• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کیا گرمی سے کورونا وائرس ختم ہوجائے گا؟ چینی سائنسدانوں کی نئی تحقیق

by sohail
اپریل 12, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, کورونا وائرس
0
کیا گرمی سے کورونا وائرس ختم ہوجائے گا؟ چینی سائنسدانوں کی نئی تحقیق
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اگرچہ کوویڈ 19 ایک نیا وائرس ہے جس پر مکمل تحقیق ابھی سامنے نہیں آئی مگر بہت سے سائنسدانوں کو امید تھی کہ گرم موسم کے باعث یہ کمزور پڑ جائے گا اور اس کا پھیلاؤ رک جائے گا۔

اس سے قبل دیکھا جا چکا ہے کہ سارس اور انفلوئنزا کی وجہ بننے والے وائرس کا پھیلاؤ گرم موسم میں کم ہو جاتا ہے، چین کی دو مشہور یونیورسٹیوں میں کی گئی ایک ابتدائی تحقیق میں بھی بتایا گیا تھا کہ چین میں موسم گرم ہونے کے ساتھ ساتھ کورونا کا پھیلاؤ رکنے لگا تھا۔

اسی طرح اس وقت نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں خزاں کا موسم شروع ہو رہا ہے اور ان دونوں ممالک میں وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق بیجنگ کی فودان یونیورسٹی میں کورونا وائرس اور موسم کے حوالے سے ایک نئی تحقیق سامنے آئی ہے جس کے مطابق وائرس کے پھیلاؤ کا موسم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

کورونا وبا غریب ممالک میں کتنی تباہی پھیلا سکتی ہے؟

کورونا وبا کا خاتمہ کیسے ہو گا؟ تین امکانات سامنے آ گئے

کورونا وائرس: عالمی ماہرین کی دنیا پر مشرق کی حکمرانی کی پیش گوئی

ویبنگ وانگ کے ماہرین صحت اور یونیورسٹی کے پروفیسرز کی جانب سے کی گئی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ موسم کے اثرات کورونا وائرس پر قابل ذکر نہیں پائے گئے۔

ریسرچرز نے بتایا کہ یہ سوچ خطرناک ہے کہ کورونا وائرس کو گرم موسم پھیلنے سے روک دے گا، موسم کی تبدیلی تھوڑی سی مدد تو کر سکتی ہے لیکن اس کے پھیلاؤ کو نہیں روک سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سفری پابندیاں اور سکولوں کی بندش کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلہ قائم رکھے بغیر اس کو پھیلنے سے نہیں روکا جا سکتا۔

اپنی تحقیق میں ڈاکٹر وانگ اور ان کے ساتھیوں نے 224 چینی شہروں میں کورونا کے پھیلاؤ کا مطالعہ کیا، ان میں صوبہ ہوبائی کے 17 شہر بھی شامل ہے جہاں سے وائرس کا آغاز ہوا تھا۔

انہوں نے جنوری سے لے کر مارچ کے درمیان موسم کی روزانہ کی معلومات اکٹھی کیں اور اس کا وائرس کے پھیلاؤ کی یومیہ رفتار سے موازنہ کیا، ریسرچرز اس نتیجے پر پہنچے کہ ان دونوں کا کوئی قابل ذکر تعلق نہیں ہے۔

انہیں درجہ حرارت اور سورج سے آنے والی الٹراوائلٹ شعاعوں کا اور وائرس کے پھیلنے کا بھی آپس میں کوئی ربط نظر نہیں آیا۔

اسے سے قبل جزیرہ نما عرب میں پھیلنے والا مرس وائرس بھی گرمی سے متاثر نہیں ہوا تھا، 45 ڈگری درجہ حرارت پر بھی وہ اپنے پھیلاؤ کے عروج پر رہا تھا۔

Tags: کورونا وائرسکورونا وائرس اور گرم موسمکورونا وبا کا خاتمہ
sohail

sohail

Next Post
بل گیٹس اور بارک اوبامہ نے کئی برس پہلے وبا کا خطرہ کن الفاظ میں ظاہر کیا تھا؟

بل گیٹس اور بارک اوبامہ نے کئی برس پہلے وبا کا خطرہ کن الفاظ میں ظاہر کیا تھا؟

حیرت انگیز قوتیں رکھنے والے لوگ جنہوں نے سائنسدانوں کو حیران کر دیا

حیرت انگیز صلاحیت کے مالک افراد جنہوں نے سائنسدانوں کو حیران کر دیا

موبائل بیٹری کی مدت بڑھانے کے لیے چند بنیادی ٹپس

موبائل بیٹری کی مدت بڑھانے کے لیے چند بنیادی ٹپس

طبی فضلہ کے تھیلے اوڑھ کر اسپتال میں کام کرنے والی نرسیں کورونا کا شکار ہو گئیں

طبی فضلہ کے تھیلے اوڑھ کر اسپتال میں کام کرنے والی نرسیں کورونا کا شکار ہو گئیں

کورونا وائرس، عالمی بینک نے پاکستان سمیت جنوبی ایشیاء کے دیگر ممالک کو خبردار کر دیا

کورونا وائرس، عالمی بینک نے پاکستان سمیت جنوبی ایشیاء کے دیگر ممالک کو خبردار کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In