آسٹریلیا کے بالرز اس حوالے سے بدنام ہیں کہ وہ بلے بازوں کو غصہ دلانے کے لیے ان پر فقرے کستے ہیں یا کم از کم گھورتے ضرور ہیں، کرکٹ کے میدان میں اس رویے کے باعث کئی جھگڑے رونما ہو چکے ہیں۔
میور ہیوز سے لیکر گلن میک گراتھ ، بریٹ لی حتیٰ کہ شین وارن تک، وہ سب بلے بازوں کو زبانی طور پر، گھور کر یا بہترین بالنگ کرا کر مشکل میں ڈالنا پسند کرتے ہیں لیکن ایک ایسا بلے باز تھا جس کے حوالے سے آسٹریلوی کھلاڑیوں نے تنگ کرنے یا بدتمیزی نہ کرنے کا اصول بنایا ہوا تھا اور اس پر وہ سختی سے عمل کرتے تھے۔
سچن ٹنڈولکر کی بات پر ثقلین مشتاق نے ان سے معافی مانگ لی
دنیائے کرکٹ کے وہ 5 واقعات جب سچن ٹنڈولکر متنازعہ بن گئے
آسٹریلوی ٹیم کے سابق فاسٹ بالر بریٹ لی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ پہلی بار آسٹریلوی ٹیم میں آئے تو گلن میک گراتھ نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ وہ بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر سے کبھی کچھ نہ کہیں۔
میک گراتھ کے الفاظ کو یاد کرتے ہوئے لی نے کہا کہ بدتمیزی سے ٹنڈولکر مزید آگ بگولہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس وقت میں ٹیم میں آیا تھا اس وقت گلین میک گراتھ کپتان تھے اور وہ ہمیشہ نئے آنے والے نوجوان بالر سے کہتے تھے کہ سچن سے بات نہ کریں اور اگر کرو گے تو سارا دن تکلیف میں رہو گے۔
سچن 100 بین الاقوامی سنچریاں اسکور کرنے والے واحد شخص ہیں، انہوں نے میک گراتھ ، لی اور وارن کی طرح دیگر کئی بالرز کی کھل کر پٹائی کی ہے۔
انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف 39 ٹیسٹ میں 55 کی اوسط سے 3630 رنز بنائے ہیں جس میں 11 سنچریاں اور ایک ڈبل ٹن شامل ہے۔
ون ڈے میچوں میں سچن نے آسٹریلیا کے خلاف 71 میچوں میں 9 سنچریوں کی مدد سے 3077 رنز بنائے ہیں۔
عمران خان ٹیکنیکل کپتان نہ ہونے کے باوجود ایک عظیم کپتان تھے
انضمام الحق کی زبانی جاوید میانداد کے متعلق ایک دلچسپ واقعہ
اپنے زمانے کے ایک اور عظیم سپن بالر ثقلین مشتاق نے بھی ٹنڈولکر کے متعلق ایک کہانی سنائی ہے۔
ثقلین نے کہا کہ میں 1997 میں نیا تھا اور بالنگ کراتے ہوئے سچن پر چند فقرے کسے، وہ خاموشی سے میرے پاس آئے اور کہا کہ میں نے آپ کے ساتھ کبھی بدتمیزی نہیں کی ، آپ مجھ سے بدتمیزی کیوں کررہے ہیں۔
ثقلین نے کہا کہ مجھے اتنی شرمندگی ہوئی کہ میں نہیں جانتا تھا کہ ان سے کیا کہوں، میچ کے بعد میں نے ان سے معافی مانگی اور پھر کبھی ان کے ساتھ بدتمیزی نہیں کی۔