• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اکتوبر 19, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

برازیل میں کورونا وائر س سے اموات بڑھ گئیں، کفن کم پڑ گئے

by sohail
مئی 2, 2020
in تازہ ترین, دنیا, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

برازیل کے شہر ماناؤس میں کورونا وائرس سے ہونیوالی اموات اس قدر بڑھ گئی ہیں کہ تدفین کیلئے کھودی گئی خندقوں میں تابوت ایک دوسرے کے اوپر دفن کرنے پڑ رہے ہیں۔

شہر میں کورونا وائر س سے ایک ہی دن میں 130 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے باعث قبرستان میں تابوتوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں، تدفین کیلئے کھودی گئی خندقوں میں تابوتوں کو ایک دوسرے کے اوپر دفن کرنا پڑا ہے۔

 مایوسی کے شکار کچھ لواحقین کو اپنے پیاروں کی نا چاہتے ہوئے بھی ایک ہی قبر میں ایک ساتھ تدفین کرنا پڑی ہیں۔

کورونا وائرس برازیل کے مقامی باشندوں کو صفحہ ہستی سے مٹا سکتا ہے

یورپ، امریکہ کے بعد کورونا وائرس نے روس اور برازیل کا رخ کر لیا

برازیل میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 6 ہزار سے بڑھ گئی ہے، ماناؤس شہر میں اموات کی وجہ سے کفن کی بھی کمی ہوگئی ہے۔

نیشنل فیونرل ہوم ایسوسی ایشن نے جہاز کے ذریعے شہر سے 27 سو کلومیٹر دور ساؤ پاؤلو سے کفن منگوانے کی اپیل کی ہے کیونکہ جنگلوں میں گھرے ماناؤس شہر کا پکا راستہ نہیں جو اسے ملک کے دوسرے حصوں سے ملائے۔

2 ملین آبادی کا شہر ماناؤس ایمازون ریاست میں جنگل کے اندر گھرا ہوا ہے، ایمازون کی پوری آبادی اس شہر سے صحت کی سہولیات حاصل کرتی ہے، اسی وجہ سے یہاں ہلاکتوں کی تعداد میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

برازیل کی وزارت صحت کے مطابق ایمازون سٹیٹ میں 52 سو کورونا کیسز ہیں جبکہ 425 افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔

ٹیسٹوں کی سہولیات ناکافی ہونے کی وجہ سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کیسز کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔ ریاست کے دارالخلافہ ماناؤس کے میئر کے بیان کے مطابق ابتدا میں 20 سے 30 اموات ریکارڈ کی جارہی تھیں لیکن اب ایک دن میں 130 ہلاکتیں ہوئی ہیں، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس خطہ کے باشندوں نے سماجی دوری کی ہدایت کو نظر انداز کیا تھا۔

ساؤ پالو کے حکام نے گزشتہ ماہ اموات میں اضافہ کے پیش نظر سینکڑوں قبریں کھودی تھیں۔ برازیل کے صدر بولسنارو نے کورونا وائرس کو ہلکے سے زکام سے تشبیہ دی ہے اور ان کا اصرار ہے کہ ریاست کی جانب سے جلدی میں ضروری کاروبار کی بندش کورونا وائرس کی بیماری سے زیادہ نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے 2 اپریل کو ایسوسی ایٹڈ پریس ایجنسی کے فوٹو گرافر کی جانب سے کھودی گئی قبروں کی تصاویر کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے سنسنی پھیلانے کے مترادف قرار دیا تھا۔

برازیل کے صدر نے کورونا وائرس کے مسئلے کو میڈیا کی چال قرار دے دیا

تمام ممالک کورونا کی دوسری اور تیسری لہر کے لیے تیار رہیں، عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

تاہم ایسوسی ایٹڈ پریس کے فوٹو گرافر کی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ جمعرات تک کھودی گئی قبریں کورونا وائرس کا شکار ہونیوالے افراد کی سے بھر چکی ہیں جبکہ اس کے باہر اب بھی کافی لوگوں کی تعداد دکھائی دیتی ہے۔ لاشوں کے بہاؤ کو روکنے کے لیے ریفریجریٹڈ ٹرک اسپتالوں اور قبرستانوں کے باہر نظر آ رہے ہیں۔

ماناؤس میں ایک چھیاسی سالہ بزرگ نمونیہ کے باعث وفات  پا گئے، تدفین کے لیے کام کرنے والے اسقدر مصروف تھے کہ مرحوم کے عزیزواقارب کو ان کی لاش حاصل کرنے کے لیے 10 گھنٹے انتظارکرنا پڑا۔

Tags: برازیل میں‌ کورونا وائرسکورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post

رشی کپور نے کیوں کہا تھا کہ جب وہ فوت ہوں تو کوئی ان کی میت کو کندھا نہ دے؟

حامد میر، شیریں مزاری کے خلاف سوشل میڈیا ٹرینڈز کون چلا رہا ہے؟

سنجے دت اور رشی کپور، رقابتیں، جھگڑے اور آخرکار لازوال دوستی کی داستان

ڈینیل پرل کے والدین کی سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل

کورونا وائرس: دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک اور مستقبل کا لائحہ عمل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In