• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, جون 1, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کیا پاکستانی اس سال حج ادا کر سکیں گے؟

by sohail
اپریل 14, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
کیا پاکستانی اس سال حج ادا کر سکیں گے؟
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وفاقی وزیر برائے مذہبی امورنورالحق نے سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو حج کا فریضہ ادا کرنے کی اجازت کا فیصلہ رمضان المبارک کے بعد کیا جائے گا۔

حج سے متعلق ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش اور خواہش یہی ہے کہ حج ہو جائے۔

مسلمان ممالک حج کے لیے ابھی معاہدے نہ کریں، سعودی عرب کا اعلان

سعودی عرب حکومت نے رواں برس حج منسوخ کرنے کا عندیہ دے دیا

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ مل کر کئی آپشنز پر غور کر رہے ہیں تاہم پاکستانی حج کا فریضہ ادا کر سکیں گے یا نہیں اس کا حتمی فیصلہ ماہ رمضان کے آخر میں کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وہ کسی مقدمہ کے سلسلے میں نہیں بلکہ کچھ وزارتی امور پر اٹارنی جنرل سے مشاورت کرنے آئے تھے۔

اس سے قبل سعودی عرب کے وزیر حج محمد بینتن نے تمام ممالک سے کہا تھا کہ جب تک کورونا وائرس کی وبا کی صورتحال واضح نہیں ہوتی، وہ حج معاہدوں کے لیے انتظار کریں۔

سعودی عرب کے ریاستی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ سعودی حکومت زائرین کو تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے تاہم موجودہ صورتحال میں عالمی وباء کے لیے سعودی ریاست مسلمانوں اور شہریوں کی صحت کے تحفظ کی خواہاں ہے۔

24 مارچ کو سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور کے سینئر حکام نے تمام حج کمپنیوں سے کہا تھا کہ وہ کسی ہوٹل .ٹرینر یا ٹکٹ کے لیے کوئ معاہدہ نہ کریں۔

Tags: فریضہ حجکورونا وائرسکورونا وائرس اور فریضہ حج
sohail

sohail

Next Post
کورونا وبا کے دوران پاکستانیوں نے گوگل پر کیا سرچ کیا؟

کورونا وبا کے دوران پاکستانیوں نے گوگل پر کیا سرچ کیا؟

احساس کیش پروگرام سے رقم لوٹنے کے واقعات میں اضافہ

احساس کیش پروگرام سے رقم لوٹنے کے واقعات میں اضافہ

وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو قرض دینے کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو قرض دینے کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا

وزیراعظم کے دوست اور ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی کورونا وائرس کا شکار

وزیراعظم کے دوست اور ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی کورونا وائرس کا شکار

دنیا کا واحد ملک جہاں کی اے ٹی ایم سے کورونا سے بیروزگار ہونیوالوں کو مفت چاول ملتے ہیں

دنیا کا واحد ملک جہاں کی اے ٹی ایم سے کورونا سے بیروزگار ہونیوالوں کو مفت چاول ملتے ہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In