• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, جون 1, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کورونا وبا کے دوران پاکستانیوں نے گوگل پر کیا سرچ کیا؟

by sohail
اپریل 14, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین, کورونا وائرس
0
کورونا وبا کے دوران پاکستانیوں نے گوگل پر کیا سرچ کیا؟
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث پاکستان میں لاک ڈاؤن کے احکامات نافذ ہیں، تعلیمی ادارے اور زیادہ تر کاروبار بند ہیں، سفر پر بھی پابندی عائد ہے اور لوگ گھروں میں قید ہو گئے ہیں۔

اس وجہ سے جہاں انٹرنیٹ کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے وہیں گوگل پر بھی سرچ کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان میں گوگل ٹرینڈز کو دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ عوام کورونا کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

گوگل ڈیٹا سب سے زیادہ سرچ کیے گئے جن کی ورڈز کو سامنے لایا ہے وہ کچھ یوں ہیں۔

کورونا وائرس

یہ فطری بات ہے کہ سب سے زیادہ گوگل پر کورونا وائرس کو تلاش کیا گیا ہے۔ 26 فروری کے بعد اس بارے میں سرچ میں اضافہ ہونے لگا ہے.

ڈان اخبار کے مطابق اس کے علاوہ کورونا وائرس پاکستان بھی بہت سرچ کیا گیا، اسی طرح کورونا وائرس اپ ڈیٹ، کورونا وائرس ورلڈ، کورونا وائرس علامات، کورونا وائرس ویکسین جیسے الفاظ گوگل سرچ میں سب سے اوپر رہے ہیں۔

کورونا وائرس علامات

کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سب سے زیادہ تلاش کیا جانے والے الفاظ اس کی علامات سے متعلق تھے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ لوگ اپنے اور اپنے عزیزواقارب کے متعلق جاننا چاہتے تھے۔

موسم کی تبدیلی کے باعث فلو اور گلہ خراب ہونا ایک معمول ہے تاہم اس وبا کے باعث ایسی علامات انسان کو پریشان کر دیتی ہیں، یہ بھی کورونا کی علامات جاننے کی ایک وجہ ہو سکتی ہے۔

کورونا کا علاج / ویکسین

گوگل پر کورونا کی علامات کے ساتھ ساتھ اس کے علاج اور ویکسین کے متعلق بھی بہت سرچ کیا گیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس وقت 77 مختلف کمپنیاں کورونا ویکسین کی دوڑ میں شامل ہیں جن کی تحقیق مختلف مراحل میں داخل ہو چکی ہے جس میں انسانوں پر اس کے آزمائشی تجربات بھی شامل ہیں۔

مارچ سے کورونا کے علاج اور ویکسین کے متعلق سرچ کی تعداد نمایاں طور پر بڑھی ہے، جوں جوں پاکستان میں مریضوں اور اموات کی شرح بڑھ رہی ہیں اسی کے ساتھ ساتھ اس کے علاج کے متعلق معلومات کی خواہش میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

ٹی بی کی ویکسین کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ بہت سے مریضوں پر اس کا تجربہ کامیاب رہا ہے، اس حوالے سے بھی پاکستان میں گوگل میں بہت سرچ کی گئی ہے۔

ماسک

کورونا وائرس جس طرح پھیلنا شروع ہوا اسی طرح مارکیٹ سے فیس ماسکس بھی غائب ہونے لگے اور لوگ گوگل پر اسے سرچ کرنے لگے۔

گوگل ٹرینڈز کے مطابق زیادہ تر لوگ این 95 ماسکس کو تلاش کرتے رہے، اس کے علاوہ سرجیکل ماسک ان پاکستان، فیس ماسک دراز اور فیس ماسک نا پاکستان قابل ذکر سرچ میں ہیں۔

سینی ٹائزر

پاکستان بھر میں گوگل پر سینی ٹائزر کا لفظ بھی بہت تلاش کیا گیا ہے، فیس ماسک کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر کی تلاش میں یہ لفظ شامل رہا، تاہم لوگوں نے ہاتھ دھونے کے متعلق زیادہ سرچ نہیں کی۔

ورک فرام ہوم

اس وقت بہت سے کاروبار کرنے والوں، مختلف کمپنیوں اور اداروں نے اپنے ملازمین کو گھر سے بیٹھ کر کام کرنے کی اجازت دی ہوئی ہے، اس حوالے سے بھی پاکستان میں گوگل پر بہت سرچ کی گئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا کیسز

اس وقت ہر کوئی گوگل پر یہ معلوم کرنا چاہتا ہے کہ دنیا میں کورونا وائرس کی کیا صورتحال ہے، اس حوالے سے کی گئی سرچ میں عالمی کیسز سرفہرست رہا ہے۔

اٹلی، چین اور امریکہ کے متعلق سب سے زیادہ سرچ کی گئی کیونکہ یہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہیں۔

سماجی دوری

سماجی دوری کا لفظ اب تمام لغات کا حصہ بن چکا ہے کیونکہ ہرملک میں اس پر بہت زیادہ زور دیا جا رہا ہے، گولگ پر کی گئی سرچ میں بھی اس لفظ نے نمایاں جگہ حاصل کیے رکھی۔

کورونا کب ختم ہو گا؟

گوگل میں کورونا وبا کے خاتمے سے متعلق سرچ کا بھی نمایاں حصہ رہا، مارچ کے وسط سے اس کی تلاش کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

فلمیں اور ڈرامہ سیریز

لاک ڈاؤن کے باعث گھر میں بیٹھے لوگوں نے اس موقع سے فائدہ اٹھا کر فلموں اور ڈراموں کے مزے کیے ہیں، گوگل میں اس حوالے سے پاکستانیوں نے بہت سرچ کی ہے۔

ترک ڈرامے دیریلیش ارطغرل میں لوگوں نے بہت دلچسپی لی ہے، اس کے علاوہ اردو ڈبنگ میں مختلف ڈراموں کی تلاش کی گئی ہے، 9 سال پرانی فلم کونٹیجن کو بہت ڈھونڈا گیا کیونکہ اس میں کورونا وائرس سے ملتا جلتا منظر تخلیق کیا گیا تھا۔

بہت سے لوگوں نے ٹائم پاس یا انٹرٹینمنٹ کے الفاظ بھی گوگل میں تلاش کیے ہیں۔

Tags: گوگل سرچ
sohail

sohail

Next Post
احساس کیش پروگرام سے رقم لوٹنے کے واقعات میں اضافہ

احساس کیش پروگرام سے رقم لوٹنے کے واقعات میں اضافہ

وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو قرض دینے کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو قرض دینے کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا

وزیراعظم کے دوست اور ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی کورونا وائرس کا شکار

وزیراعظم کے دوست اور ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی کورونا وائرس کا شکار

دنیا کا واحد ملک جہاں کی اے ٹی ایم سے کورونا سے بیروزگار ہونیوالوں کو مفت چاول ملتے ہیں

دنیا کا واحد ملک جہاں کی اے ٹی ایم سے کورونا سے بیروزگار ہونیوالوں کو مفت چاول ملتے ہیں

بجلی بلوں میں رعایت، وفاق اور سندھ مشترکہ میکنزم وضع کرنے کو تیار

بجلی بلوں میں رعایت، وفاق اور سندھ مشترکہ میکنزم وضع کرنے کو تیار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In