• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اکتوبر 19, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

تین ماہ کے دوران پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ، حکومتی اعدادوشمار سامنے آ گئے

by sohail
مئی 2, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کورونا وبا سے متاثرہ افراد میں ریکارڈ اضافہ کے بعد وزارت صحت کے اعداد و شمار سے انکشاف ہوا ہے کہ مئی 30 تک کورونا سے ایک لاکھ 50 ہزار افراد کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

حکومتی اندازوں کے مطابق جون میں مریضوں میں اضافہ رک جائے گا جبکہ جولائی میں اس میں کمی آنا شروع ہو جائےگی۔

حکومت نے تخمینہ لگایا ہے کہ 15 مئی تک ملک میں کورونا وبا کے کیسز کی تعداد 52 ہزار 695 تک پہنچ جائے گی۔

تمام ممالک کورونا کی دوسری اور تیسری لہر کے لیے تیار رہیں، عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

نیوزی لینڈ نے کن تین باتوں پر عمل کر کے کورونا کے خلاف فتح حاصل کی؟

حقیقی کیسز کے اعداد و شمار تخمینے کی تعداد سے 4 فیصد کم ہیں لہٰذا گر کیسز اسی تیزی سے رپورٹ ہوتے رہے تو 30 مئی تک ملک میں ڈیڑھ لاکھ کیسز سامنے آچکے ہوں گے۔

ڈان اخبار کے مطابق اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ 15 مئی تک اموات کی تعداد ایک ہزار 324 ہوگی لیکن چونکہ اموات کی اصل تعداد لگائے گئے اندازوں سے 20 فیصد کم ہے چنانچہ جس تیزی سے اس وقت اموات ریکارڈ ہورہی ہیں 15 مئی تک مرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار 50 تک پہنچ سکتی ہے۔

اسی طرح اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ انتہائی نگہداشت کے بیڈز، وینٹی لیٹرز، اسپتالوں کے بیڈز اور عارضی اسپتالوں میں موجود گنجائش مئی کے مہینے تک کے لیے کافی ہے۔

اعداد و شمار کا گراف رواں سال جولائی کے مہینہ میں نیچے آئے گا تاہم وینٹیلیٹرز اور ذاتی تحفظ کے آلات کی مقامی پیداوار کا آغاز نہ کیا گیا تو موجودہ اسٹاک مئی تک کافی ہوگا، جون کے مہینے میں مریضوں کے لیے کم پڑ جائے گا۔

اسی ماہ کے دوران 3 لاکھ 77 ہزار 624 این 95 ماسکس، 4 ہزار 444 حفاظتی لباس، 2 لاکھ 5 ہزار 703 سرجیکل گاؤنز اور 17 لاکھ نائٹریل دستانوں کی کمی ہوگی جو طبی یا لیبارٹری کا عملہ استعمال کرتا ہے۔

ڈیٹا کے مطابق رواں ماہ کے دوران 19 ہزار 960 ڈسپوزیبل دستانوں، 16 لاکھ لیٹیکس دستانوں، 9 لاکھ 63 ہزار 638 گاگلز، 84 لاکھ 327 فیس شلیڈز، ایک لاکھ 66 ہزار 633 ڈسپوزیبل ٹوپیوں، ایک لاکھ 78 ہزار 323 جوتوں کے کورز، 13 ہزار 501 گم بوٹس اور 50 لاکھ سرجیکل ماسکس کی کمی ہوگی۔

بھارت میں کورونا وبا سے ہلاکتوں کی تعداد پراسرار طور پر کم کیوں ہے؟

دنیا کے 9 امیر ترین لوگ جن کی دولت میں کورونا وبا کے دوران مزید اضافہ ہو گیا

وزیراعظم کے معان خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ڈان کو بتایاکہ سب سے مثبت چیز یہ ہے کہ پاکستان میں کیسز کی تعداد دیگر ممالک سے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان میں روزانہ کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد کم ہے لیکن موجودہ صورتحال میں ہمارے ٹیسٹس فی 10 لاکھ کی آبادی کے تناسب سے پڑوسی ممالک سے زیادہ ہیں۔

Tags: پاکستان میں‌ کورونا وائرسکورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post

کورونا مریضوں کا پتا چلانے کے لیے تربیت یافتہ کتے میدان میں آ گئے

ماں کی لازوال محبت، بلی بیمار بچے کو منہ میں دبوچے اسپتال پہنچ گئی

کورونا وبا سے متاثر زراعت کے شعبے کے لیے بھاری سبسڈی کی سفارشات پیش

کورونا مریضوں پر نئی دوائی کے استعمال کی منظوری، امریکہ میں لاک ڈاؤن میں نرمی شروع

امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے جنسی ہراسگی کے الزامات مسترد کر دیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In