں
ویکسین تیار ہونے سے پہلے لاک ڈاؤن کا خاتمہ کورونا وبا کو واپس لا سکتا ہے، ماہرین کا انتباہ
کورونا وبا: نئی دنیا تخلیق کرنے کا موقع
ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ چین میں گھروں سے باہر آنے والے ہر شخص نے بلا تفریق ماسک پہن رکھے ہیں، مرد وخواتین، بوڑھے، نوجوان اور بچے سبھی ماسک میں نظر آ رہے ہیں۔
چین میں بالکل وہی رونقیں بحال ہو چکی ہیں جو کورونا کے شروع ہونے سے قبل جنوری میں ہوا کرتی تھیں۔
ووہان میں کورونا وباء پھیلنے پر لاک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا تھا اور ہر طرح کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی گئی تھی، حکومت نے شہریوں کو ان کے گھروں میں کھانے پینے کی سہولیات فراہم کر دی تھیں۔
چین میں 82 ہزار کے قریب لوگ کورونا مرض میں مبتلا ہوئے ہیں جن میں 3400 کے قریب جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تاہم چین نے بغیر کسی ویکسین کے فقط احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے اس وبا کو شکست دی ہے۔
اس وقت ملک میں کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہونا بند ہو گئے ہیں جس کے بعد شہریوں کو معمول کے مطابق زندگی گزارنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
نقار خانہ کو موصول ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سپر مارکیٹس میں چینی لوگوں نے کھانے پینے کی اشیاء سے ٹرالیوں کو بھر رکھا ہے۔ کچھ لوگ سیلف سروس کے تحت اشیاء کو اسکین کر کے بل کی ادائیگی کر رہے ہیں اور باقی لوگ کاؤنٹرز پر جا کر بل ادا کر رہے ہیں۔
اس ویڈیو میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ چینی عوام اب بچوں کو بھی گھروں سے نکال رہے ہیں اور انہیں اپنے ساتھ مارکیٹس میں لے کر جا رہے ہیں۔
اس کے ساتھ یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ چینی لوگ اب سماجی فاصلے کا پہلے جیسا خیال نہیں رکھ رہے ہیں۔
