• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, مئی 31, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

کورونا وبا سے برطانوی وزیراعظم کی موت بھی واقع ہو سکتی تھی

by sohail
اپریل 13, 2020
in تازہ ترین, دنیا, کورونا وائرس
0
کوروبا وبا سے برطانوی وزیراعظم کی موت بھی واقع ہو سکتی تھی
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ کورونا وبا سے انکی موت بھی واقع ہو سکتی تھی۔

ٹویٹر پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ انہوں نے علاج کے دوران طبی عملے کی ذاتی جرات کو خود دیکھا جو اس لڑائی میں فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں۔

تاہم انہوں نے دو نرسز کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے بیڈ کے پاس ان 48 گھنٹے کے دوران مسلسل موجود رہیں جب انکی زندگی کی انتہائی سنگین گھڑیاں چل رہی تھیں۔

ان نرسز میں سے ایک کا نام جینی ہے جسکا تعلق نیوزی لینڈ سے ہے جبکہ دوسری نرس کا نام لوئیس ہے اور اسکا تعلق پرتگال سے ہے۔

آئرلینڈ کے وزیراعظم بطور ڈاکٹر کورونا مریضوں کا علاج کریں گے

کورونا کی ویکسین ستمبر تک تیار ہو جائے گی، برطانوی سائنسدان کا دعویٰ

برطانیہ میں کورونا سے مرنے والوں میں ایشیائی اور افریقی زیادہ کیوں ہیں؟

انہوں نے باقی عملے کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہیلتھ سروسز کے ملازمین اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ این ایچ ایس کے ورکرز کا حوصلہ، خلوصِ نیت، فرائض کی انجام دہی ناقابل شکست ہے۔

کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد 55 سالہ جونسن کو لندن کے سینٹ تھومس کو گزشتہ اتوار کے روز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہوں نے جمعرات کو وارڈ میں منتقل ہونے سے پہلے تین راتیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں گزاریں۔

ڈاؤننگ سٹریٹ کے مطابق وزیر اعظم اب آرام کریں گے، ڈاکٹروں کی ہدایات پر وہ بہت جلد اپنا کام شروع نہیں کریں گے اور انکی نیک تمنائیں وبا سے متاثرہ ہونے والے افراد کے لیے ہیں

ہیلتھ سیکرٹری میٹ ہینکاک نے کہا ہے کہ سینٹ تھامس ہسپتال کا عملہ وزیر اعظم کے لیے اسی طرح محتاط رہا جس طرح وہ ملک کے دیگر مریضوں کا علاج کرتے ہوئے محتاط رہتا ہے، اس بات پر انہیں فخر ہے کہ این ایچ ایس سب شہریوں کے لیے حاضر ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وزیر اعظم کو اپنے دفتر میں آنے کے لیے کتنا وقت لگے گا تو ہیلتھ سیکرٹری نے کہا کہ یہ فیصلہ انکے ڈاکٹرز نے لینا ہے جبکہ حکومت مکمل طور پر موثر انداز میں انکے بنائے گئے طریق کار کے مطابق چل رہی ہے۔

اس وقت سیکرٹری خارجہ ڈومینک راب حکومت کی نگرانی کر رہے ہیں۔

سینٹ تھامس ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو ایان ایبس نے کہا ہے کہ کلینکل ٹیموں کی غیرمعمولی پیشہ ورانہ مہارت کے سبب یہ ایک کریڈٹ ہے کہ تمام مریضوں کو یکساں طور پر اعلی معیار کی دیکھ بھال جاری رکھتے ہوئے اسپتال وزیر اعظم کی بھی دیکھ بھال کرنے میں کامیاب رہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں وزیر اعظم کا اسپتال سے ڈسچارج اور بتدریج روبصحت ہونا ایک اچھی خبر ہے وہاں ہمارا دھیان ان مریضوں کی طرف ہے جنہیں ابھی بھی طبی علاج کی ضرورت ہے۔

برطانوی وزیراعظم کی شریک حیات کیری سائمنڈز جو حاملہ ہیں نے بھی عیادت کرنے والوں اور این ایچ ایس کے عملے کا شکریہ ادا کیا۔

 سائمنڈز نے بھی کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر خود کو الگ کر لیا تھا تاہم ان کے ٹیسٹ نہیں ہوئے۔

بی بی سی کی نمائندہ برائے سیاسی امور جیسیکا پارکر نے اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ جانسن کا اسپتال سے ڈسچارج ہونا بہت سوں کے لیے ریلیف ہے اور انکے ڈسچارج ہونے کے بارے میں سننے سے قبل یہ واضح تھا کہ وہ اتنی جلدی حکومتی امور نہیں سنبھالیں گے۔

اپنے تجزیے میں انہوں نے مزید کہا کہ سائمنڈز کے ٹویٹ جس میں انہوں نے گزشتہ ہفتے کو تاریک کہا تھا سے یہ ثابت ہو گیا تھا کہ برطانوی وزیر اعظم کہ طبیعت کس حد تک ناساز ہے۔

اس بات سے قطع نظرکہ کورونا وبا کے پھیلاؤ کو کس طرح handle کیا گیا بورس جانسن ایک منتخب وزیراعظم ہیں اور انکے پاس سیاسی قوت ہے۔

Tags: برطانوی وزیراعظم بورس جانسنبرطانیہ میں‌ کورونا وائرسکورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post
کورونا وائرس: اٹلی میں مافیا غریبوں کی مدد کیلئے پہنچ گیا، حکام پریشان

کورونا وائرس: اٹلی میں مافیا غریبوں کی مدد کیلئے پہنچ گیا، حکام پریشان

انضمام الحق کی زبانی جاوید میانداد کے متعلق ایک دلچسپ واقعہ

انضمام الحق کی زبانی جاوید میانداد کے متعلق ایک دلچسپ واقعہ

کورونا وائرس کے متعلق نئی تحقیق، حکومتوں کی سماجی دوری کے متعلق ہدایات پر سوال اٹھ گئے

کورونا وائرس کے متعلق نئی تحقیق، حکومتوں کی سماجی دوری کے متعلق ہدایات پر سوال اٹھ گئے

کورونا کی تباہ کاری، ایکواڈور کے ایک شہر کے گھروں اور گلیوں سے 800 لاشیں برآمد

کورونا کی تباہ کاری، ایکواڈور کے ایک شہر کے گھروں اور گلیوں سے 800 لاشیں برآمد

نیب کے عتاب کا شکار ہونے والے عبدالعلیم خان ایک مرتبہ پھر وزیر بن گئے

نیب کے عتاب کا شکار ہونے والے عبدالعلیم خان ایک مرتبہ پھر وزیر بن گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In