• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, دسمبر 2, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

شبہ ہے کہ 1999 کا ورلڈ کپ میچ فکسنگ کی وجہ سے ہارے، سابق چئیرمین پی سی بی

by sohail
مئی 1, 2020
in پاکستان, تازہ ترین, کھیل
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین خالد محمود نےانکشاف کیا ہے  کہ انہیں 1999 کے ورلڈ کپ کے تین میچز میں میچ فکسنگ کا شبہ ہے، اس میں سے بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا گیا میچ بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے فائنل میچ پر بھی انہیں شک ہے کیونکہ پاکستان اس میچ کے لیے فیورٹ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ لارڈز کی کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے تمام ماہرین کرکٹ کا ماننا تھا کہ جو کوئی بھی ٹاس جیتے گا اسے پہلے باؤلنگ کرنی چاہیے لیکن کپتان وسیم اکرم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر ہم سب دنگ رہ گئے۔

میچ فکسنگ اسکینڈل: پی سی بی نے عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی عائد کر دی

میچ فکسنگ اسکینڈل: پی سی بی نے عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی عائد کر دی

سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اس فیصلے کے نتیجے میں ہم صرف 132 رنز پر ڈھیر ہو گئے اور انتہائی شرمناک انداز میں فائنل ہار گئے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے کھلاڑیوں سے پوچھا کہ کیا انہوں نے کسی قسم کی مشکوک سرگرمیاں ہوتے دیکھی تھیں لیکن سب نے نفی میں جواب دیا اور ورلڈ کپ کے بعد مجھے چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میرے خیال میں ان تین میچوں کے بارے میں میرے بعد آنے والے کرکٹ سربراہان کو تحقیقات کرانی چاہیے تھی اور وہ اب بھی مانتے ہیں کہ اس معاملے کی انتہائی باریک بینی سے تفتیش ہونی چاہیے۔

سابق چیئرمین پی سی بی نے مزید انکشاف کیا کہ  قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے فاسٹ باؤلر عطاالرحمٰن کو براہ راست میچ فکسنگ کی پیشکش کی تھی۔

میچ فکسنگ کے حوالے سے سابق چیئرمین پی سی بی نے نیا پنڈورا باکس نجی چینل کے پروگرام حرف راز میں انٹرویو دیتے ہوئے کھولا۔

انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم نے سابق فاسٹ باؤلر عطاالرحمٰن کو براہ راست میچ فکسنگ کی پیشکش کرتے ہوئے کارکردگی کم دکھانے کا مطالبہ کیا تھا اور اس کے بدلے انہیں 90 کی دہائی میں 2 سے تین لاکھ روپے کی پیشکش کی تھی۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ پیشکش کے نتیجے میں عطاالرحمٰن نے خراب باؤلنگ کی اور انہیں وسیم اکرم نے رقم بھی دی تھی جس کا انہوں نے جسٹس قیوم کمیشن میں جمع کرائے گئے حلف نامے میں اقرار کیا تھا۔

جاوید میانداد کو ٹیم سے نکالنے کے پیچھے عمران خان کا ہاتھ تھا، سابق کرکٹر باسط علی کا انکشاف

سچن ٹنڈولکر کی بات پر ثقلین مشتاق نے ان سے معافی مانگ لی

خالد محمود نے کہا کہ شدید دباؤ کے پیش نظر عطاالرحمٰن اپنے حلفیہ بیان سے مکر گئے تھے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وسیم اکرم نے انہیں میچ فکسنگ کا حصہ بننے کی پیشکش کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے عطاالرحمٰن کو کہا تھا کہ وہ اپنے بیان سے پیچھے ہٹنے کے بجائے اس پر قائم رہیں اور میں بطور چیئرمین پی سی بی انہیں مکمل سپورٹ کروں گا۔

سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میری یقین دہانی کے باوجود فاسٹ باؤلر نے یہ کہہ کر اپنے بیان سے یوٹرن لے لیا کہ انہوں نے یہ بیان جلد بازی میں دیا تھا اور انہیں غلط فہمی ہو گئی تھی جس پر جسٹس قیوم کمیشن نے ان پر تاحیات پابندی عائد کردی تھی۔

یاد رہے کہ 1999 میں بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں شرکت کر رہی تھی اور اپنے گروپ میں آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹاپ کرنے والی پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش سے یکطرفہ مقابلے کے بعد میچ ہار گئی تھی۔

بنگہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم صرف 161 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

واضح رہے کہ جسٹس قیوم کمیشن کمیشن نے چھ کھلاڑیوں وسیم اکرم، وقار یونس، سعید انور، مشتاق احمد، انضمام الحق اور اکرم رضا پر جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

چند سالوں کے بعد عطاالرحمٰن اور سلیم ملک دونوں پر عائد تاحیات پابندی کا خاتمہ کردیا گیا تھا۔

گزشتہ دنوں پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کے سبب عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد کردی گئی تھی جبکہ ماضی میں فکسنگ کے سبب تاحیات پابندی کا سامنا کرنے والے سلیم ملک کو دوبارہ پاکستان کرکٹ میں موقع دینے کے حوالے سے بھی بحث جاری ہے۔

Tags: میچ فکسنگوسیم اکرم
sohail

sohail

Next Post

مس کال کا جواب مس کال سے دینے والے

یورپ میں لاک ڈاؤن: ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے باعث 11 ہزار جانیں بچ گئیں

کیا شمالی کوریا کی اگلی حکمران ایک خاتون ہوں گی؟

تمام ممالک کورونا کی دوسری اور تیسری لہر کے لیے تیار رہیں، عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

قصہ ساڑھے چار درویش (حصہ سوئم)

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In