• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزارت تجارت کی نئی ہدایات، پاکستانی ایکسپورٹرز خوف کا شکار

by sohail
اپریل 11, 2020
in پاکستان, تازہ ترین, معیشت
0
وزارت تجارت کی نئی ہدایات، پاکستانی ایکسپورٹرز خوف کا شکار
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وزارت تجارت اس وقت مشکل صورتحال سے گزر رہی ہے کیونکہ ایکسپورٹرز اپنے آرڈرز کی صحیح تعداد اور خریداروں کی  تفصیلات چھپا رہے ہیں۔

وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹرز اپنے تاخیر شدہ، ملتوی کئے گئے اور منسوخ شدہ آ رڈرز کی تفصیلات دینے سے ہچکچا رہے ہیں کیونکہ وہ اپنے خریداروں کو حکومتی مداخلت کے باعث پریشانی سے دوچار نہیں کرنا چاہتے۔

وزارت تجارت کے مطابق ایکسپورٹرز اپنے خریداروں کی تفصیلات اس ڈر سے بھی فراہم نہیں کر رہے کہ یہ معلومات کہیں ان کے حریفوں تک نہ پہنچ جائیں اور وہ قیمتوں میں کمی کر کے انہیں مارکیٹ سے باہر نہ کر دیں۔

کورونا وائرس سے پاکستانی معیشت کو اربوں ڈالرز نقصانات کا خدشہ

پاکستان کو برآمدات کے شعبہ میں 2 ارب ڈالرز کے نقصان کا خدشہ

وزارت تجارت نے ایکسپورٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے خریداروں کے متعلقہ ممالک میں موجود پاکستانی ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ آفیسرز سے رابطہ کریں اور ان سے معلومات شیئر کریں تاکہ حکومت ان خریداروں سے رابطہ کر کے انھیں آڈرز منسوخ نہ کرنے پر قائل کر سکے۔

بزنس ریکارڈر میں شائع مشتاق گھمن کی خبر کے مطابق ایکسپورٹرز نے کہا ہے کہ انھیں سمجھ نہیں آ رہا کہ حکومت کس طرح مداخلت کر کے ان کے آرڈرز منسوخ ہونے سے بچا سکتی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ انھیں خوف ہے کہ اگر ان کا ڈیٹا  ایف بی آر کے حوالے کر دیا گیا تو انھیں نئے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور انڈر انوائسنگ کے کیسز  شروع کئے جا سکتے ہیں۔

وزارت تجارت نے تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو خط لکھا ہے جس میں ان سے صنعتوں اور کنفرم آڈرز والے صنعتی یونٹس کو کھولنے سے متعلق ان کی آراء مانگی ہیں۔

سیکرٹری تجارت احمد نواز سکیھرا نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ وزارت تجارت نے 9 اپریل 2020 کو نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو صنعتوں پر کورونا وائرس کے اثرات کم کرنے اور کنفرم آرڈرز والے صنعتی یونٹس کو  کھولنے کے معاملات پر اب تک کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔

وزیر اعظم عمران خان نے اس میٹنگ کی صدارت کی، انہوں نے ہدایت جاری کی کہ تمام صوبوں سے مشاورت کر کے کنفرم آڈرز والے صنعتی یونٹس کو کھولنے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دی جائے اور اس کی رپورٹ 11 اپریل کو این سی او سی کے سامنے پیش کی جائے۔

Tags: پاکستانی برآمداتوزارت تجارت
sohail

sohail

Next Post
کورونا وبا کے دوران انڈونیشیا میں شادی کی انوکھی تقریب

کورونا وبا کے دوران انڈونیشیا میں شادی کی انوکھی تقریب

کورونا سے اموات میں شدت، امریکہ میں اجتماعی قبروں میں تدفین شروع

کورونا سے اموات میں شدت، امریکہ میں اجتماعی قبروں میں تدفین شروع

"معذرت میں اب آپ کا بوسہ نہیں لے سکوں گی" دو کورونا مریض اور ان کی بیٹیوں کا دکھ

"معذرت میں اب آپ کا بوسہ نہیں لے سکوں گی" دو کورونا مریض اور ان کی بیٹیوں کا دکھ

کورونا وائرس: عالمی ماہرین کی دنیا پر مشرق کی حکمرانی کی پیش گوئی

کورونا وائرس: عالمی ماہرین کی دنیا پر مشرق کی حکمرانی کی پیش گوئی

دنیا کے 11 لوگ جنہوں نے برسوں پہلے کورونا کی پیش گوئی کر دی تھی

دنیا کے 11 لوگ جنہوں نے برسوں پہلے کورونا کی پیش گوئی کر دی تھی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In