ایمن خان انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان کی مشہور شخصیات میں پہلے نمبر پر آ گئی ہیں، اس وقت تک ان کے 59 لاکھ فالوورز ہو چکے ہیں۔
ان سے قبل یہ پوزیشن ماہرہ خان کے پاس تھی جن کے 58 لاکھ انسٹا فالورز ہیں، اسی طرح منال خان کے 49 لاکھ فالورز ہیں۔
ایمن خان کے شوہر منیب بٹ نے اپنی بیوی کو یہ سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے انسٹا گرام پر لکھا ہے ‘ایمن خان! 59 لاکھ فالورز کے ساتھ پاکستان کی سب سے زیادہ فالورز رکھنے والی مشہور شخصیت بننے پر آپ کو مبارکباد’
ایمن خان نے بھی اس موقع پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
معروف اداکارہ سوشل میڈیا پر بہت متحرک رہتی ہیں اور ماں بننے کے بعد اپنی زندگی کے مختلف مواقع مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔