• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 21, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

روسی وزیراعظم کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

by sohail
مئی 1, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

روسی وزیراعظم میخائل میشوتن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے عارضی طور پر اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے، فرسٹ ڈپٹی وزیراعظم آندرے بیلوسوف ان کی جگہ فرائض سرانجام دیں گے۔

روسی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نے صدر پیوٹن کو یہ اطلاع ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران دی، جس پر صدر نے ٹھنڈی آہ بھری اور میشوتن کی جلد صحتیابی کی خواہش کا اظہارکیا۔

یورپ، امریکہ کے بعد کورونا وائرس نے روس اور برازیل کا رخ کر لیا

کورونا وائرس : بیلاروس کے صدر کا ایسا اعلان جس نے سب کو حیران کر دیا

میشوتن روس میں کورونا کے پھیلاؤ کے خلاف اہم کردار ادا کر رہے تھے، وہ پہلے اعلیٰ عہدیدار ہیں جنہوں نے اس وبا کا شکار ہونے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے یہ اعلان روس میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ جانے سے چند گھنٹے قبل کیا، انہوں نے کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے اور مجھے الگ تھلگ ہونے اور ڈاکٹرز کی ہدایات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، میرے ساتھیوں کے تحفظ کے لیے یہ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی بیماری کے باوجود حکومتی اراکین اور صدر پیوٹن سے فون اور ویڈیو کے ذریعے رابطے میں رہیں گے، میڈیا پر پیوٹن اور میشوتن کی ویڈیو کانفرنس کا چار منٹ کا کلپ دکھایا گیا۔

روسی وزیراعظم کے ترجمان بورس بیلیکوف نے بتایا کہ وہ اپنا الگ تھلگ ہونے کا وقت ڈاکٹروں کی نگرانی میں ایک اسپتال میں گزاریں گے، انہوں نے اس جگہ کے متعلق نہیں بتایا جہاں میشوتن کا علاج کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ بھی وزیراعظم سے رابطے میں آئے تھے انہیں الگ تھلگ رکھ کر وائرس کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

رقبے کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے ملک روس کو بند کرنے کا فیصلہ

تیل کی پیداوار کم کرو ورنہ سعودی عرب سے فوجیں نکال لیں گے، ٹرمپ کی شہزادہ سلمان کو دھمکی

اب تک روس میں ایک لاکھ کورونا مریض سامنے آئے ہیں اور ایک ہزار 73 اموات ہو چکی ہیں، روس نے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے چین اور ایران کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

Tags: روس میں کورونا وائرسروسی وزیراعظم میخائل میشوتنصدر ولادیمیر پیوٹنکورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post

احمدی نمائندہ کو قومی کمیشن برائے اقلیت سے نکالنے کی سفارش

شبہ ہے کہ 1999 کا ورلڈ کپ میچ فکسنگ کی وجہ سے ہارے، سابق چئیرمین پی سی بی

مس کال کا جواب مس کال سے دینے والے

یورپ میں لاک ڈاؤن: ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے باعث 11 ہزار جانیں بچ گئیں

کیا شمالی کوریا کی اگلی حکمران ایک خاتون ہوں گی؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In