• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں دو ہفتوں میں خطرناک اضافہ

by sohail
اپریل 16, 2020
in تازہ ترین, دنیا, کورونا وائرس
0
کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں دو ہفتوں میں خطرناک اضافہ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس  سے متاثرہ پہلا کیس اگرچہ 31 دسمبر 2019 کو سرکاری طور پر  رپورٹ ہوا تاہم اس وائرس سے متاثرہ افراد نومبر کے مہینے سے ہی سامنے آنا شروع ہوگئے تھے۔

اس وقت ان افراد کو نمونیا سے متاثرہ  مریض سمجھا گیا، بعد ازاں چین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اصافہ ہونے لگا اور یہ وبا بے قابو ہو کر چین سے باہر بھی پھیلنے لگی۔

عالمی ادارہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق چین کے بعد 13 جنوری کو تھائی لینڈ میں پہلا کورونا وائرس کا کیس رپورٹ ہوا جبکہ 22 جنوری کو عالمی ادارہ صحت کے ایک وفد نے چین کا دورہ کیا اور ایک بیان جاری کیا جس میں دنیا کو خبردار کیا گیا کہ یہ وائرس ایک انسان سے دوسرے انسان میں با آسانی منتقل ہو رہا ہے۔

کیا کورونا وائرس کا آغاز چین کی لیبارٹری سے ہوا؟ امریکہ نے تحقیقات شروع کر دیں

دنیا بھر میں سمارٹ فون کے ذریعے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کی کوششوں میں تیزی آ گئی

11 مارچ 2020 میں عالمی ادارہ صحت نے اس وائرس کو عالمی وبا قرار دے دیا۔ ڈبلیو ایچ او کے اعدادوشمار کے مطابق 6 مارچ کو دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ تھی جو کہ 18 مارچ تک دو لاکھ ہو گئی۔

جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعدادوشمار کے مطابق 4 اپریل کو کوڈ 19 سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 11 لاکھ تھی جو کہ گزشتہ 12 دنوں میں بڑھ کر 21 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔

 یہ بات پریشان کن ہے کہ یہ وائرس گزشتہ دو ہفتوں میں کسقدر تیزی سے پھیلا ہے، جہاں پہلے 3 مہینوں میں اس وائرس نے  10 لاکھ لوگوں کو متاثر کیا وہیں دو ہی ہفتوں میں یہ تعداد دگنا سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔

اب تک کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ 64 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ  ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

طبی ماہرین خبردار کر چکے ہیں کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد رپورٹ کردہ ڈیٹا سے کہیں زیادہ ہے۔ اس وبا کا تیزی سے پھیلنا اور دنیا بھر کے ڈاکٹرز اور سائنسدانوں کا آج کے ترقی یافتہ دور میں ابھی تک اس وائرس  کا ٹھوس علاج دریافت نہ کر سکنا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں امریکہ، اٹلی، اسپین، فرانس اور برطانیہ سرفہرست ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہزار 500 سے زائد جبکہ اموات 123 ہو چکی ہیں۔

Tags: کورونا وائرسکورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی
sohail

sohail

Next Post
کورونا وبا پر قابو پانے کا صلہ: جنوبی کوریا کی حکمران جماعت بھاری اکثریت سے الیکشن جیت گئی

کورونا وبا پر قابو پانے کا صلہ: جنوبی کوریا کی حکمران جماعت بھاری اکثریت سے الیکشن جیت گئی

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آن لائن سماعت کی تجویز پیش کر دی

دنیا کے کچھ ممالک میں کورونا سے اموات کی تعداد زیادہ کیوں ہے؟

دنیا کے کچھ ممالک میں کورونا سے اموات کی تعداد زیادہ کیوں ہے؟

سویڈن میں حکومت کا لاک ڈاؤن سے انکار زندگیاں نگلنے لگا

سویڈن میں حکومت کا لاک ڈاؤن سے انکار زندگیاں نگلنے لگا

وزیراعظم نے 50 سے زائد وی آئی پی افراد کو ممنوعہ اسلحہ کے لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے دی

وزیراعظم نے 50 سے زائد وی آئی پی افراد کو ممنوعہ اسلحہ کے لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In