• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کورونا کو شکست دینے والی خاتون کی 9 اہم ہدایات جو آپ کے کام بھی آ سکتی ہیں

by sohail
اپریل 27, 2020
in انتخاب, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کورونا وائرس کو شکست دینے والی ایک خاتون نے اس وبا کے ہلکے یا درمیانے درجہ کے مریضوں کو 9 اصول بتائے ہیں جن پر عمل کرنے سے اس مرض کے خلاف بہتر انداز میں مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

امریکی صحافی ’جیسیکا فرجر‘ کا شمار ان کروڑوں افراد میں ہوتا ہے جو اکیلے رہتے ہیں، انکی جانب سے ٹائمز میں ایک آرٹیکل لکھ کر وہ ٹپس بتائی گئی ہیں جس کی مدد سے انہوں نے کورونا وائرس کو شکست دی۔

1۔ مان لیں کہ آپ بیمار ہیں

کورونا وائرس کا شکار ہونیوالے بیشتر افراد کو ہلکی علامات ہوتی ہیں اور انہیں اسپتال کی ضرورت نہیں پڑتی، تاہم ایسے مریضوں کو یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہئے کہ عمر اور صحت کے پہلے سے چلنے والے مسائل ان کے اسپتال داخلہ کے امکانات بڑھا سکتے ہیں۔

کورونا وائرس سے مکمل صحت یاب ہونے میں کتنا عرصہ لگتا ہے؟

کیا کورونا سے صحتیاب ہونے والے دوبارہ اس مرض کا شکار ہو سکتے ہیں؟

بیماری کے آغاز پر اسکی علامات ایسی ہوتی ہیں کہ گھر پر ہی علاج ممکن لگتا ہے اس لیے گھر سے نہ نکلیں، خود کو بیمار سمجھیں اور دوسروں کے تحفظ خیال رکھیں۔

2۔ ڈاکٹر سے رابطہ کریں

گوگل پر مت جائیں بلکہ کسی ایسے ڈاکٹر کا پتہ کریں جنہیں فون پر معائنہ کرنے اور علاج کرنے کا تجربہ ہو۔ فون پر معائنہ اور علاج کے عمل کو ٹیلی میڈیسن کہتے ہیں۔

اگر آپ کو کسی ایسے ڈاکٹر کا علم نہیں تو ابھی سے معلومات لے لیں۔ آپ بیمار نہیں بھی ہیں تو ٹیلی میڈیسن پریکٹس کرنیوالے ڈاکٹر کے متعلق معلومات اکٹھی کر لیں تاکہ بیماری کے دوران آپ کو مسئلہ نہ ہو۔

جیسیکا فرجرکا کہنا ہے کہ انہوں نے فون پر ہی ڈاکٹر تک رسائی کی جس نے فوری طور پر انہیں مریضوں کی فہرست میں شامل کر لیا۔

3۔ دوستوں اور فیملی ممبرز کو بتائیں

جیسکا فرجر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد انہوں نے فوری طور پر اپنے دوستوں اور خاندان کے افراد کو آگاہ کیا تاکہ وہ انکی بیماری کے متعلق الرٹ ہو جائیں اور معلوم کرتے رہیں۔

اس سے انہیں اس بات کا بھی احساس ہوا کہ وہ بیمار ہیں اور انہیں گھر پر رہنا چایئے۔ جیسیکا کا کہنا ہے کہ اس عمل کے لیے ایسے افراد کا انتخاب کریں جو آپ کے نزدیک رہتے ہوں اور بوقت ضرورت آپ کے لیے کھانا اور دیگر اشیائے ضروریہ بھی لائیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ جن لوگوں کو آپ آگاہ کرتے ہیں ان میں ایسے افراد بھی شامل ہونے چاہئیں جو رات کو اپنا فون بند نہ رکھیں اور آپ کی طبیعت بگڑنے پر ایمرجنسی کال سننے کے لیے تیار رہیں۔

4۔ کورونا بیماری کی ٹائم لائن کو جانیں

کورونا بیماری کی شدت کے کئی درجے ہیں اور اسکی کئی علامات ہیں، جیسیکا کو انکی ڈاکٹر نے بتایا تھا کہ کورونا بیماری کے دوران ساتویں یا آٹھویں روز طبیعت زیادہ بگڑنے کا امکان ہوتا ہے۔

جن افراد کی علامات شدید ہوں انکی حالت ساتویں یا آٹھویں دن زیادہ بگڑ سکتی ہے، انہیں ڈاکٹر نے مزید بتایا تھا کہ بیماری کے تیسرے یا چوتھے دن بخار میں کمی ہو سکتی ہے مگر ساتویں یا آٹھویں دن سانس لینے کے مسائل ہوسکتے ہیں۔

جیسیکا کا کہنا ہے کہ کورونا بیماری کی اس ٹائم لائن کو جاننا بہت ضروری ہے کیونکہ بیماری کے تیسرے یا چوتھے دن بخار کی شدت ٹوٹنے کے بعد لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ بہتر ہورہے ہیں اور نارمل سرگرمیوں کی طرف آنے کا سوچتے ہیں جبکہ ایسا کرنا خطرناک ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بیماری کے ابتدائی دنوں میں بخار ٹوٹنے کے بعد ہمیں چاہیئے کہ اگلے دنوں کے لیے تیاری رکھیں اور اس کے لیے ترجیحات کا تعین کریں۔

5۔ اسپیشلسٹ معالج سے رابطہ کا سوچیں

اگر آپ سانس کی بیماریوں جیسا کہ دمہ، دل کی تکلیف، شوگر، بلڈ پریشر یا دیگر بیماریوں کی وجہ سے کسی اسپیشلسٹ ڈاکٹر کے پاس باقاعدگی سے جاتے ہیں تو بہتر یہ ہو گا کہ کورونا بیماری کے دوران ان سے رابطہ کریں۔

کورونا وائرس اپنی ساخت بدل کر ویکسین کی تیاری مشکل بنا سکتا ہے، نئی تحقیق

کیا کورونا وائرس گرمیوں میں ختم ہو جائے گا؟ امریکی سائنسدانوں کی تحقیق نے امید جگا دی

یاد رکھیں کورونا سے متاثر ہونے کے بعد ایسی بیماریوں میں مبتلاء افراد کو چاہئے کہ کوئی بھی نئی دوا کھانے یا پہلے سے کھائی جانیوالی ادویات کا استعمال روکنے سے پہلے اپنے اسپیشلسٹ ڈاکٹر سے ضرور رابطہ کر لیں۔

6۔ ٹیلی میڈیسن پر یقین رکھیں

جیسیکا کا کہنا ہے کہ ایک ڈاکٹر ویڈیو پر آپ کا بلڈ پریشر چیک نہیں کرسکتا مگر وہ آپ سے یہ پوچھ سکتا ہے کہ سانس لینے کے دوران کس جگہ تکلیف ہورہی ہے۔ وہ یہ بھی دیکھ سکتا ہے کہ بولنے کے دوران آپ کو سانس لینے میں مسائل درپیش ہیں۔

اسے فون پر پتہ چل سکتا ہے کہ آپ تندرست نہیں، اس لیے ٹیلی میڈیسن پر یقین رکھیں کیونکہ یہ مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

7۔ ضروری اشیاء بیڈ کے نزدیک رکھیں

جیسیکا کا کہنا ہے کہ بخار کے لیے انہوں نے اپنی ڈاکٹر کی جانب سے تجویز کردہ  acetaminophen ساتھ رکھی، اس کے علاوہ ٹشوز کا ڈبہ، کوڑے کے لیے ڈبہ، تھرمامیٹر، موائسچرائزر، چارجرز سمیت فون اور لیپ ٹاپ، پلاسٹک کا ایک کپ اور پانی کی ایک بڑی بوتل اپنے بیڈ کے ساتھ رکھی۔

ان کا کہنا ہے کہ ان ضروری اشیاء کو اپنے نزدیک رکھنے سے انکے آرام میں کم خلل پڑا اور جب چاہا ضرورت کی چیز کو ہاتھ سے اٹھا کر استعمال کر لیا۔

8۔ نہانے کے دوران احتیاط

گرم پانی اور بھاپ سے کورونا کی علامات سے عارضی چھٹکارا مل سکتا ہے مگر بیماری کے دوران نہاتے ہوئے چند چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے تاکہ آپ پھسل کر گر نا پڑیں۔

اس کے لیے شاورمیٹ مددگار ہو سکتی ہے، اگر آپ کے پاس شاور میٹ نہیں تو بیٹھ کر نہائیں اور اپنا فون نزدیک رکھنا مت بھولیں۔ اگر اٹھنے کے بعد آپ کو چکر آ رہے ہیں یا بہت زیادہ کمزوری ہے تو مت نہائیں۔

9 ۔صحت یابی کے بعد فوری زیادہ وقت باہر مت گزاریں

ہمیں ابھی تک اس بات کا یقینی علم نہیں کہ کورونا سے صحت یابی کے بعد کتنے عرصہ تک ہم وائرس پھیلا سکتے ہیں۔ چند ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا مریضوں کی بیماری سے صحت یابی کے ایک یا دو ہفتوں بعد بھی وائرس پھیل سکتا ہے۔مگر اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

ماہرین کی ان باتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے صحت یاب ہونے کے فوری بعد زیادہ وقت باہر گزارنے سے گریز کریں اور جب بھی باہر جائیں ماسک اور دستانے پہنیں۔

Tags: کورونا وائرسکورونا وائرس سے نجات کی ٹپس
sohail

sohail

Next Post

وزارت اطلاعات میں بڑی تبدیلی، شبلی فراز وزیر، عاصم باجوہ معاون خصوصی مقرر

کورونا پھیلانے کے الزامات، بل گیٹس چین کی حمایت میں سامنے آ گئے

چین اور جنوبی کوریا کے بعد نیوزی لینڈ نے بھی کورونا کے خاتمے کا اعلان کر دیا

کورونا وبا، خلیجی ریاستوں میں کتنے ہزار پاکستانی ملازمت سے ہاتھ دھوبیٹھے؟

کورونا وائرس: دبئی میں پھنسے پاکستانی کو اپنے والد کا آخری دیدار ویڈیو پر کرنا پڑا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In