• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

مردہ جسم سے زندہ انسان میں کورونا کے منتقل ہونے کا پہلا کیس سامنے آ گیا

by sohail
اپریل 15, 2020
in تازہ ترین, دنیا, کورونا وائرس
0
مردہ جسم سے زندہ انسان میں کورونا کے منتقل ہونے کا پہلا کیس سامنے آ گیا
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اب تک سائنسدانوں کا خیال تھا کہ کورونا وائرس مردہ جسم سے زندہ انسانوں کو منتقل نہیں ہو سکتا کیونکہ ایک مردہ جسم میں یہ وائرس زیادہ دیر زندہ نہیں رہ سکتا۔

تاہم اب تھائی لینڈ میں ایک ایسا کیس سامنے آیا ہے جس نے سائنسدانوں کے اس خیال کی نفی کر دی ہے۔

جرنل آف فورینسک اینڈ میڈیکل جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ بینکاک میں پیش آیا ہے جس میں فرانزک ٹیم کے ایک رکن کو مردہ انسان سے کورونا وائرس منتقل ہوا جس سے اس کی ہلاکت ہو گئی۔

دنیا کا واحد ملک جہاں کورونا کے تمام مریض صحتیاب ہو گئے

کورونا وباء کے حوالے سے سویڈن کی حکمت عملی نے دنیا کو حیران کردیا

کورونا وبا کے دوران پاکستانیوں نے گوگل پر کیا سرچ کیا؟

جریدے کے مطابق ابھی تک کورونا وائرس رکھنے والی لاشوں کی تعداد سامنے نہیں آئی کیونکہ تھائی لینڈ میں مردہ اجسام پر کورونا کا ٹیسٹ کرنے کا رواج نہیں ہے لیکن اب فارینزک یونٹس کو بھی اسی طرح جراثیم کش ادویات کے ذریعے صاف کرنا پڑے گا جیسا کہ صحت سے متعلقہ آپریشن رومز میں کیا جاتا ہے۔

تھائی لینڈ دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں کورونا وبا سب سے پہلے پھیلنا شروع ہوئی لیکن جنہوں نے مستعدی سے اس پر قابو پایا، اب تک ڈھائی ہزار سے زائد کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جن میں سے 14 سو کے قریب صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 41 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

پروفیسر آف پیتھالوجی انگلیک کورتھلز کا کہنا ہے کہ اب صرف میڈیکل ایگزامینرز ہی نہیں بلکہ مردہ خانوں میں کام کرنے والوں اور تدفین کرنے والے عملے کو بھی غیرمعمولی احتیاط سے کام لینا ہو گا۔

ابھی تک سائنسدان یہ معلوم نہیں کر سکے کہ کورونا وائرس کتنی دیر میں مردہ اجسام میں رہ سکتا ہے۔

اس سے قبل ایبولا وائرس کے بارے میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ وہ مردہ اجسام سے زندہ انسانوں میں منتقل ہوتا ہے تاہم عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہیپاٹائٹس، ٹی بی اور ہیضے سے مرنے والوں کے جسم سے بھی ان بیماریوں کے جراثیم منتقل ہوتے ہیں۔

Tags: تھائی لینڈ میں کورونا وائرسکورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post
وزیراعظم کے معاونین خصوصی، مشیران اور وزراء کی تنخواہوں کے ساتھ ساتھ حیران کن مراعات کا انکشاف

وزیراعظم کے معاونین خصوصی، مشیران اور وزراء کی تنخواہوں کے ساتھ ساتھ حیران کن مراعات کا انکشاف

ایک ماہ کی بندش کے بعد ڈنمارک میں اسکول کھل گئے

ایک ماہ کی بندش کے بعد ڈنمارک میں اسکول کھل گئے

صدر ٹرمپ کا کورونا ریلیف فنڈ تنقید کی زد میں، عام لوگوں کو کم اور امراء کو زیادہ رقم ملنے کا انکشاف

صدر ٹرمپ کا کورونا ریلیف فنڈ تنقید کی زد میں، عام لوگوں کو کم اور امراء کو زیادہ رقم ملنے کا انکشاف

کورونا وبا کے دوران دیے جانیوالے امداد ی چیکوں کو ٹرمپ نے ذاتی تشہیر کا ذریعہ بنا لیا

کورونا وبا کے دوران دیے جانیوالے امداد ی چیکوں کو ٹرمپ نے ذاتی تشہیر کا ذریعہ بنا لیا

بجلی کی لاگت کم کرنے کے لیے حکومت کے کمپنیوں سے مذاکرات کل سے شروع

بجلی کی لاگت کم کرنے کے لیے حکومت کے کمپنیوں سے مذاکرات کل سے شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In