چین میں کورونا وائرس کی دو قسم کی ویکسین کو تجرباتی طور پر انسانوں پر استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
ایک ویکسین بیجنگ کی کمپنی سینوئی بائیوٹک اور ووہان انسٹی ٹیوٹ آف بائیولوجیکل پراڈکٹ نے تیار کی ہے۔
مارچ میں چینی فوج کے ادارے اکیڈمی آف ملٹری میڈیکل سائنسز اور کینسینو بائیو کی مشترکہ ویکسین کو کلینکل ٹرائل کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔
کورونا کی ویکسین ستمبر تک تیار ہو جائے گی، برطانوی سائنسدان کا دعویٰ
سائنسدانوں کو سو سال پرانی ویکسین میں کورونا کے علاج کی امید
ویکسین تیار ہونے سے پہلے لاک ڈاؤن کا خاتمہ کورونا وبا کو واپس لا سکتا ہے، ماہرین کا انتباہ
الجزیرہ کے مطابق دنیا میں سائنسدان اس وقت ویکسین کی تیاری میں دن رات مصروف ہیں، چین میں منظور کی گئی ویکسین اب آزمائش کے دوسرے مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔
پہلے مرحلے میں 500 لوگوں نے رضاکارانہ طور پر ویکسین استعمال کرنے کے لیے خود کو رجسٹر کرایا تھا جبکہ دوسرے مرحلے ویکسین کو ایک پلے سیبو گروپ پر استعمال کیا جائے گا۔
