• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

"معذرت میں اب آپ کا بوسہ نہیں لے سکوں گی” دو کورونا مریض اور ان کی بیٹیوں کا دکھ

by sohail
اپریل 11, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا, کورونا وائرس
0
"معذرت میں اب آپ کا بوسہ نہیں لے سکوں گی" دو کورونا مریض اور ان کی بیٹیوں کا دکھ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

87 سالہ مس نیوٹز دہائیوں پہلے بیوہ ہوئیں، اس دوران ایک ایلیمنٹری اسکول کے کیفے ٹیریا میں کام کرکے اپنے 8 بچوں کی پرورش کی۔

انہیں 5 سال قبل اسٹروک ہوا اور وہ گھر کی ہو کر رہ گئیں، گھر پر قیام کے دوران فیملی کا ایک فرد ان کے پاس رہتا، ان کے بیشتر بچے اور 28 کے قریب پوتے، پوتیاں ان کے گھر سے 15 منٹ کی ڈرائیو پر رہتے تھے۔

مس نیوٹزکو سانس کی تکلیف ہوئی تو انہیں اسپتال داخل کرایا گیا جہاں ٹیسٹ پر پتہ چلا کہ وہ کورونا کا شکار ہوچکی ہیں، اس دوران انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔

وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق دو دن بعد خاندان کو فیصلہ کرنا تھا کہ انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا جائے یا نہیں، ان کے 8 میں سے 6 بچے الگ الگ ڈرائیو کرتے اسپتال پہنچے۔

وہ پارکنگ میں 6 فٹ کے سماجی دوری کے اصول کو اپناتے ہوئے کھڑے تھے، اسپتال انتظامیہ نے ہر ایک کو علیحدگی میں مکمل حفاظتی لباس کے ساتھ والدہ سے ملنے کی اجازت دیدی۔

62 سالہ کیتھی ملز جب اپنی والدہ کے کمرے میں داخل ہوئیں تو وہ ایک بازو کے آسرے پر بیڈ پر لیٹی تھیں۔

اس دوران ملز نے این 95 ماسک کے پیچھے سے اپنی والدہ کو دیکھا، حفاظتی چشموں اور اسپتال کے نیلے رنگ کے دستانوں کے ساتھ اس نے اپنی ماں کا ہاتھ پکڑا اور روتے ہوئے بولیں ماں! معذرت میں آپ کا بوسہ نہیں لے سکوں گی، اس کی آواز میں رچی بے بسی سینہ چیر رہی تھی۔

"کیا وہ جنت میں جانا چاہتی ہیں” اس نے اپنی والدہ سے پوچھا، انہوں نے سر ہلایا اور کمرے کے طبی سامان کی جانب اشارہ کیا اور آہستہ سے کہا کہ ’یہ بہت بھاری ہے‘۔

مس نیوٹز نے جب چند دنوں بعد موت کو گلے لگایا تو اس وقت اسپتال کی نرس نے اس کا ہاتھ تھاما ہوا تھا، گھر کا کوئی فرد ان کے قریب نہ تھا، وہ اس دنیا سے تنہا جارہی تھیں۔

ایک اور بیٹی کی درد بھری کہانی

ایسی ہی ایک اور داستان میں ہاپکنز کے 83 سالہ والد پسینے میں شرابور سانس لینے کیلئے ہانپ رہے تھے جب اس نے اپنے والد پر جھکتے ہوئے انہیں ہاتھ لگایا، اسی دوران پیرامیڈیکس اسٹاف نے انہیں ایمبولینس منتقل کر دیا۔ ’ میں ہر طرح سے آپ کے ساتھ رہوں گی ‘ ہاپکنز نے اپنے والد سے وعدہ کیا۔

جب وہ اپنے والد کو لے کر قریبی اسپتال پہنچیں تو معلوم ہوا کہ کورونا وباء کی وجہ سے انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں ہے، وہ اسپتال پارکنگ میں گھنٹوں اپنی کار میں تنہا بیٹھی رہی اور آخر کار روتے ہوئے روانہ ہو گئی۔

ہاپکنز کے والد رابرٹ میکارڈ نے کورونا وباء کا شکار ہونے کے بعد 14 دن تک کونوائے میڈیکل سنٹر کے ٹاپ فلور پر تنہائی میں گزار دیے، جب وہ یکم اپریل کو موت کے قریب تھے تو ان کے کان کے ساتھ پلاسٹک کے ڈبے میں لٹکے موبائل فون پر اس کی بیٹی نے انہیں آخری مرتبہ گڈ بائے کہا۔

ہاپکنز کہتی ہیں کہ وہ لمحہ میری زندگی کا سب سے بڑا چیلنج تھا جب میں جانتی تھی کہ میں اپنے والد کے پاس نہیں جا سکتی۔ وبائی مرض کا وحشیانہ خاصہ یہ ہے کہ یہ اپنے شکار کو آخری لمحوں میں تنہا کر دیتا ہے اور وہ اپنے شریک حیات، بچوں، بہن بھائیوں سے کٹ جاتا ہے۔ مریض اسپتال کے کمروں میں تنہا مر جاتے ہیں۔

Tags: کورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post
کورونا وائرس: عالمی ماہرین کی دنیا پر مشرق کی حکمرانی کی پیش گوئی

کورونا وائرس: عالمی ماہرین کی دنیا پر مشرق کی حکمرانی کی پیش گوئی

دنیا کے 11 لوگ جنہوں نے برسوں پہلے کورونا کی پیش گوئی کر دی تھی

دنیا کے 11 لوگ جنہوں نے برسوں پہلے کورونا کی پیش گوئی کر دی تھی

کورونا کی ویکسین ستمبر تک تیار ہو جائے گی، برطانوی سائنسدان کا دعویٰ

کورونا کی ویکسین ستمبر تک تیار ہو جائے گی، برطانوی سائنسدان کا دعویٰ

برطانیہ میں کورونا سے مرنے والوں میں ایشیائی اور افریقی زیادہ کیوں ہیں؟

برطانیہ میں کورونا سے مرنے والوں میں ایشیائی اور افریقی زیادہ کیوں ہیں؟

کیا گرمی سے کورونا وائرس ختم ہوجائے گا؟ چینی سائنسدانوں کی نئی تحقیق

کیا گرمی سے کورونا وائرس ختم ہوجائے گا؟ چینی سائنسدانوں کی نئی تحقیق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In