• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, جون 1, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

تمام ممالک کورونا کی دوسری اور تیسری لہر کے لیے تیار رہیں، عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

by sohail
مئی 1, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ دنیا بھر کے ممالک کورونا وائرس کی دوسری اور تیسری لہر کیلئے تیاری رکھیں کیونکہ جب تک ویکسین نہیں تیار ہو جاتی، خطرہ سر پر منڈلاتا رہے گا۔

عالمی ادارہ صحت کے یورپ کیلئے سربراہ ڈاکٹر ہنس کلوج نے کہا ہے کہ کورونا وبا دنیا کے صحت کے بہترین نظام کو بھی تیزی سے اپنے بوجھ تلے دبانے اور تباہ کرنے کی صلاحیت کی حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں صحت سے متعلق معاملات کو سیاسی ایجنڈے میں سرفہرست ہونا چاہئے۔

یورپ، امریکہ کے بعد کورونا وائرس نے روس اور برازیل کا رخ کر لیا

بھارت میں کورونا وبا سے ہلاکتوں کی تعداد پراسرار طور پر کم کیوں ہے؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وبا میں ہم نے دیکھ لیا ہے کہ صحت معیشت کا ڈرائیور ہے، صحت کے بغیر کوئی معیشت نہیں ہوتی اور صحت کے بغیر کسی قسم کی قومی سیکیورٹی نہیں ہوتی۔

ڈاکٹر ہنس کلوج نے اس بات پر زور دیا کہ مشترکہ کوششوں کے بعد جب ہم اس وبا سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے تب ہمیں اس سے سیکھے گئے سبق کو نہیں بھلانا چاہئے۔

یورپ میں کئی ممالک کی جانب سے کورونا سے ہونیوالی اموات میں کمی کے بعد وبا پر قابو کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عائد پابندیاں ہٹائی جا رہی ہیں جس کے بعد عالمی ادارہ صحت کے یورپ کیلئے سربراہ نے اس کی مستقبل کی ممکنہ تباہ کاریوں سے دنیا کو خبردار کیا ہے۔

ڈاکٹر کلوج نے کہا ہے کہ کورونا کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ویکسین کے بغیر ہمیں دوسرے مرحلہ کیلئے تیاری کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا کے 46 فیصد کیسز کا تعلق یورپ سے ہے۔ اسی طرح دنیا بھر میں کورونا سے ہونیوالی اموات کا 63 فیصد یورپ میں واقع ہوا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب ہم کورونا کیسز میں کمی دیکھ رہے ہیں تاہم ہمیں اس صورتحال کی بہت قریب سے نگرانی کرنی چاہیے۔

کورونا وائرس سے مکمل صحت یاب ہونے میں کتنا عرصہ لگتا ہے؟

دنیا کے 9 امیر ترین لوگ جن کی دولت میں کورونا وبا کے دوران مزید اضافہ ہو گیا

دنیا میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 33لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اس سے اب تک دو لاکھ 34 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

Tags: عالمی ادارہ صحتکورونا کی دوسری لہرکورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post

قصہ ساڑھے چار درویش (حصہ سوئم)

جلاد صابر مسیح اور معصوم زینب کے قاتل عمران کے آخری لمحات

امریکی کمپنی کی دوائی جس سے کورونا کے مریض تیزی سے صحتیاب ہونے لگے

عرفان خان کی اہلیہ کے اپنے مرحوم شوہر کے لیے دل کو چھو لینے والے الفاظ

سپریم کورٹ: 15 سالہ طالبہ کے ساتھ زیادتی کے مجرم استاد کی سزا برقرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In