اداکاری کی دنیا میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے معروف اداکار عدنان صدیقی نے گزشتہ روز ڈاکٹر عامر لیاقت کی جانب سے جیوے پاکستان شو میں بھارتی اداکاروں کی موت کے متعلق غیرمحتاط الفاظ استعمال کرنے پر اپنا رد عمل ظاہر کر دیا۔
عدنان صدیقی نے ڈاکٹر عامر لیاقت کے پروگرام ‘جیوے پاکستان’ میں بطور مہمان شرکت کی تھی۔ پروگرام کے دوران ڈاکٹر عامر لیاقت نے عدنان صدیقی کو کہا کہ وہ جس اداکار کے ساتھ کام کرتے ہیں وہ مر جاتا ہے جیسے کہ بھارتی مشہور اداکارہ شری دیوی اور حال ہی میں کینسر سے جنگ ہارنے والے مشہور اداکار عرفان خان۔
اسکے جواب میں عدنان صدیقی نے شو میں ہی سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر لیاقت سے کہا کہ یہ آپ کے لیے مذاق ہوگا لیکن ان کے لیے بالکل بھی مذاق نہیں۔ تاہم عامر لیاقت نے ان سے اس بات پر کوئی معذرت نہ کی اور پروگرام کو آگے بڑھا دیا۔
محل نما گھروں کے مالک مشہور افراد کی ناشکری پر برطانوی اداکار نے کھری کھری سنا دیں
بھارتی اداکار عرفان خان کے 15 سپرہٹ ڈائیلاگ
عدنان صدیقی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک تحریر پوسٹ کرتے ہوئے وضاحت کی کہ عامر لیاقت کے پروگرام میں شرکت کرنا ان کے لیے پچھتاوے کا باعث بنا۔
عدنان صدیقی نے لکھا کہ انہیں لائیو شو میں شرکت کی دعوت دی گئی جس میں بدقسمتی سے یہ واقعہ پیش آیا۔ انہوں نے لکھا کہ عامر لیاقت نے انتہائی حساس بات کا مذاق اڑایا جو ہر سطح پر نامناسب تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ اتنی گری ہوئی بات تھی کہ میں اس کے لیے "Below the belt” جیسے الفاظ بھی استعمال نہیں کرتا۔
عدنان صدیقی نے لکھا کہ یہ ایک انتہائی تضحیک آمیز بات ہے کہ کسی کی موت کا مذاق اڑایا جائے اور عامر لیاقت کے اس مذاق سے نہ صرف انکی بلکہ میرے سمیت پورے ملک کی منفی عکاسی ہوئی ہے۔
عدنان صدیقی نے سری دیوی اور عرفان خان کے اہل خانہ اور مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت کی اس حرکت کے دوران اگر مجھے دیکھا جائے تو میں انتہائی برا محسوس کر رہا تھا لیکن میں عامر لیاقت کے معیار تک نہیں گر سکتا۔
???????? pic.twitter.com/Ve1bIXCbSS
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) May 1, 2020
عدنان صدیقی نے مزید لکھا کہ شو میں آنے اور اس طرح کے مذاق سے انہوں نے سبق سیکھا ہے اور اب وہ وعدہ کرتے ہیں کہ آئندہ وہ ایسی حرکت کو برداشت نہیں کریں گے۔
عدنان صدیقی کی ٹویٹر پر معافی مانگنے پر ان کے فالوورز نے عامر لیاقت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
جب عرفان خان کو اداکاری سکھانے والے اسکول میں داخلہ ملا اور جے پور جلنے سے بچ گیا
عرفان خان کی اہلیہ کے اپنے مرحوم شوہر کے لیے دل کو چھو لینے والے الفاظ
ایک فالور نے لکھا کہ عدنان صدیقی کو ایسے شخص کے شو میں جانا ہی نہیں چاہیے تھا۔ اسی طرح ایک فالوور نے عامر لیاقت جو پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ممبر قومی اسمبلی بھی ہیں کو ریاکار کہا۔
اب تک عدنان صدیقی کی ٹویٹ پر ایک ہزار سے زیادہ لائکس آئے ہیں جبکہ اسے پچاس سے زائد صارفین نے ری ٹویٹ کیا۔