بالی وڈ کے نامور اداکار شاہ رخ خان اور سنی دیول نے اپنے کیریئر کے دوران کئی ایسی فلمیں کیں جنہوں نے پردہ سکرین پر راج کیا اور وہ آج بھی عوام میں مقبول ہیں۔
یش راج کی ہدایتکاری میں 1993ء میں بننے والی فلم ’ڈر‘ کے ایک سین نے ایسا اختلاف پیدا کیا کہ اس کے بعد سنی دیو ل اور شاہ رخ خان کے درمیان 16 سال تک بول چال بند رہی۔
بھارتی ٹی وی کے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے سنی دیول بتایا کہ انہوں نے فلم ڈائریکٹر یش راج سے اس بات پر جھگڑا کیا کہ جو سین شاہ رخ خان کو دیا جا رہا ہے، وہ ان کی اداکاری کیلئے موزوں نہیں ہے۔
سنجے دت کی گرفتاری اور اعتراف جرم کی تفصیلی کہانی سابق پولیس کمشنر کی زبانی
بابی ڈال گیت گانے والی بالی ووڈ گلوگارہ کنیکا کپور بھی کورونا وائرس کا شکار
انہوں نے بتایا کہ 1993ء میں بننے والی فلم ڈر میں ایک سین تھا جس میں شاہ رخ خان مجھے چاقو مارتا ہے، اس سین کے حوالے سے میری بحث ہوئی کہ میں کمانڈو آفیسر، ایکسپرٹ اور فٹ ہوں ، یہ ایک لڑکا (شاہ رخ خان ) مجھے کیسے مارسکتا ہے؟
سنی دیول کے مطابق انہوں ڈائرکٹر سے کہا کہ یہ ایک صورت میں مجھے مار سکتا ہے اگر میں اس کی جانب متوجہ نہ ہوں، لیکن اگر میں اسے دیکھ رہا ہوں اور اس دوران وہ مجھے چاقو مار دے گا تو میں کمانڈو کہاں کا رہا؟
انہوں نے مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات پر بہت غصہ تھا لیکن سامنے یش راج جیسے بزرگ تھے، اس وجہ سے وہ انہیں کچھ کہہ بھی نہیں سکتے تھے۔
سنی دیول بتاتے ہیں کہ مجھے اس بات پر اتنا غصہ آ گیا تھا کہ میں نے اپنے دونوں ہاتھ جینز میں ڈال دیے اور غصے کی وجہ سے میری پینٹ ہی پھٹ گئی، اس کے بعد سب ڈر کے مارے اِدھر اُدھر بھاگ رہے تھے لیکن مجھے خود نہیں سمجھ آ رہی تھی کہ میں کیا کررہا ہوں۔
اس پر اینکر نے سوال پوچھا کہ سننے میں آتا ہے کہ آپ نے 16 سال تک شاہ رخ خان سے بات چیت نہیں کی۔ سنی دیول نے جواب دیا کہ میں اکثر خود کو الگ تھلگ کر لیتا ہوں، میں زیادہ پارٹیوں میں شرکت نہیں کرتا اس لیے پھر اُن سے ملا ہی نہیں تو بات کیسے کرتا۔
پاک بھارت کرکٹرز کی دوستیاں اور دشمنیاں، شاہد آفریدی کی زبانی
بالر کی کس بات پر غصے میں آ کر یوراج سنگھ نے ایک اوور میں 6 چھکے مار دیے؟
بظاہر شاہ رخ خان اور سنی دیول کے درمیان یہ معاملہ اُس وقت اختتام پذیر ہوا جب سنی دیول نے اپنے بیٹے کرن کی پہلی فلم کا اعلان کیا اور اس موقع پر شاہ رخ خان نے ٹویٹر پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ’آل دی بیسٹ پاپا، وہ آپ کی طرح سخت اور نرم نظر آتا ہے، اللہ کرے اس کی راہ میں اچھی چیزیں آئیں‘۔
Comments 1