سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ محمد سمیع میں بالنگ کی صلاحیت وسیم اکرم جیسی تھی۔
ایک مقامی سپورٹس چینل کے شو کے دوران شعیب اختر نے محمد سمیع کی پرانی گیند سے بال کرانے کی صلاحیت کو سراہا اور لیجنڈ وسیم اکرم سے انکا موازنہ کیا۔
وسیم اکرم میچ فکسنگ کے لیے رابطہ کرتے تو قتل کردیتا، شعیب اختر
شعیب اختر کا کیرئیر بچانے میں جگموہن ڈالمیا کا اہم کردار تھا، سابق چیئرمین پی سی بی کا انکشاف
شعیب اختر نے کہا کہ پرانی گیند کے ساتھ سمیع 99 فیصد مواقع پر اسٹمپ کے سامنے بیٹسمینوں کے پیڈوں کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہے، وسیم اکرم اور وقار یونس کے بعد یہ سمیع کا خاصا تھا جبکہ مجھ میں، محمد عامر اور محمد آصف میں یہ صلاحیت نہیں تھی۔
شعیب اختر نے دعوی کیا کہ سمیع آسانی سے 400 وکٹیں حاصل کرسکتا تھا اور دائیں ہاتھ سے بالنگ کرانے والا وسیم اکرم بن سکتا تھا۔
شعیب اختر نے کہا کہ جب سمیع تیز رفتار سے دوڑتا تھا تو اختتام کے وقت اس کے بولنگ ایکشن میں خلل پڑتا تھا لیکن جب وہ عام ایکشن کے ساتھ بولنگ کرتا تھا اور جارحیت پر قابو رکھتا تھا تو اس کا بازو اور سیم صحیح جگہ پر ہوتی تھی۔
دنیائے کرکٹ کے وہ 5 واقعات جب سچن ٹنڈولکر متنازعہ بن گئے
سابق انگلش کپتان ناصر حسین کے چار پسندیدہ ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں سعید انور بھی شامل
انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے ہم سمیع کے بولنگ دنوں میں اس کو سمجھنے کے قابل نہیں تھے جس کا مطلب تھا کہ وہ کم استعمال ہوا۔
39 سالہ سمیع نے اپنے کیریئر کے دوران 85 ٹیسٹ، 121 ون ڈے انٹرنیشنل اور 21 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹیسٹ اور ون ڈے میں ہیٹ ٹرک بھی کیے۔