• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 8, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

گورنر نیویارک نے کورونا وائرس کی سخت جانی کی خطرناک تفصیلات بتا دیں

by sohail
اپریل 25, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا, کورونا وائرس
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نیویارک کے گورنر اینڈریو کوومو نے کورونا وبا کی سخت جانی کے بارے میں نئی مگر خوفناک تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وائرس تین گھنٹے تک ہوا میں رہ سکتا ہے اور ٹرینوں اور بسوں میں عام طور پر پائے جانے والے پلاسٹک اور اسٹیل کی سطحوں پر تین دن تک زندہ رہ سکتا ہے۔

 چونکا دینے والی نئی معلومات میں اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کورونا وبا کیسے اتنی دور تک پھیل گئی اور میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی کی افرادی قوت کو اس وبا کا سامنا کیوں ہوا۔

کوومو نے بتایا کہ صفائی ستھرائی اور جراثیم کشی کے نئے اور دیگر طریقہ کار اپنانے پر کام کیا جا رہا ہے۔

کورونا وائرس اپنی ساخت بدل کر ویکسین کی تیاری مشکل بنا سکتا ہے، نئی تحقیق

کیا کورونا وائرس گرمیوں میں ختم ہو جائے گا؟ امریکی سائنسدانوں کی تحقیق نے امید جگا دی

 مذکورہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کیجانب سے جمعہ کے روز تک دیے گئے اعداد و شمار کے مطابق   کورونا وبا سے 84 اہلکاروں کی ہلاکتیں ہو چکی ہیں جن میں سب وے کی ایجنسی اور سٹی بس ڈویژنز میں کام کرنے والے 82 اہلکار شامل ہیں۔

ایجنسی کے عہدیداروں نے بتایا کہ وبا شروع ہونے کے بعد سے 3،352 ملازمین میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ فی الحال 3،368 افراد کے عملے کو گھر میں رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ٹرانزٹ ایجنسی سٹیشنز اور خصوصاً ان مقامات کو جہاں ہاتھ زیادہ لگتے ہیں کو دن میں دو بار جراثیم کش کر رہی ہے۔

6 ہزار 4 سو سے زائد ٹرانزٹ ورکرز جن میں زیادہ تر شہر کے سب وے اور بسوں کے ملازمین ہیں صحتیاب ہو کر کام پر واپس آ گئے ہیں۔

گورنر نے بتایا کہ وائرس پلاسٹک کی سطحوں اور سٹین لیس سٹیل کی سطحوں پر 72 گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ وبا بس میں کھمبے پر یا بس میں سیٹ پر 72 گھنٹے تک رہ سکتی ہے۔

نیویارک کے گورنر نے مزید بتایا کہ جب ڈراپ لیٹ کی بات کی جاتی ہے تو انکا خیال تھا کہ یہ ڈراپ لیٹ نیچے گر جاتا ہے  لیکن یہ تین گھنٹے تک ہوا میں معلق رہ سکتا ہے۔  "مجھے نہیں معلوم کہ یہ کیسے کام کرتا ہے، ” گورنر نے کہا۔

انٹرنیٹ کے بغیر ایک ماہ سمندری سفر کرنیوالا جوڑا کورونا کی تباہی دیکھ کر پریشان

سویڈن کا 20 فیصد آبادی میں کورونا کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہونے کا دعویٰ

باقاعدہ صفائی ستھرائی کے بغیر نہ صرف سخت وبا کو مارنا مشکل ہے بلکہ یہ ان لوگوں کے ذریعے بھی پھیل سکتی ہے جن میں علامات نہ پائی جائیں جسکی وجہ سے انتظامیہ کے لیے  وسیع پیمانے پر جانچ کے بغیر اس پر قابو پانے میں دگنی مشکل ہے۔

 کورونا وبا نے 271،000 سے زائد نیو یارکرز کو متاثر کیا ہے اور ریاست بھر میں 16،000 سے زیادہ افراد کو ہلاک کیا ہے۔

Tags: کورونا وائرسکورونا وائرس کی سخت جانیگورنر نیویارک
sohail

sohail

Next Post

سعودی عرب کا قیدیوں کے لیے کوڑوں کی سزا ختم کرنے کا اعلان

سنجے دت کی گرفتاری اور اعتراف جرم کی تفصیلی کہانی سابق پولیس کمشنر کی زبانی

سچن ٹنڈولکر کی بات پر ثقلین مشتاق نے ان سے معافی مانگ لی

اکٹھے آئے ہیں، اکٹھے جائیں گے، کورونا سے مرنیوالی جڑواں بہنوں کی کہانی

کیا کورونا سے صحتیاب ہونے والے دوبارہ اس مرض کا شکار ہو سکتے ہیں؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In