• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 4, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کورونا وائرس: اٹلی میں مافیا غریبوں کی مدد کیلئے پہنچ گیا، حکام پریشان

by sohail
اپریل 13, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا, کورونا وائرس
0
کورونا وائرس: اٹلی میں مافیا غریبوں کی مدد کیلئے پہنچ گیا، حکام پریشان
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کورونا وائرس سے بری طرح متاثرہ ملک اٹلی میں مافیا نے گھروں میں قرنطینہ ہونے والے غریب افراد میں کھانے کی تقسیم شروع کر دی ہے۔

اٹلی کے حکام کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ مافیا غریب اور نادار افراد کی مدد کرکے عوامی حمایت حاصل کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے غربت زدہ علاقوں جن میں سسلی، کالابریا، پگلیا اور کمپانیا شامل ہیں، میں مافیا کی جانب سے عوام کی مدد کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔

کورونا وبا کے خلاف جنگ میں اٹلی کے 100 سے زائد ڈاکٹرز جان کی بازی ہار گئے

کورونا کے شکار اٹلی کے 72 سالہ پادری نے قربانی کی لازوال داستان رقم کر دی

کورونا وباء کے باعث بیروزگاری تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ جائے گی، ماہرین معاشیات

مبصرین کی جانب سے خبردار کیا جا رہا ہے کہ اگر ریاست کی جانب سے غریب افراد کی مدد کیلئے اقدامات نہ اٹھائے گئے تو مافیا ایسے غربت زدہ علاقوں میں لوگوں پر اپنی مرضی مسلط کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

اٹلی میں حکام نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک کی تباہ حال معیشت میں اٹلی کا مافیا بڑھتی غربت کا فائدہ اٹھائے گا اور غیر قانونی تنظیموں میں لوگوں کی بھرتیاں بڑھ جانے کا امکان ہے۔

دی گارڈین اخبار نے اٹلی میں مافیا مخالف انوسٹی گیٹر نکولا گراتیری کے حوالہ سے لکھا ہے کہ ملک کے غریب علاقوں میں لاکھوں لوگوں نے ایک ماہ سے زائد عرصہ سے کام نہیں کیا جس وجہ سے انکے پاس پیسے نہیں۔

ان کے مطابق ریاست کی جانب سے تیزی سے ایسے لوگوں کی مدد نہ کی گئی تو مافیا یہ خدمات سرانجام دے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ مافیا کے سربراہ اپنے شہروں کو اپنی سلطنت سمجھتے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ حکمرانی کیلئے انہیں اپنے شہر کے لوگوں کا خیال رکھنا ہوگا۔ ایسے میں وہ برے حالات کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ایسے برے حالات میں جب مافیا کا باس دروازہ کھٹکھٹا کر ان بھوکے لوگوں کو کھانا پیش کرتا ہے تو وہ ان کی نظر میں ہیرو کا رتبہ پالیتا ہے۔

نکولا گراتیری نے کہا ہے کہ غریب لوگوں کو کھانا دینے والے مافیا کے سربراہ کو علم ہوتا ہے کہ اس عنایت کے بدلے وہ الیکشن کے دنوں میں انہی لوگوں سے اپنے نامزد سیاست دان کیلئے ووٹ لے سکے گا اور وہ سیاست دان بعد میں مافیا کو مجرمانہ سرگرمیوں میں معاونت فراہم کرے گا۔

اٹلی کے وزیرداخلہ لوسیانا لیمورگیز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مافیا ملک میں بڑھتی غربت کا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

Tags: اٹلی کا مافیااٹلی میں کورونا وائرسکورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post
انضمام الحق کی زبانی جاوید میانداد کے متعلق ایک دلچسپ واقعہ

انضمام الحق کی زبانی جاوید میانداد کے متعلق ایک دلچسپ واقعہ

کورونا وائرس کے متعلق نئی تحقیق، حکومتوں کی سماجی دوری کے متعلق ہدایات پر سوال اٹھ گئے

کورونا وائرس کے متعلق نئی تحقیق، حکومتوں کی سماجی دوری کے متعلق ہدایات پر سوال اٹھ گئے

کورونا کی تباہ کاری، ایکواڈور کے ایک شہر کے گھروں اور گلیوں سے 800 لاشیں برآمد

کورونا کی تباہ کاری، ایکواڈور کے ایک شہر کے گھروں اور گلیوں سے 800 لاشیں برآمد

نیب کے عتاب کا شکار ہونے والے عبدالعلیم خان ایک مرتبہ پھر وزیر بن گئے

نیب کے عتاب کا شکار ہونے والے عبدالعلیم خان ایک مرتبہ پھر وزیر بن گئے

بھارت کی 15 بڑی شخصیات جنہوں نے کورونا کے خلاف جنگ میں اربوں روپے عطیہ کر دیے

بھارت کی 15 بڑی شخصیات جنہوں نے کورونا کے خلاف جنگ میں اربوں روپے عطیہ کر دیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In