• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 22, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ایک ماہ کی بندش کے بعد ڈنمارک میں اسکول کھل گئے

by sohail
اپریل 15, 2020
in تازہ ترین, دنیا, کورونا وائرس
0
ایک ماہ کی بندش کے بعد ڈنمارک میں اسکول کھل گئے
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ڈنمارک یورپ کا پہلا ملک بن گیا جس نے کورونا وبا کے باعث بند کیے گئے اسکول کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

نرسریز، کنڈرگارٹنز اور پرائمری اسکول آج بدھ کے روز کھل گئے ہیں، یہ تعلیمی ادارے 12 مارچ کو کورونا وبا کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر بند کر دیے گئے تھے۔

البتہ ڈنمارک کی آدھی میونسپلٹیز اور کوپن ہیگن کے 35 فیصد اسکولز میں کلاسز شروع ہوں گی کیونکہ دیگر اداروں نے ابھی صحت کے پروٹوکولز پر عملدرآمد کے لیے مطلوبہ تیاریاں کرنی ہیں۔

کورونا وباء کے حوالے سے سویڈن کی حکمت عملی نے دنیا کو حیران کردیا

دنیا کا واحد ملک جہاں کورونا کے تمام مریض صحتیاب ہو گئے

مردہ جسم سے زندہ انسان میں کورونا کے منتقل ہونے کا پہلا کیس سامنے آ گیا

20 اپریل کو تمام اسکولز میں تعلیمی سیشن شروع ہو جائے گا۔

اپریل کے شروع میں حکومت نے اعلان کیا تھا کہ کہ اسکولز اس شرط پر کھولے جائیں گے کہ ہر شخص دوسرے سے فاصلہ قائم رکھے گا اور باقاعدگی سے ہاتھ دھوئے گا۔

اسکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کلاس رومز کی ڈیسکوں کے درمیان کم از کم دو میٹر کا فاصلہ یقینی بنائیں جبکہ تفریح کا وقت بھی چھوٹے چھوٹے گروہوں کی صورت میں گزارا جائے۔

ان اصولوں پر عمل کرنے کے لیے کئی اسکولز نے باہر کلاسز رکھنے کی حمایت کی ہے تاہم شہری علاقوں میں ایسا کرنا ایک چیلنج ہو گا۔

کچھ والدین نے بچوں کی صحت کے متعلق تشویش کے باعث حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت کی ہے، انہوں نے ‘میرا بیٹا ایک گنی پگ نہیں ہے’ کے عنوان سے ایک پٹیشن شروع کر دی ہے جس پر اب تک 18 ہزار لوگوں نے دستخط کیے ہیں۔

نوریبرو کے اسکول کے پرنسپل ہینرک ویلمسن کے مطابق توقع یہی ہے کہ بہت سے بچے ابھی گھروں میں ہی رہیں گے۔

ڈنمارک میں مڈل اور ہائی اسکول کے طلبہ فی الحال گھر سے پڑھائی کیا کریں گے، ان کے اسکولز 10 مئی تک کھلنے کی توقع ہے۔

اب تک ڈنمارک میں کورونا کے 6 ہزار 6 سو 91 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ 299 افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں دس سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد ہے، ریسٹورنٹس، حجام، شاپنگ مالز اور کلب بند کر دیے گئے ہیں۔

ڈنمارک سے قبل آسٹریا یورپ کا پہلا ملک تھا جس نے زندگی کو نارمل پر لانے کا روڈ میپ پیش کیا تھا۔

منگل کے روز آسٹریا میں نان فوڈ آئٹمز کی دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی تھی تاہم دکانوں اور پبلک ٹرانسپورٹ پر سماجی فاصلہ قائم رکھنا اور چہرے کو ماسک سے ڈھانپنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

آسٹریا میں اسکول، کیفے اور ریسٹورنٹ مئی کے وسط تک بند رہیں گے۔

Tags: ڈنمارک میں اسکول کھل گئےڈنمارک میں کورونا وائرسکورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post
صدر ٹرمپ کا کورونا ریلیف فنڈ تنقید کی زد میں، عام لوگوں کو کم اور امراء کو زیادہ رقم ملنے کا انکشاف

صدر ٹرمپ کا کورونا ریلیف فنڈ تنقید کی زد میں، عام لوگوں کو کم اور امراء کو زیادہ رقم ملنے کا انکشاف

کورونا وبا کے دوران دیے جانیوالے امداد ی چیکوں کو ٹرمپ نے ذاتی تشہیر کا ذریعہ بنا لیا

کورونا وبا کے دوران دیے جانیوالے امداد ی چیکوں کو ٹرمپ نے ذاتی تشہیر کا ذریعہ بنا لیا

بجلی کی لاگت کم کرنے کے لیے حکومت کے کمپنیوں سے مذاکرات کل سے شروع

بجلی کی لاگت کم کرنے کے لیے حکومت کے کمپنیوں سے مذاکرات کل سے شروع

فرانس کا 64 سالہ شخص اُڑتے جنگی طیارے کے کاک پٹ سے باہر جا گرا

فرانس کا 64 سالہ شخص اُڑتے جنگی طیارے کے کاک پٹ سے باہر جا گرا

وزیراعظم کے مشیروں اور معاونین خصوصی کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

وزیراعظم کے مشیروں اور معاونین خصوصی کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In