• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اکتوبر 19, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home کالم

موت سے پہلے لکھی گئی ایک تحریر

by sohail
اپریل 13, 2020
in کالم
0
موت سے پہلے لکھی گئی ایک تحریر
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

یوں تو دنیا دکھوں سے بھری پڑی ہے۔شرط یہ ہے کہ اللہ نے آپ کو محسوس کرنے والا دل اور دیکھنے والی آنکھ عطا کی ہو ۔ ورنہ تو کئی لاشیں گرانے، خون کی ندیاں بہانے ، عورتوں کے بین کرنے اور معصوم بچوں کے زاروقطار رونے پر بھی ہم نے قاتلوں کو خون میں لت پت تڑپتی لاشوں کے گرد دھمالیں ڈالتے اور فتح و مسرت کے نعرے لگاتے ہوئے سنا ہے۔ آپ نے بھی سنا ہو گا؟مگر شرط پھر وہی ہے کہ

دل ہی تو ہے نہ سنگ و خشت درد سے بھر نہ آئے کیوں

درد جب حد سے گزرتا ہے تو رو لیتے ہیں

اے میرے پیارے پڑھنے والے!میں مسندِانصاف سے فریاد طلب ہوں؟

معراجِ انسانیت یہ ہے کہ کسی بےکس و بے بس کی جان بچانے کے لیے جان کی بازی لگا دی جائے۔

یہ بھی ناہو سکے تو اپنا مال و زر قربان کر دیا جائے۔

بہت ہی نا تواں لوگ وقت کی چند گھڑیاں ہی ارزاں کر دیتے ہیں۔

معاف کرنا!میں بھی آپ کی چند لمحوں کی توجہ کا طلب گار ہوں؟کہ چند گھڑیاں نشاط کی چن کر مدتوں محوِیاس کیو ں کر رہا جاتا ہے؟

اداسی بال کھولے سو رہی ہے

یو ں تو جس کو بھی تھوڑا ساٹٹولو،ہر انسان ایک درد بھری کہانی لپیٹے پھرتا ہے۔ تھوڑا سا کریدو آنسووں کاایک ریلا امڈ آتا ہےلیکن کچھ کہانیاں واقعی ایسی ہوتی ہیں کہ جن کو سن کر بدن میں لرزاطاری ہونے لگتا اور دل میں درد کی اک ٹیس سی اٹھنے لگتی ہے۔

  اک تیر میرے سینے میں مارا کہ ہائے ہائے

افسری ، آکڑ خوانی ، طرم خانی ، جوانی ، انااور سنجیدگی ، رنجیدگی کی زرد قبا اوڑھ کر شرم سے منھ چھپا لیتی ہے۔

چند کلیاں نشاط کی چن کر

یہ کہانی میرے ہم سائے میں رہنے والے فیظے موچی کی ہے۔ تو ذرا دل تھام کر سنیئے!

فیظے موچی کا دادا ان دنوں جوانی کے مخمور ہلکورے لیتا ہو گا، جب بھٹو صاحب کی مقبولیت کا طوفان نام نہاد معزز ،دولت اور طاقت کے نشے میں چور بتو ں کو طوفانِ نوح کی طرح روندتاچلا جا رہا تھا۔فیظے موچی کا دادا بھی بھٹو صاحب کے اس طوفانِ مقبولیت میں        خس و خاشاک کی طرح تیرنے لگا۔ روٹی ،کپڑا اور مکان اور نچلی ذاتوں کو مساوی مقام دینے کے نعروں سے جاگیردار ، سرمایہ دار، پیر ، فقیراور سیاست کے بڑےبڑے برج اندھے منھ گرنے لگے ۔فیظے کا باپ پیدا ہواتو فیظے کے دادا کی جوانی میں خوشیوں کی گھن گھور گھٹائیں چھم چھم کر برسنے لگیں۔ پھر فیظے کے باپ کی شادی ہوئی ۔فیظا موچی پیدا ہوا تو فیظے موچی کے دادا کے آنگن میں خوشیوں نے گویا ڈیرے ہی ڈال لیے۔

دکھ درد کی لازوال داستان کا آغاز

      جنرل ضیاء دور کے آغاز کو فیظے موچی کی ذندگی کے دکھوں کا لازوال آغاز کہنا نامناسب نا ہو گا۔فیظے موچی کا دادا فوت ہو گیا ۔باپ نے درزیوں کےچھوٹے موٹے کام کا آغاز کیا ۔ جو بھی کمایا، روکھا سوکھا بیوی بچوں کو کھلایا اور اوکھے سوکھے گھر کو چلایا۔ایک درزی کے پھٹے کی آمدنی سےچاروناچار ایک گھر کا  بمشکل گزارا ہی تو ہو سکتا ہے۔ بہرحال گھر چلتا رہا۔ لگاتار کام، مسلسل محنت و مشقت  ،  ناکافی خوراک ، حبس اور گھٹن زدہ مارکیٹ، ہوا اور روشنی کی عدم فراہمی سے فیظے کے باپ کو ٹی ـبی ہو گئی ۔ نظر کام کرنا چھوڑ گئی ۔آنکھوں میں موتیا اتر آیا۔لاچار گھر بیٹھنا پڑا ۔ میاں کی بے روزگاری کا دکھ ، بچوں بھرا آنگن ، فیظے کی بہن کی نوعمری کی طلاق کے غم سے فیظے کی ماں کو شوگر ہوگئی۔

تمھیں لگتا ہے کورونا آیا ہے، مجھے تو رونا آیا ہے!

قد بت کے لحاظ سے فیظا موچی 14 سال پہلے جہاں کھٹرا تھا وہیں رک سا گیا ہے۔شاید اس کے نا توں کندھوں پر بہت زیادہ بوجھ آن پڑا ہے۔ منحنی سا نو عمر لڑکا ، تعلیم نا سرمایا، نا مزدوری کے قابل کندھے ! کورونا سے قبل کہیں مزدوری ملی ناملی، کبھی نائی کے پاس چھوٹا موٹا کام، کبھی خاک روب، کبھی کسی کی گاڑی صاف کر دی تو سو پچاس کی بھیک مل گئی۔ ورنہ گلیوں میں مارامارا آوارا پھرنا۔ یہ ہی دھکے دھوڑے اس کا مقدر بن کر رہ گئے۔

یہ ہی میری کل کائنات ہے

تین مرلے کا گھر ، ایک کمرہ، خون تھوکتا ہو ا باپ ، شوگر سے نحیف و نزار ماں ، بہن کے چہرے پر طلاق کی امنڈتی ہوئی اداسی ، بھوک پیاس سے روتے بیمار چھوٹے بہن بھائی اور دو بھانجے!

یا رب العالمین !تیرے بندوں کو یہ سب منظر دیکھ کر ترس نہیں آتا، تو مشرق و مغرب کا رب ہو کر بھی بے نیاز ہے۔تو تو یہ سب دیکھ رہا ہے۔

ہم تو اس جینے کے ہاتھوں مر چلے

کورونا سے پہلے کہیں سے مانگ تانگ کر، حجاموں کا کام کر کے تھوڑا بہت روٹی پانی کما لیتا تھا۔اب کا حال آپ کے سامنےہے ۔ دکانیں بند ، مارکیٹیں سنسان ، کاروبار ٹھپ ، لوگوں کی آمدورفت ندارد ، فیظا کہاں نہیں گیا؟ کیا کیا پاپڑ نہیں بیلے؟مذہبی ٹھیکیداروں کے آگے ہاتھ پھیلائے، ترقی پسندوں، دانش وروں ، انسان دوستوں اور پروفیسروں کے آگے فریاد کی ۔کسی نے بھی وعدوں ، دعووں ، دلاسوں اوراشک شوئیوں کے علاوہ کچھ نا دیا۔ خیراتی اداروں اور مخیر حضرات کے سامنےگڑگڑایا لیکن کسی کو ٹس سےمس نا پایا۔اینـ جی ـاوز -کی تو بات ہی اور ہے۔ہر کوئی فوٹو سیشن کرانے کے چکر ،نمبر ٹانکنے کی دوڑ میں سرپٹ ہلکان اپنی دھن میں مگن ہے۔

اے شریفو، اے زردارو ، جہانگیر ترینواور خسرو پرویزو !تم بار بار چوری کرو پھر بھی عادی چور نا کہلاو۔ تم برسرِعام ڈکیتیاں کرتے پھروتو آپ کی چوری ثابت کرنے کے لیے کمیشن بٹھانے پڑیں، فرنزک رپوٹوں کا واویلا ہوتا رہے۔ ادھر دکھ درد کا مارا فیظا موچی خیرات اور امداد کے پیچھے در در مارا مارا پھرتاہے ۔ ان حالات میں فیظے کے ذہن میں کوئی بڑے سےبڑا ڈاکٹر بھی یہ بات نہیں گھسا سکتا کہ تمھارے گھر میں رہنے سے تم کورونا سے محفوظ رہ سکتے ہو۔اب اگر فیظاموچی  کورونا سے مر گیا تو اس کی موت کی اخبار میں ایک کالمی خبر بھی شاید نا چھپ سکے۔ بس کورونا سے ہلاک شد گان کی گنتی میں ایک فگر کا اضافا ہو جائے۔

خاک ہو جائیں گے ہم تم کو خبر ہونے تک

sohail

sohail

Next Post
کچی آبادی میں موبائل سمز بیچنے والا بھارتی نوجوان رتیش اگروال ارب پتی کیسے بنا؟

کچی آبادی میں موبائل سمز بیچنے والا بھارتی نوجوان رتیش اگروال ارب پتی کیسے بنا؟

کورونا وائرس کے باعث امریکہ میں سیاہ فام زیادہ کیوں ہلاک ہو رہے ہیں؟

کورونا وائرس کے باعث امریکہ میں سیاہ فام زیادہ کیوں ہلاک ہو رہے ہیں؟

کورونا وائرس: گاہک نہ ملنے پر امریکی کسان اربوں ڈالرز کی اشیاء ضائع کرنے لگے

کورونا وائرس: گاہک نہ ملنے پر امریکی کسان اربوں ڈالرز کی اشیاء ضائع کرنے لگے

دنیا کا سب سے بڑا لاک ڈاؤن، بھارتی معیشت کا ٹائی ٹینک ڈوبنے لگا

دنیا کا سب سے بڑا لاک ڈاؤن، بھارتی معیشت کا ٹائی ٹینک ڈوبنے لگا

چیف جسٹس کے سٹاف اہلکار میں کورونا کی تصدیق، مقدمات ملتوی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In