چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کے سٹاف اہلکار میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد کمرہ نمبر 1 میں لگنے والے تمام کیسز ڈی لسٹ ہو گئے۔
چیف جسٹس کے سٹاف اہلکار میں شامل نائب قاصد کا تین روز قبل ٹیسٹ کیا گیا تھا اور سیمپل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں بھجوائے گئے جہاں سے ٹیسٹ مثبت آیا۔
کاز لسٹ کے مطابق آج چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پانچ آئینی درخواستوں اور ایک نظرثانی درخواست کی سماعت کرنا تھی۔
تاہم کمرہ نمبر 1 میں عدالت نہ لگی اور کیسز ڈی لسٹ ہوگئے۔
اس حوالے سے نقارخانہ نے ترجمان سپریم کورٹ شاہد کمبویو سے رابطہ کا تو انہوں نے کہا کہ انہیں معاملے کا علم نہیں۔
ذرائع کے مطابق کورنا کے شکار نائب قاصد کو چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد اور انکی پوری فیملی کا کورونا وائرس ٹیسٹ کل کیا گیا تھا جبکہ بینچ نمبر ون کے اسٹاف، چمبر اسٹاف اور لائیبریری کے اسٹاف کا ٹیسٹ آج کیا جارہا ہے اور یہ عمل ابھی جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک چیف جسٹس اپنے گھر میں رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق متاثر ہونے والا نائب قاصد اس وقت پولی کلینک کے قرنطینہ وارڈ میں زیر علاج ہے۔