• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

‘مرا نہیں، زندہ ہوں’ شمالی کوریا کے سربراہ نے منظرعام پر آ کر افواہوں کا خاتمہ کر دیا

by sohail
مئی 2, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ کے متعلق گزشتہ کئی دنوں سے افواہیں چل رہی تھیں کہ انکی ہلاکت ہوچکی ہے۔ اب انہوں نے منظرعام پر آ کر تمام افواہوں کا خاتمہ کر دیا ہے، وہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران پہلی بار منظرعام پر آئے ہیں۔

کم جانگ کی طبیعت کی خرابی بارے افواہیں اس وقت شدت اختیار کر گئیں جب وہ 15 اپریل کو شمالی کوریا کے بانی اور روحانی صدر کم سنگ کی یوم پیدائش کی تقریبات میں شریک نہ ہوئے۔

عالمی میڈیا پر شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان کی موت کی قیاس آرائیاں

15 اپریل کو شمالی کوریا میں سب سے اہم چھٹی کا دن ہوتا ہے اور اس میں کم جانگ کی شرکت نہ کرنے سے انکی صحت کے متعلق سوال اٹھائے گئے، شمالی کوریا کے بانی کم سانگ ملک کے موجودہ سربراہ کم جانگ کے دادا ہیں۔

شمالی کوریا کے سپریم لیڈرکم جانگ کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ دل کی سرجری کے بعد انکی طبیعت شدید خراب ہے۔ اسکے بعد عالمی میڈیا میں شمالی کوریا کے متوقع نئے سربراہ کے متعلق بھی چہ مگوئیاں ہونے لگیں۔

افواہ سازوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد کم جانگ قرنطینہ ہوگئے ہیں، یہ دعویٰ بھی سامنے آیا کہ چین نے شمالی کوریا کے شدید بیمار سربراہ کے علاج کیلئے ڈاکٹر بھیجے ہیں۔

شمالی کوریا کے سربراہ کی جانب سے گزشتہ روز ایک نئی کھاد فیکٹری کا افتتاح کیا گیا اور شمالی کوریا کی خبررساں ایجنسی کی جانب سے کم جانگ کی اپنی بہن کے ہمراہ اس تقریب میں شرکت کی تصاویر جاری کی گئیں۔

تاہم شمالی کوریا کی خبررساں ایجنسی کی جانب سے اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ سپریم لیڈر کم جانگ ریاست کے بانی کی یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت سے کیوں محروم رہے۔

ماضی میں شمالی کوریا کے سربراہوں سے متعلق چند افواہیں سچ نکلی ہیں، ان میں سے ایک 2008ء میں کم جانگ کے والد کی صحت سے متعلق تھی جو بعد میں درست نکلی، مگر ماضی میں بھی زیادہ تر افواہیں بے بنیاد ثابت ہوئیں۔

اس کی ایک بڑی مثال شمالی کوریا کے بانی کی موت کے متعلق ایک جھوٹی خبر تھی، 1986ء میں جنوبی کوریا کے ایک اخبار نے خبر دی کہ شمالی کوریا کے بانی اور کم جانگ کے دادا کم سنگ، جو کہ اس وقت ملک کے صدر تھے، کو ایک مسلح حملہ میں قتل کردیا گیا ہے۔

جنوبی کوریا کے اخبار نے اس خبر کو”عالمی سکوپ“ کے طور پر پیش کیا مگر دو روز بعد ہنستے مسکراتے کم سنگ منظرعام پر آ گئے۔

اسی طرح 2014ء میں کم جانگ ایک ماہ کیلئے غائب ہو گئے تھے جس پر افواہیں پھیل گئیں کہ فوجی بغاوت کے نتیجہ میں انہیں حکومت سے ہاتھ دھونا پڑ گئے ہیں، ایک ماہ بعد شمالی کوریا کے سربراہ نے منظرعام پر آ کر افواہیں ختم کر دی تھیں۔

Tags: شمالی کوریا
sohail

sohail

Next Post

برازیل میں کورونا وائر س سے اموات بڑھ گئیں، کفن کم پڑ گئے

رشی کپور نے کیوں کہا تھا کہ جب وہ فوت ہوں تو کوئی ان کی میت کو کندھا نہ دے؟

حامد میر، شیریں مزاری کے خلاف سوشل میڈیا ٹرینڈز کون چلا رہا ہے؟

سنجے دت اور رشی کپور، رقابتیں، جھگڑے اور آخرکار لازوال دوستی کی داستان

ڈینیل پرل کے والدین کی سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In