کورونا وبا کے دوران کاروبار بند ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی دولت میں کمی ہوئی ہے، بھارت اور جرمنی میں ارب پتیوں کی تعداد میں کمی جبکہ امریکہ، چین اور روس میں ارب پتیوں کی تعداد بڑھی ہے۔
کورونا وبا نے ایک ماہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت میں ایک ارب ڈالر کی کمی کر دی ہے۔
دنیا کے 9 امیر ترین لوگ جن کی دولت میں کورونا وبا کے دوران مزید اضافہ ہو گیا
کورونا وائرس سے بچنے کیلئے دنیا کے امیرترین افراد کیا کر رہے ہیں؟
یکم مارچ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس 3.1 ارب ڈالرز تھے۔ کورونا وبا کے دوران ایک ماہ میں انکی اس دولت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔ اب انکی موجودہ دولت لگ بھگ 2.1 ارب ڈالرز ہے۔ گزشتہ برس وہ فوربس کی ارب پتی افراد کی فہرست میں 715 نمبر پر تھے اور اب 1001 نمبر پر آگئے ہیں۔
2019 میں دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد 2,153 تھی جو رواں برس کم ہوکر 2,095 رہ گئی ہے۔
فوربس کی 2020ء کیلئے ارب پتی افراد کی فہرست کے مطابق بھارت میں گزشتہ برس 106 ارب پتی تھے جو اب کم ہوکر102 رہ گئے ہیں۔ بھارتی ار ب پتی افراد کی مجموعی دولت میں بھی 23 فیصد کمی ہوئی ہے۔
ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی 36.8 ارب ڈالرز مالیت دولت کے ساتھ بھارت کے ارب پتی افراد میں پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ڈی مارٹ سپرمارکیٹس چین کے مالک اور ایوینیو سپرمارٹس کے بانی ’رادھا کشن دامانی‘ 13.8 ارب ڈالرز کے ساتھ بھارت کے دوسرے امیر ترین فرد کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ رادھا کشن دامانی پہلی بار بھارت کے دوسرے امیر ترین شخص کے طور پر فوربس فہرست کا حصہ بنے ہیں۔
HCL گروپ کے کوفاؤنڈر شیونادر 11.9 ارب ڈالرز کی دولت کے ساتھ بھارت کے تیسرے امیرترین شخص کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
بھارت کے بائی جو راوندرن 1.8 ارب ڈالر کی مالیت کے ساتھ ملک کے سب کم عمر ارب پتی بن گئے ہیں، انکی کمپنی BYJU’s میں فیس بک کے مارک زکربرگ اور چین کی ٹینسینٹ نے سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔
کورونا کے خلاف جنگ میں اپنی فیاضی سے پوری دنیا میں مقبول ہونے والے جیک ما کی کہانی
مغلوں نے ہندوستان کو لوٹا یا اسے امیر کیا؟
دنیا کے سب سے زیادہ امیرترین افراد کا تعلق ایشیاء پیسفک سے ہے۔ یہاں کے ارب پتی افراد کی تعداد 778 ہے۔ امریکہ دنیا میں ارب پتی افراد کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے جہاں ارب پتی افراد کی تعداد 614 ہے۔ یورپ میں ارب پتی افراد کی تعداد 511 ہے۔
امریکہ میں گزشتہ برس ارب پتی افراد کی تعداد 607 تھی جو اس برس بڑھ کر 614 ہوگئی ہے۔ چین میں گزشتہ برس ارب پتی افراد کی تعداد 324 تھی جو اب بڑھ کر 389 ہوگئی ہے۔ جرمنی میں ارب پتیوں کی تعداد 114 سے کم ہوکر107 رہ گئی ہے۔ بھارت میں 102جبکہ روس میں کل 99 ارب پتی افراد ہیں۔