سمارٹ فون ہماری زندگی کا بنیادی حصہ بن چکے ہیں، بہت سے لوگوں کو شکوہ رہتا ہے کہ اس کی بیٹری کی چارجنگ بہت جلدی خرچ ہو جاتی ہے۔
چند ایسی ٹیکنیکس ہیں جن کے ذریعے موبائل بیٹری کی مدت بڑھائی جا سکتی ہے۔
کونسی چیز بیٹری زیادہ استعمال کر رہی ہے؟
سب سے پہلے یہ معلوم کریں کہ موبائل فون کا کونسا حصہ بیٹری زیادہ استعمال کر رہا ہے۔ اس کے لیے اینڈرائیڈ کی سیٹنگز میں جا کر بیٹری مینو کو اوپن کریں۔
وہاں بیٹری کی صحت کے متعلق معلومات ہوتی ہیں اور علم ہو سکتا ہے کہ کونسی چیز زیادہ بیٹری خرچ کر رہی ہے۔
اسی طرح اوپر تین ڈاٹس پر ٹچ کریں اور بیٹری یوزیج کا آپشن کھولیں۔ وہاں ان تمام سروسز کی فہرست آ جائے گی جو بیٹری استعمال کر رہی ہیں۔
اس جگہ بیٹری کے متعلق کئی دوسرے فیچرز بھی مل جائیں گے، اس میں بیٹری سیور کا آپشن بھی موجود ہے جسے تبدیلی کیا جا سکتا ہے۔
اڈاپٹو بیٹری بند کر دیں
بیٹری کی سیٹنگ میں ایڈاپٹو بیٹری کا آپشن موجود ہے، اس کے نیچے ریسٹرکٹ ایپ لسٹ مل جائے گی جو عموماً خالی ہوتی ہے لیکن اس میں کسی بھی ایپ کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ اس آپشن آن کر دینا بہت سودمند ہے۔
اس فیچر کا مقصد ایسی ایپس پر چیک رکھنا ہے جو آپ زیادہ تر استعمال نہیں کرتے لیکن وہ بیک گراؤنڈ میں چلتی رہتی ہیں اور بیٹری خرچ کرتی رہتی ہیں۔
ایپس کو بیک گراؤنڈ میں چلنے سے روک دیں
اگر آپ اینڈرائیڈ فون استعمال نہیں بھی کر ہے اور ایڈاپٹو بیٹری کا آپشن موجود نہیں ہے پھر بھی آپ ایسی ایپس پر نظر رکھ سکتے ہیں جو بیٹری کے ریسورسز زیادہ استعمال کر رہی ہیں۔
سکرین کے نچلے حصے کو ٹچ کر کے اوپر لے جائیں، وہاں ملٹی ٹاسکنگ مینو میں بیک گراؤنڈ میں چلنے والی ایپس نظر آ جائیں گی۔
جسے آپ نے بہت دیر تک استعمال نہیں کرنا، اسے وہاں سے نکال دیں تاکہ بیٹری کی بچت ہو سکے۔
آلویز آن کا آپشن کھلا رکھیں
یہ آپشن فون اسکرین کے بند ہونے کے بعد وقت، تاریخ اور نوٹیفکیشن دکھاتا رہتا ہے، اس سے بیٹری بہت کم خرچ ہوتی ہے اور کچھ معلوم کرنے کے لیے بار بار فون پوری طرح آن نہیں کرنا پڑتا۔
بیٹری کی مدت بڑھانے کے لیے یہ آپشن ہمیشہ کھلا رکھیں۔
اسکرین کی برائٹ نیس کم کر دیں
اسکرین جسقدر روشن ہو گی، اسی قدر بیٹری خرچ ہو گی۔ اس لیے ایڈاپٹو برائٹ نیس ختم کر کے اسے اپنی مرضی سے تبدیل کر دیں۔
تیز روشنی نہ صرف بیٹری کو خرچ کرتی ہے بلکہ یہ آنکھوں کو بھی نقصان دیتی ہے۔
سیٹنگ میں جا کر ڈسپلے میں برائٹ نیس کا آپشن موجود ہو گا، وہاں اپنی مرضی کی اسکرین کی روشنی سیٹ کر سکتے ہیں۔
سلیپ ٹائم آؤٹ کم سے کم رکھیں
جب بھی آپ فون اسکرین آن کرتے ہیں اس کی سکرین ایک متعین وقت کے لیے روشن رہتی ہے، اس مدت کو کم سے کم کر دیں تاکہ جب آپ موبائل پر کچھ نہ کر رہے ہوں تو یہ غیرضروری طور پر روشن رہ کر بیٹری خرچ نہ کرے۔
اس کے لیے سیٹنگ میں جا کر ڈسپلے کا آپشن کھولیں اور اس میں ایڈوانس پر ٹچ کریں۔ وہاں سلیپ کا آپشن مل جائے گا۔
سکرین ریزولیوشن کم کر دیں
سکریم ریزولیوشن کم یا زیادہ کرنے کا آپشن تمام موبائل فونز میں نہیں ہوتا۔ اگر آپ کے موبائل میں یہ موجود ہے تو اس سے فائدہ اٹھائیں اور سکرین کی ریزولیوشن کم کر کے بیٹری کی مدت بڑھا سکتے ہیں۔
یہ بھی سیٹنگز میں جانے کے بعد ڈسپلے کے آپشن میں موجود ہوتا ہے۔
ڈارک موڈ آن کر دیں
ڈارک موڈ آن کرنے کا آپشن اگر آپ کے موبائل میں موجود ہے تو اسے آن کر دیں، یہ بیٹری کی مدت بھی بڑھائے گا اور آپ کی آنکھوں کے لیے بھی بہتر ہے۔
اگر یہ آپشن موجود نہ ہو تو ایسا وال پیپر منتخب کریں جو بہت زیادہ روشن نہ ہو اور آنکھوں کے لیے پرسکون ہو۔
ڈسپلے ویجیٹس
ہوم سکرین پر کم سے کم ڈسپلے ویجیٹس رکھیں، جنہیں آپ زیادہ استعمال کرتے ہیں وہ تو موجود رہنے چاہئیں البتہ ایسی ایپس جنہیں آپ کبھی کبھار استعمال کرتے ہوں، انہیں ہوم سکرین سے ہٹا دیں۔ اس سے بھی بیٹری کی مدت بڑھ جاتی ہے۔
والیوم کم کر دیں
آپ کا فون جتنی زور سے بجے گا، یا اس میں جتنا بلند آواز میں آڈیو چلے گی، اتنی ہی بیٹری بھی خرچ ہو گی۔ اس لیے اسے بائی ڈیفالٹ کم سے کم رکھیں۔
وائبریشن آف کر دیں
فون وائبریشن کے بغیر اگر گزارا ہو سکتا ہو تو اسے بھی آف رکھیں کیونکہ یہ آپشن بیٹری کو بہت استعمال کرتا ہے۔
بلوٹوتھ، وائی فائی اور این ایف سی بلاضرورت استعمال نہ کریں
یہ تینوں آپشنز بیٹری خرچ کرتے ہیں، ان میں سے جو بھی استعمال میں نہ ہو، اسے آف کر دیں۔ اس سے بیٹری کی بہت بچت ہوتی ہے۔
غیرضروری نوٹیفکیشنز آف کر دیں
بہت سی اسی ایپس کے نوٹیفکیشنز آن ہوتے ہیں جن میں آپ کو زیادہ دلچسپی نہیں ہوتی، اس لیے سیٹنگز میں جا کر ایپس اینڈ نوٹیفکیشن کے آپشن میں جائیں اور وہاں نوٹیفکیشن میں پہنچ کر ایک ایک ایپ چیک کر لیں۔
صرف ایسی ایپس کے نوٹیفکیشنز آن رکھیں جو بہت ضروری ہوں۔ باقیوں کو آف کر دیں۔
پاور سیونگ موڈ آن کر دیں
پاور سیونگ موڈ کو آن رکھنا چاہیے کیونکہ اس کا بنیادہ مقصد ہی بیٹری کی مدت بڑھانا ہے۔
فون کو ری سٹارٹ کر لیں
اگر آپ کو محسوس ہو کہ فون بیٹری کو تیزی سے خرچ کر رہا ہے تو اس بات کا امکان ہے کہ بیک گراؤنڈ میں غیرضروری ایپس اور سروسز چل رہی ہیں۔
ایسے موقع پر فون کو بند کر کے دوبارہ چلا لیا کریں تاکہ یہ ایپس بند ہو جائیں۔
