• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, دسمبر 2, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

مریم نواز اب شاہد خاقان عباسی کو ن لیگ کا صدر بنانا چاہتی ہیں، شیخ رشید

by sohail
اپریل 27, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کے ساتھ ہاتھ ہو گیا ہے، وہ اب ن لیگ کے لیڈر نہیں ہیں، انہیں دھکا دیا گیا ہے اور وہ باہر جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز، شاہد خاقان عباسی کو پارٹی کا صدر دیکھنا چاہتی ہیں، جس دن شہباز شریف اندر ہو گا اسی دن شاہد خاقان عباسی پارٹی کا صدر ہو گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاک فوج اور اس کے اداروں نے فیصلہ کیا ہوا ہے کہ اس ملک کو آگے لے کر جانا ہے اور جمہوریت کے سہارے چلانا ہے۔ نواز شریف ، شہباز شریف اور آصف زرداری کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف اپنی بیٹی کے لیے سیاست کرنا چاہتے ہیں، میں انہیں وطن واپس آتے ہوئے نہیں دیکھ رہا ہوں۔

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں کب شامل کیا جا رہا ہے؟

شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف ملک سے باہر نہیں جا سکیں گے۔ ممکن ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں یہ معاملہ آجائے کہ ان کا نام ای سی ایل پر ڈال دیا جائے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ آئی پی پیز جیسے ڈاکو پاکستان میں پیسے بنانے  آئے ہیں۔ دوتین ماہ تک عمران خان کے لیے مسائل پیدا ہو جائیں گے کیونکہ لوگ عمران خان سے آئی پی پیز کا فیصلہ مانگیں گے۔

چینی اسکینڈل اور وزارت کی تبدیلی

چینی اسیکنڈل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کوئی وزارت تبدیل نہیں ہوئی بلکہ پہلے سے بھی زیادہ اچھی وزارت دی گئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ پکڑے جائیں گے۔

پیشگوئیوں کے ماہر شیخ رشید نے کہا کہ عید کے فوری بعد یہ پکڑے جائیں گے، عدالتیں ضمانت دے دیں تو الگ بات ہے لیکن چینی  آٹا اسینکڈل والے پکڑے جائیں گے۔

  آئی پی پیز کو کتنا وقت مل گیا ہے؟

شیخ رشید نے کہا کہ  آئی پی پیز نے لمبی کارروائی ڈالی ہے۔ ابھی تک تو یہ  فیصلہ بھی نہیں ہوا کہ سربراہ کون ہو گا۔ سربراہ کا فیصلہ کرتے کرتے مہینہ لگ جائے گا، پھر عید  آ جائے گی۔  آئی پی پیز والے چار پانچ ماہ گولی کرا گئے ہیں۔

جب سعدیہ افضال نے شیخ رشید سے سوال کیا کہ آئی پی پیز میں جہانگیر ترین، خسرو بختیار، ندیم بابر، رزاق داؤد وغیرہ کے نام آئے ہیں اور ان کے بارے میں کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ان کا ہر فورم پر دفاع کیا جائے۔

شیخ رشید نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ اٹھ کر چلے گئے تھے باقی میں کچھ کہنا نہیں چاہتا۔ میں جھوٹ نہیں بولتا اس لیے اس خبر پر کچھ تبصرہ نہیں کروں گا لیکن عمران خان کی سیاست یہی ہے کہ یہ اب نہ بچیں۔ یہ جیلوں کے پیچھے ہوں۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو کوئی شکست نہیں دے سکتا اگر وہ ان لوگوں کو جیلوں میں ڈال دیں۔ لوگ چاہتے ہیں کہ لوٹی ہوئی دولت واپس  آئے۔

منی لانڈرنگ کرنے والوں کو کورونا نے بچا لیا ۔۔ کیسے؟

شیخ رشید نے کہا کہ کورونا بھی منی لانڈرنگ کرنے والوں کو رہائی دلانے کے لیے  آیا ہے۔ جیلوں میں جو غریب کورونا کا شکار ہو چکے ہیں ان کی کسی کو کوئی پرواہ نہیں مگر منی لانڈرنگ کرنے والوں کی ضمانتیں ہو چکی ہیں۔ پاکستان کی جیلوں میں کرپشن والا ایک بھی شخص موجود نہیں ہےاور کسی ایک غریب  آدمی کی ضمانت نہیں ہوئی۔ یہ ملک ابھی بھی غریب کے لیے نہیں بنا۔ طاقتور کمزور نہیں ہو سکے۔ یہ ملک بڑے لوگوں کے لیے بنا ہے اور ہم ان کے مزارعے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مافیاز سے ٹکراؤ میں ہی عمران خان کی کامیابی ہے اور اگر عمران خان نہیں ٹکرائے گا تو یہ اس کی ناکامی ہے۔ پہلے بھی لوگ باہر چلے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے عمران خان کو کسی بات کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا، یہ کہا گیا کہ عدالتوں نے جانے کی اجازت دی، عمران خان مافیاز سے ٹکرائے گا تو عزت پائے گا اور اگر یہ لوگ کوئی تیسرا یا درمیانی راستہ نکال لیتے ہیں تو پھر ہمارے اوپر بہت تنقید ہو گی۔

پٹھان، چینی اور گڑ۔۔

شیخ رشید نے کہا کہ 70 فیصد چینی افغانستان میں ایکسپورٹ کی گئی ہے جبکہ پٹھان تو گڑ کھاتا ہے۔ کوئی ایل سی نہیں کھلی ہوئی۔ یہ لوگ اندر ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایمانداری سے فرانزک رپورٹ بنے تو کوئی باہر نہیں رہ سکتا یہ سب جیلوں میں ہوں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اسد عمر اس کام کے لیے خوش نہیں تھا اور سبسڈی دینے کے تو بالکل حق میں نہیں تھا، اس لیے اسد عمر مجھے بولنے کا بہت موقع دیتے تھے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی کوئی ایسی حکومت نہیں جس میں دو سے تین شوگر ملز مالکان حکومت کا حصہ نہ ہوں۔ یہ شوگر ملز سیاستدانوں کی ہی ہیں۔

شوگر، آئی پی پیز رپورٹ اور سلمان شہباز

شیخ رشید نے کہا کہ آئی پی پیز میں قوم کے ساتھ 56 ہزار ارب کا فراڈ کیا گیا ہے۔ آئی پی پیز کو ٹھیکے دینے والوں کو بھی تحقیقات میں شامل کیا جائے، ن لیگ نے اس لیے تحقیقات نہیں کرائیں کہ شوگر اور آئی پی پیز رپورٹ میں سلمان شہباز کا نام ہے۔

نیب آرڈیننس، ممکنہ گرفتاریاں اور ترامیم

نیب آرڈیننس کی مدت ختم ہونے کے سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ کئی لوگ دھر لیے جائیں گے، اس کے بعد آرڈیننس میں ترمیم آ جائے گی کیونکہ یہ سارے لوگ آرڈیننس کی وجہ سے ہی باہر نکل گئے ہیں۔

ان سے جب سوال کیا گیا کہ نیب آرڈیننس کی مدت ختم ہونے کی وجہ سے کئی حکومتی لوگ بھی دھر لیے جائیں گے جس کا شیخ رشید نے مختصر جواب دیتے ہوے کہا کہ ”یقیناً“۔

شیخ رشید نے کہا کہ بیوروکریسی کی بغاوت کی وجہ سے نیب آرڈیننس لایا گیا تھا۔

کیا لاک ڈاؤن ناکام ہو چکا ہے؟

شیخ رشید نے کہا کہ لاک ڈاؤن ناکام ہو چکا ہے، لوگ دکانوں کے باہر بیٹھے ہیں، دو مرتبہ وزیراعظم عمران خان سے کہہ کر ان کو چھڑایا ہے۔ آئی پی پیز، چینی،  آٹے، میدے اور اپٹما والے کو کوئی نہیں پکڑے گا مگر جس نے شٹر اٹھا دیا اسے تھانے لے جا کر چھترول کریں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ لوگوں کے چھ چھ سات سات بچے ہیں۔ رمضان شریف کا مہینہ ہے، عید  آنے والی ہے، علما کا بھی مہینہ ہے اور دکانداروں کا بھی، اس لیے لاک ڈاون نہیں چلے گا۔

صدر پاکستان کو کیسے ماموں بنایا جا رہا ہے؟

شیخ رشید نے کہا کہ صدر پاکستان عارف علوی کو کسی ایسی مسجد میں لے گئے ہوں گے جس میں پہلے سے ہی ساری سیٹنگ کی گئی ہو گی کہ صدر صاحب  آ رہے ہیں۔

پاکستان میں سول نافرمانی کیسے  ہو سکتی ہے؟

شیخ رشید  نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ لوگ اب لاک ڈاؤن کی بات مانیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں کو سول نا فرمانی کی طرف جاتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ لوگوں کا اب گزارہ نہیں ہو رہا اور عید سے پہلے حل تلاش کرنا پڑے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ اگر سخت لاک ڈاؤن کرنا ہے تو پھر کرفیو لگانا پڑے گا،  ایسے حالات بھی آ سکتے ہیں کہ لوگ جیلوں میں جانے کو ترجیح دیں کہ وہاں پر کھانا، رہائش، بجلی اور پانی مفت ہیں۔

مولانا طارق جمیل سیاست میں ہوتے تو ۔۔ ؟

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے کابینہ اجلاس جس میں مولانا طارق جمیل دعا کرانے آئے تھے وہ حکومت شام کو ٹوٹ گئی تھی۔

شیخ رشید نے کہا کہ مولانا طارق جمیل کے بہت زیادہ پیروکار ہیں، شکر کریں کہ ان کی کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے ورنہ پاکستان کی سب سے بڑی مذہبی سیاسی جماعت ان کی ہوتی۔

 (یہ انٹرویو 92 نیوز پر سعدیہ افضال کے پروگرام میں کیا گیا)

Tags: شہباز شریفشیخ رشیدمریم نوازنواز شریف
sohail

sohail

Next Post

فلم کے ایک سین کی وجہ سے سنی دیول اور شاہ رخ کے درمیان 16 سال بول چال بند رہی

بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کے ساتھ آسٹریلوی بالرز بدتمیزی کیوں نہیں کرتے تھے؟

استاد جی

میچ فکسنگ اسکینڈل: پی سی بی نے عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی عائد کر دی

ایمن خان انسٹا گرام پر پاکستان کی سب سے مقبول شخصیت بن گئیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In