• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

عرفان خان کے بعد بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار رشی کپور بھی انتقال کر گئے

by sohail
اپریل 30, 2020
in انتخاب, انٹرٹینمنٹ, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بالی وڈ کے نامور اداکار رشی کپور 67 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، انہیں بدھ کی شام ممبئی کے سر ایچ این ریلائنس فاءونڈیشن اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ جمعرات کی صبح چل بسے۔ وہ 2018ء سے کینسر کیخلاف جنگ لڑ رہے تھے،

رشی کپور نے امریکہ میں ایک سال تک اپنا علاج کرایا جہاں سے ستمبر 2019ء میں واپس بھارت لوٹے تھے، گزشتہ رات انہیں سانس کی تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال داخل کرایا گیا۔

رشی کپور 4 ستمبر 1952ء کو ممبئی میں پیدا ہوئے۔ گزشتہ روزاداکار عرفان خان کی وفات کے اگلے ہی دن رشی کپور کی موت نے فلمی دنیا سمیت کروڑوں مداحوں کو سوگوار کر دیا ہے۔

جب عرفان خان کو اداکاری سکھانے والے اسکول میں داخلہ ملا اور جے پور جلنے سے بچ گیا

بھارتی اداکار عرفان خان کے 15 سپرہٹ ڈائیلاگ

کپورفیملی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ’ہمارے پیارے رشی کپور دو سال تک لیوکیمیا (بلڈ و بون میر کینسر کی ایک قسم ) سے لڑتے لڑتے جمعرات کی صبح 8 بجکر 45 منٹ پر چل بسے، اسپتال میں موجود ڈاکٹر اور میڈیکل اسٹاف کا کہنا تھا کہ انہوں نے آخری سانس تک انہیں بچانے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے۔

دو براعظموں میں علاج کے دو سال انہوں نے خوشگوار انداز میں گزارے جس میں جینے کا بھرپور عزم نظر آتا تھا، اس دوران خاندان، دوست، خوراک اور فلمیں اُن کا فوکس رہے، وہ دنیا بھر میں بسنے والے اپنے مداحوں کے شکر گزار تھے جنہوں نے اس مشکل وقت میں اُن کیلئے اپنا پیار نچھاور کیا۔ اور انہیں اُمید ہے کہ ان کے انتقال کے بعد وہ سب سمجھ جائیں گے کہ انہیں آنسوؤں سے نہیں بلکہ مسکراہٹ کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔

 خاندان کا کہنا ہے کہ ہمیں اندازہ ہے اس وقت دنیا انتہائی مشکل وقت سے گزر رہی ہے، باہر نکلنے اور اکٹھے ہونے کے حوالے سے کئی پابندیاں لاگو ہیں، ہم تمام مداحوں، خیر خواہوں اور فیملی فرینڈز سے درخواست کریں گے کہ وہ قانون کا احترام کریں کیونکہ اس کے علاوہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں۔

رواں سال فروری میں طبیعت کی اچانک خرابی کے باعث رشی کپور کو دو مرتبہ اسپتال داخل کرانا پڑا۔ پہلی مرتبہ انہیں دہلی کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں وہ ایک خاندانی تقریب میں شریک تھے۔

اُس وقت ان کا کہنا تھا کہ وہ انفیکشن کا شکار ہوئے تاہم دہلی سے واپسی پر وائرل بخار کی وجہ سے انہیں دوبارہ ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ رشی کپور نے سوگواران میں اہلیہ نیتو کپور، بیٹی ردھما کپور ساہنی اور ادا کار بیٹا رنبیر کپور چھوڑے ہیں۔ رشی کپور کی دو بہنیں ریتو نندا اور ریما جین ہیں۔

رشی کپور نے ابتدائی تعلیم کیمپئن سکول ممبئی سے حاصل کرنے کے بعد گریجوایشن مایو کالج اجمیر سے کی۔ رشی کپور کے بھائی رندھیر کپور، راجیو کپور، انکل پریم ناتھ، راجندرا ناتھ، ششی کپور اور شمی کپور نے بھی بھارتی سینماؤں پر راج کیا۔

رشی کپور سوشل میڈیا پر خاصے متحرک نظر آتے تھے تاہم انہوں نے اپنے ٹویٹر پر 2 اپریل کے بعد سے کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی تھی۔

 اپنے آخری ٹویٹس میں سے ایک میں انہوں نے کورونا وباء کے دوران وزیر اعظم عمران خان سے مخاطب ہوکر کہا تھا کہ کورونا عالمی وباء ہے، پاکستان کو مشورہ دینا چاہیے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کرے۔

انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کے لوگ بھی ہمیں عزیز ہیں، کسی زمانے میں ہم ایک تھے، اب بھی ہمیں احساس ہے، اس میں انا کوئی معنی نہیں رکھتی، ہمیں آپ سے پیار ہے، انسانیت زندہ باد۔۔ !

شاہ رخ خان کی ایک ایسی خواہش جو پوری نہ ہو سکی

فلم کے ایک سین کی وجہ سے سنی دیول اور شاہ رخ کے درمیان 16 سال بول چال بند رہی

رشی کپور بھارتی سینما کے لیجنڈ اداکاروں راج کپور اور کرشنا راج کپور کے صاحبزادے تھے، جن کا فلمی کیرئر تقریباً 5 دہائیوں پر مشتمل تھا، اس دوران انہوں نے کئی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، وہ فلمساز بھی تھے۔

تین سال کی عمر میں رشی اپنے والد کی فلم شری 420 میں ایک گانا’ پیار ہوا اقرار ہوا‘ میں بارش کے دوران دو بچوں کے ساتھ چلتے نظر آتے ہیں۔

انہوں نے 1970ء میں اپنے والد راج کپور کی فلم ’میرا نام جوکر ‘ میں ان کے بچپن کے کردار سے فلمی دنیا کا آغاز کیا تاہم 1973ء میں بننے والی فلم ’بوبی‘ میں انہیں ڈمپل کپاڈیہ کے مقابلہ میں مرکزی ہیرو کا کردار ملا۔

5 دہائیوں پر محیط فلمی کیرئر کے دوران انہوں نے متعدد فلموں میں نمایاں کردار نبھائے جن میں قرض، کھیل کھیل میں، امر اکبر اینڈ انتھنی، لیلیٰ مجنوں، نگینہ، ساغر، ہم کسی سے کم نہیں، چاندنی، دو دونی چار، ڈی ڈے، اگنی پتھ اور کپور اینڈ سنز شامل ہیں۔

رشی کپور نے فلمی دنیا کے متعدد ایوارڈز اپنے نام کیے جن میں فلم ’میرا نام جوکر ‘ میں چائلڈ اداکار کے طور پر ڈیبیو رول پر انہیں نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا گیا۔ رشی کپور نے حال ہی میں اپنے اگلے پراجیکٹ میں ہالی ووڈ فلم ’دی انٹرن‘ کا ری میک بنانے کا اعلان کیا تھا جس میں دپیکا پڈوکون شامل تھیں لیکن یہ خواب فقط خواب ہی رہا۔

دو سال قبل انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ میں 65 برس کا ہوچکا ہوں، مرنے سے قبل ایک مرتبہ پاکستان جانا چاہتا ہوں، میں اپنے بچوں کو ان کی جڑوں سے متعارف کرانا چاہتا ہوں۔

 وہ ٹویٹر پر کپور حویلی پشاور کے باہر اپنے خاندان کی تصاویر بھی شیئر کیا کرتے تھے۔ قصہ خوانی بازار پشاور میں کپور حویلی بالی وڈ آئیکون پرتھوی راج کپور کے والد باشسورناتھ کپور نے تعمیرکرائی تھی۔

گزشتہ سال نومبر میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بھارتی اداکار رشی کپور نے درخواست کی ہے کہ پشاور میں ان کی خاندانی حویلی کو میوزیم یا کسی ادارے میں تبدیل کر دیا جائے جس پر ہم نے ان کی درخواست قبول کر لی ہے۔

 رشی کپور کے والد راج کپور 14 دسمبر 1924ء میں پشاور میں پیدا ہوئے۔ 1947ء میں قیام پاکستان کے بعد کپور خاندان پشاور چھوڑ کر بھارت چلا گیا تھا۔

رشی کپور کی موت کی خبر سب سے پہلے بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے اپنے ٹویٹر پر شیئر کی۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’وہ چلے گئے۔۔۔ رشی کپور۔۔ چلے گئے۔۔ ان کا انتقال ہوگیا۔۔ میں تباہ ہوگیا ‘۔

امیتابھ بچن کے ٹویٹر پر الفاظ ان کی رشی کپور سے قربت کا واضح اظہار تھے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے رشی کپور کو ٹیلنٹ کا پاور ہاؤس قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی موت نے انہیں دکھی کر دیا ہے۔ کانگریس رہنما راہول گاندھی نے عرفان خان کے بعد رشی کپور کی موت کو بھارتی سینما کیلئے خوفناک ہفتہ قرار دیا ہے۔

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امیت شاہ، دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال سمیت بھارت کی سیاسی قیادت، بالی ووڈ ستاروں، بزنس مینوں اور ان کے کروڑوں مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Tags: بالی وڈرشی کپوررشی کپور کا انتقال
sohail

sohail

Next Post

عرفان خان کی زندگی کے دلچسپ پہلو، ان کی اپنی زبانی

بھارت کی فیس بک سے لڑائی، پوری دنیا کاسوشل میڈیا متاثر ہونے کا امکان

ٹیکسوں میں کٹوتی کے لیے آل پاکستان ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کا حکومت پر دباؤ

جب سچن ٹنڈولکر نے 4 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد خود کو کمرے میں بند کر لیا

کورونا کے باعث عبادت گاہوں پر پابندی کے بعد برطانوی بچے نے گھر میں مسجد بنا لی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In