انگلینڈ کے سب سے کامیاب سابق کپتان ناصر حسین نے کہا ہے کہ وہ دنیائے کرکٹ کے 4 کھلاڑیوں کے کھیل کے شیدائی ہیں اور ان کا کھیل دیکھنے کے لیے اگر پیسے بھی خرچ کرنے پڑیں تو وہ ضرور کریں گے۔
ناصر حسین نےاپنی فہرست میں پہلے نمبر پر 96 ٹیسٹ کھلینے والے بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کو رکھا۔
انہوں نے کہا کہ 50 اوور کے میچ میں اسکور کا بڑا ٹارگٹ بھی ویرات کوہلی کو پریشان نہیں کر سکتا، وہ بغیر کسی دباؤ کے ٹیم کو جیت کی طرف لے جاتا ہے۔
سابق بھارتی کرکٹر نے شاداب خان کو پی ایس ایل کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا
شعیب اختر کا کیرئیر بچانے میں جگموہن ڈالمیا کا اہم کردار تھا، سابق چیئرمین پی سی بی کا انکشاف
جاوید میانداد کو ٹیم سے نکالنے کے پیچھے عمران خان کا ہاتھ تھا، سابق کرکٹر باسط علی کا انکشاف
پاکستان کے سابق بلے باز سعید انور کو ناصر حسین نے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر جگہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ لیفٹ سائیڈ پر خوبصورت شارٹ کھیلنے کا ماہر تھا۔
اپنی فہرست میں تیسرے نمبر پر ناصر حسین نے ویسٹ انڈیز کے سابق بلے باز برائن لارا کو رکھا۔ انہوں نے برائن لارا کو دنیا کا مشکل ترین بلے باز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے کھیل کی پرانی فوٹیج دیکھتے رہتے ہیں اور اس کی بیٹنگ کے گرویدہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کو لارا کے خلاف زیادہ کپتانی کا موقع نہیں ملا لیکن سابق کپتان مائک اتھرٹن لارا کی بیٹنگ کے خلاف فیلڈرز کی پوزیشن تبدیل کرتے تو لارآ کو پھر بھی گیپ میں شاٹس لگانے سے نہ روک پاتے۔
ناصر حسین نے پیسے خرچ کر کے کھیل دیکھنے کے لیے اپنے لسٹ میں چوتھے اور آخری کھلاڑی سابق بیٹسمین ڈیوڈ گاور کو جگہ دی۔
انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ گاور میرے بچپن کے دنوں کے ہیرو ہیں، مجھے لیسٹر شائر کے خلاف میچ میں ان کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملا تھا اور جب وہ بلے بازی کر رہے تھے تو میں پوائنٹ پر فیلڈنگ کر رہا تھا لیکن ان کے زوردار شاٹس کے آگے میں بے بس تھا اور گیند کو باؤنڈری سے پہلے روکنے میں ناکام تھا۔
ڈیوڈ گاور نے انگلینڈ کے لیے 1978 سے 1992 کے دوران 117 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 8231 رنز اسکور کیے۔