• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کورونا کی ویکسین ستمبر تک تیار ہو جائے گی، برطانوی سائنسدان کا دعویٰ

by sohail
اپریل 12, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, کورونا وائرس
0
کورونا کی ویکسین ستمبر تک تیار ہو جائے گی، برطانوی سائنسدان کا دعویٰ

فوٹو کریڈٹ: دی ٹائمز

0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

طب سے متعلقہ زیادہ تر افراد کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف ویکسین تیار کرنے میں ایک سے ڈیڑھ سال لگ جائے گا مگر برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی پروفیسر نے کہا ہے کہ ستمبر تک یہ ویکسین تیار ہو جائے گی۔

پروفیسر سارہ گلبرٹ کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری میں مصروف ٹیم کی قیادت کر رہی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ انہیں 80 فیصد یقین ہے کہ ستمبر تک ان کی ٹیم ویکسین تیار کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

دی ٹائمز اخبار سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگلے پندرہ روز میں انسانوں پر اس کی آزمائش شروع ہو جائیں گے۔

برطانوی حکومت نے اشارہ دیا ہے کہ اگر نتائج امیدافزا ہوئے تو وہ لاکھوں کی تعداد میں ویکسین تیار کرنے کے لیے مطلوبہ رقم فراہم کرنے کو تیار ہے۔

سائنسدانوں کو سو سال پرانی ویکسین میں کورونا کے علاج کی امید

کورونا کی ویکسین غریب افریقیو ں پر آزمانے کی تجویز پر دنیا برہم

ویکسین تیار ہونے سے پہلے لاک ڈاؤن کا خاتمہ کورونا وبا کو واپس لا سکتا ہے، ماہرین کا انتباہ

اس وقت دنیا کورونا کی ہلاکتوں سے پریشان ہے وہاں لاک ڈاؤن کے باعث بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال بھی سب کو خوفزدہ کر رہی ہے، اس لیے ہر حکومت ویکسین کی جلد از جلد تیاری کے لیے بھاری رقم خرچ کرنے کے لیے تیار ہے۔

سارہ گلبرٹ کا کہنا ہے کہ اس وقت دنیا میں بہت سے ٹیمیں ویکسین کی تیاری میں مصروف ہیں لیکن ان کی تحقیق میں سب سے زیادہ پیش رفت ہو چکی ہے۔

برطانوی ہیلتھ سیکرٹری میٹ بینکوک نے اسکائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر سارہ گلبرٹ کی گفتگو سے امید کی کرن نظر آ رہی ہے۔

تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ اگر ویکسین تیار ہو گئی تو بڑی تعداد میں اس کی تیاری اور عام لوگوں تک پہنچانے میں کئی ماہ مزید لگ سکتے ہیں۔

پروفیسر سارہ پرامید ہیں کہ حکومت سے فنڈنگ کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے اور ویکسین کے کامیاب نتائج آنے کے بعد بہت جلد اسے لوگوں تک پہنچایا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو خزاں تک کامیابی ممکن ہے۔

Tags: کورونا وائرسکورونا وائرس کی ویکسین
sohail

sohail

Next Post
برطانیہ میں کورونا سے مرنے والوں میں ایشیائی اور افریقی زیادہ کیوں ہیں؟

برطانیہ میں کورونا سے مرنے والوں میں ایشیائی اور افریقی زیادہ کیوں ہیں؟

کیا گرمی سے کورونا وائرس ختم ہوجائے گا؟ چینی سائنسدانوں کی نئی تحقیق

کیا گرمی سے کورونا وائرس ختم ہوجائے گا؟ چینی سائنسدانوں کی نئی تحقیق

بل گیٹس اور بارک اوبامہ نے کئی برس پہلے وبا کا خطرہ کن الفاظ میں ظاہر کیا تھا؟

بل گیٹس اور بارک اوبامہ نے کئی برس پہلے وبا کا خطرہ کن الفاظ میں ظاہر کیا تھا؟

حیرت انگیز قوتیں رکھنے والے لوگ جنہوں نے سائنسدانوں کو حیران کر دیا

حیرت انگیز صلاحیت کے مالک افراد جنہوں نے سائنسدانوں کو حیران کر دیا

موبائل بیٹری کی مدت بڑھانے کے لیے چند بنیادی ٹپس

موبائل بیٹری کی مدت بڑھانے کے لیے چند بنیادی ٹپس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In