اب کتے بھی کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کا پتہ لگا سکیں گے۔ اسی سلسلے میں فرانس کے ایک جزیرے کورسیکا میں فائر فائٹرز نے کتوں کو کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو سونگھ کر شناخت کرنے کی تربیت دی۔
اس تربیت کا مقصد انھیں طریقہ کار سکھانا تھا کہ کیسے کورونا وائرس کا پتہ یا کھوج لگا سکتے ہیں۔
کتوں کے ٹرینر مار اینتونیو نے کہا کہ میرا یقین ہے کہ کتے مختلف بیماریوں کا کھوج لگانے کی اہلیت رکھتے ہیں جیسا کہ بریسٹ، پروسٹیٹ اور دوسرے کئی قسم کے کینسر حتیٰ کہ ذیابیطس کا بھی پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
امریکی کمپنی کی دوائی جس سے کورونا کے مریض تیزی سے صحتیاب ہونے لگے
کورونا کو شکست دینے والی خاتون کی 9 اہم ہدایات جو آپ کے کام بھی آ سکتی ہیں
انہوں نے کہا کہ یہ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے کہ کیا کتے ایسا کر سکتے ہیں، جس بات کو ثابت کرنے کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ آیا کورونا وائرس کی کوئی مخصوص بو ہے یا نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کتوں نے سیکھا کہ کیسے لوگوں کے پسینے کو سونگھ کر کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔
بی بی سی کے مطابق اسی طرح کے تجربات برطانیہ اور امریکہ میں بھی کئے جا چکے ہیں، امید کی جا رہی ہے کہ یہ تربیت یافتہ کتے عوامی مقامات جیسا کہ ائیرپورٹس پر کورونا سے متاثرہ افراد کی شناخت کرنے میں مددگار ثابت ہونگے۔
اسی طرح یونیورسٹی آف پنسلوینیا کے سکول آف ویٹرنری میڈیسن نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک تحقیق شروع کر رہے ہیں جس میں کتے بو سونگھ کر کورونا کے مریضوں کی پہچان کر سکیں گے۔