• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اکتوبر 19, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

سچن ٹنڈولکر کی بات پر ثقلین مشتاق نے ان سے معافی مانگ لی

by sohail
اپریل 25, 2020
in تازہ ترین, کھیل
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کے سابق مایہ ناز آف اسپنر ثقلین مشتاق نے بتایا ہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران انہوں نے بھارت کے بلے باز سچن ٹنڈولکر پر ہتک آمیز فقرے کسے مگر پھر شرمندہ ہو کر میچ کے بعد ان سے معافی مانگ لی۔

انہوں نے کہا کہ 1978-98 میں کینیڈا میں ہونے والے میچ کے دوران جب میں نے فقرے کسے تو ٹنڈولکر میرے پاس آئے اور کہا کہ میں نے تو تمہیں کوئی نامناسب بات نہیں کی پھر تم ایسا کیوں کر رہے ہو؟

دنیائے کرکٹ کے وہ 5 واقعات جب سچن ٹنڈولکر متنازعہ بن گئے

بالر کی کس بات پر غصے میں آ کر یوراج سنگھ نے ایک اوور میں 6 چھکے مار دیے؟

ثقلین مشتاق کے مطابق ٹنڈولکر نے مزید کہا کہ میں آپ کی بطور کھلاڑی اور انسان بہت عزت کرتا ہوں، ان کی اس بات کے بعد میں شرمندہ ہو گیا اور میچ کے بعد ٹنڈولکر سے معافی مانگ لی۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد جب بھی میرا میچ کے دوران ٹنڈولکر سے آمنا سامنا ہوا میں کبھی بھی اس کے خلاف ہتک آمیز الفاظ کا چناؤ نہیں کیا۔

بھارت کے لیجنڈ بلے باز ٹنڈولکر کو ان سے ملنے والے لوگ ایک ملنسار اور شائستہ انسان کے طور پر بیان کرتے ہیں۔

ثقلین مشتاق نے 1999 کے چینائی ٹیسٹ کی یادگار کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ اس ٹیسٹ میں ٹنڈولکر کی شاندار کارکردگی اور136 سکور کرنے کے باوجود ہندوستان 12 رنز سے شکست کھا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس میچ میں بھی میں اور ٹنڈولکر آمنے سآمنے تھے اور میں نے اس میچ میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں جس کی وجہ سے پاکستان میچ جیتنے میں کامیاب ہوا تھا، اس میچ میں ٹنڈولکر کی سنچری رائیگاں گئی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ میں خوش قسمت ہوں کہ سچن ٹنڈولکر کے ساتھ میرا بھی نام جڑا تھا، فرق صرف یہ تھا کہ اس میچ کا دن میرے نام تھا اور خدا میری طرف تھا کیونکہ گیند ناقابل یقین حد تک ٹرن لے رہی تھی اور ٹنڈولکر وسیم اکرم جیسے سوئنگ کے بادشاہ کو پراعتماد طریقے سے کھیل رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹنڈولکر کے خلاف میری پرفارمنس 50-50 تھی میں اس کو متعدد دفعہ آؤٹ بھی کیا اور ٹنڈولکر نے میری باؤلنگ پر متعدد بار اچھی اننگز بھی کھیلی۔

پاک بھارت کرکٹرز کی دوستیاں اور دشمنیاں، شاہد آفریدی کی زبانی

انضمام الحق کی زبانی جاوید میانداد کے متعلق ایک دلچسپ واقعہ

ثقلین مشتاق نے بتایا کہ چنائی ٹیسٹ ہمارے درمیان ایک دنگل کی طرح تھا، اسپن کو کھیلنے میں ٹنڈولکر کو خدا نے غیرمعمولی صلاحیت دی ہوئی تھی، ٹنڈولکر کی نظر گیند پر شاید دوسرے کھلاڑیوں کی نسبت زیادہ تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ کئی بار میں نے گیند کے لیے قدم اٹھایا تو وہ سمجھ جاتا تھا کہ میں کیا باؤلنگ کرنے جا رہا ہوں، چاہے وہ ٹاپ اسپن ہو دوسرا ہو یا روایتی اسپن ہو، اس کے پاؤں کی پوزیشن ہمیشہ درست سمت ہوتی تھی۔

ثقلین مشتاق نے پاکستان کی طرف سے 49 ٹیسٹ اور 169 ون ڈے میں کرکٹ میچوں میں نمائندگی کی تھی۔

Tags: پاک بھارت کرکٹثقلین مشتاقسچن ٹنڈولکر
sohail

sohail

Next Post

اکٹھے آئے ہیں، اکٹھے جائیں گے، کورونا سے مرنیوالی جڑواں بہنوں کی کہانی

کیا کورونا سے صحتیاب ہونے والے دوبارہ اس مرض کا شکار ہو سکتے ہیں؟

ہمیں اپنی روزمرہ کی زندگی واپس چاہیے، جرمنی میں لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہرے شروع

عالمی میڈیا پر شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان کی موت کی قیاس آرائیاں

حکومت کا بجلی کی مختلف کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In