• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

کورونا وائرس ایک بہانہ، بھارتی مسلمان اصل نشانہ

by sohail
اپریل 12, 2020
in تازہ ترین, دنیا, کورونا وائرس
0
کورونا وائرس ایک بہانہ، بھارتی مسلمان اصل نشانہ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بھارتی وزارتِ صحت مسلسل تبلیغی جماعت والوں کو کورونا پھیلانے کا ذمہ دار ٹھہرا رہی ہے اور حکومتی جماعت سے تعلق رکھنے والے حکام ان کے لیے انسانی بم اور کورونا جہاد جیسے الفاظ استعمال کر رہے ہیں جس کے باعث ملک بھر میں مسلمان مخالف حملوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

ایک نوجوان بھارتی مسلمان جو غریب لوگوں کو خوراک مہیا کر رہا تھا اسے ہندو انتہا پسندوں نے کرکٹ کے بلے سے تشدد کا نشانہ بنایا، اسی طرح کے دیگر واقعات میں بھی مسلمانوں کو مارا پیٹا اور زخمی کیا گیا جبکہ مساجد پر بھی حملے کئے گئے اور انھیں کورونا وائرس  پھیلانے کا مرکز قرار دیا گیا۔

بھارت: تبلیغی اجتماع میں چند افراد کی شرکت مگر سزا پوری برادری کو

بھارت میں پولیس نے تبلیغی جماعت کے سربراہ کو تلاش کر لیا

مودی سرکار بھارتی مسلمانوں کو ملک بدر کرنے کیلئے مسلسل کوشاں

نیویارک ٹائمز میں شائع ایک آرٹیکل میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی ریاست پنجاب میں سکھوں کے گوردواروں پر لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے لوگوں تک پیغامات پہنچائے گئے کہ وہ مسلمانوں کے ڈیری فارم سے دودھ خریدنا چھوڑ دیں کیونکہ وہ کورونا وائرس سے متاثرہ ہے۔

اسی طرح انٹرنیٹ کے ذریعے نفرت انگیز پیغامات کو پھیلایا گیا اور بظاہر جعلی ویڈیوز کے ذریعے مسلمانوں کو ماسک نہ پہننے، سماجی دوری پر عمل نہ کرنے اور اس وائرس سے بالکل بھی پریشان نہ ہونے کی تلقین کی گئی ہے، یوں محسوس ہوتا ہے کہ ویڈیو بنانے والے چاہتے ہیں کہ مسلمانوں کی اکثریت اس وبائی مرض سے زیادہ سے زیادہ بیمار یا متاثر ہو۔

یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، عالمی وبا کی صورت میں ہمیشہ ایک دوسرے پر الزام تراشی کا خدشہ رہتا ہے، اس کی ایک مثال صدر ٹرمپ ہیں جو اسے "چینی وائرس” قرار دیتے رہے ہیں، خوف اور اضطراب کے شکار لوگ دنیا بھر میں ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھاتے ہیں۔

بھارت کی مجموعی آبادی ایک ارب تیس کروڑ ہے اور اس ہندو اکثریت والے ملک میں 20 کروڑ مسلمان آباد ہیں۔

بھارت میں بسنے والے مسلمانوں کو مودی کی قیادت میں بڑھتی ہوئی انتہاپسندی اور ہندو قوم پرستی کا سامنا ہے، کشمیر پر کرفیو اور کریک ڈاؤن سے لیکر بھارتی شہریت کے نئے قانون جیسے معاملات تک انہیں آئے روز ایک نئی مصیبت کا سامنا ہے۔

دودھ کا کاروبار کرنے والے محبوب حیدر نے بتایا کہ اس وائرس کی وجہ سے ان کی زندگی پہلے سے بھی مشکل ہو گئی ہے اور نفرت کی ایک نئی لہر جنم لے چکی ہے۔ خوف ہماری زندگی کو ہر طرف سے گھیرے میں لئے ہوئے ہے۔ کورونا وائرس نے لوگوں کو ہمیں مارنے کا ایک بہانہ دے دیا ہے۔

بھارت کے اسلامی سینٹر کے چئیرمن خالد رشید نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق حکومت کو الزامات کا کھیل نہیں کھیلنا چاہیے تھا کیونکہ اگر کسی کے مذہب کو  بنیاد بنا کر میڈیا بریفنگ دی جائیں گی تو یہ مزید تقسیم کا باعث بنے گا۔

انھوں نے کہا کہ یہ وائرس تو مر جائے گا لیکن فرقہ وارانہ بدنظمی کے وائرس کو ختم کرنا انتہائی مشکل ہو گا۔

اس بدترین صورتحال میں بھارتی حکومت کے دعویٰ میں کچھ سچائی موجود ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ 8 ہزار افراد میں تبلیغی جماعت کے ایک اجتماع کا بھی کردار شامل ہے جو انہوں نے مارچ میں کیا تھا۔

اسی طرح کے اجتماع پاکستان اور انڈونیشیا میں بھی منعقد ہوئے جو ان ممالک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی ایک وجہ بنے۔

بھارتی حکومت مسلسل تبلیغی جماعت کے مدرسوں اور قرنطینہ میں موجود اس کے اراکین میں ایسے لوگوں کو تلاش کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے، ایسے ہی ایک واقعہ میں نقاب پوش پولیس افسران نے تبلیغی جماعت کے ہیڈکوارٹر کو سیل کر دیا جبکہ دوسری صبحِ پولیس افسران ہاتھوں میں رائفلز اٹھائے اس علاقے کا گشت کرتے نظر آئے۔

Tags: بھارت میں‌ کورونا وائرسبھارت میں ہندو انتہاپسندیبھارتی مسلمانکورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post
یو اے ای کی پابندیوں کی دھمکی، پاکستانی سفیر کا بیان سامنے آ گیا

یو اے ای کی پابندیوں کی دھمکی، پاکستانی سفیر کا بیان سامنے آ گیا

اتنی بڑی کابینہ کا مطلب ہے کہ وزیراعظم کچھ نہیں جانتا، چیف جسٹس

سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کا بین الصوبائی مشروط سفری پابندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا

کوروبا وبا سے برطانوی وزیراعظم کی موت بھی واقع ہو سکتی تھی

کورونا وبا سے برطانوی وزیراعظم کی موت بھی واقع ہو سکتی تھی

کورونا وائرس: اٹلی میں مافیا غریبوں کی مدد کیلئے پہنچ گیا، حکام پریشان

کورونا وائرس: اٹلی میں مافیا غریبوں کی مدد کیلئے پہنچ گیا، حکام پریشان

انضمام الحق کی زبانی جاوید میانداد کے متعلق ایک دلچسپ واقعہ

انضمام الحق کی زبانی جاوید میانداد کے متعلق ایک دلچسپ واقعہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In