• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

گندم کی خریداری مہم سست روی کا شکار

by sohail
مئی 6, 2020
in پاکستان, تازہ ترین, معیشت
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وزارت برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے کہا ہے کہ رواں برس گندم خریداری کی مہم سست روی کا شکارہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں میں اضافے کو روکنے کے لیے متحرک کرنا چاہیئے۔

گزشتہ 3 سالوں میں، سرکاری شعبے نے گندم کی خریداری کے تفویض کردہ ہدف 6.47 ملین ٹن گندم کے مقابلے میں اوسطاً 5.51 ملین ٹن خریداری کی جو کہ ہدف کے مقابلے میں 85 فیصد کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔ تاہم گزشتہ برس مختلف وجوہات کی بنا پر گندم کی خریداری کا ہدف حاصل کرنے میں 65 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔

سالانہ 27 ملین ٹن کی مقامی کھپت کو مدنظر رکھتے ہوئے، سرکاری شعبے نے گندم کی خریداری کا ہدف بڑھا کر 8.25 ملین ٹن کر دیا ہے جس کی توثیق صوبائی حکومتوں کی جانب سے کر دی گئی ہے۔

پاسکو اور صوبائی محکمہ خوراک نے 30 اپریل 2020 تک 2.372 ملین ٹن گندم کی خریداری کی رپورٹ پیش کی جو کہ تفویض کردہ اہداف کا 28 فیصد ہے۔

بزنس ریکارڈر کے مطابق وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے موقف اختیار کیا کہ خریداری کی مہم سست روی کا شکار ہے۔ صوبہ پنجاب اور سندھ نے بالترتیب تقریباً61 فیصد اور 89 فیصد گندم کی کٹائی کی اطلاع دی ہے۔

وزارتِ فوڈ سیکیورٹی کی طرف سے صوبائی حکومتوں کو خریداری کے اہداف کو حاصل کرنے کا احساس دلایا گیا ہے۔ اسی تناظر میں وزیر برائے نیشنل فوڈ اینڈ ریسرچ کی سربراہی میں 10 اپریل 2020 اور 20 اپریل کو ویڈیو لنک کے ذریعے دو اجلاس ہو چکے ہیں۔

پبلک سیکٹر میں 30 اپریل 2020 تک گندم کا ذخیرہ 0.616 ملین ٹن کی سطح پر ہے جو کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں بہت کم ہے کیونکہ گزشتہ برس اسی عرصہ کے دوران گندم کا ذخیرہ 3.777 ملین ٹن تھا۔

 وزارت برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے تجویز پیش کی ہے کہ گندم خریداری مانیٹرنگ کمیٹی عوامی حلقوں سے گندم کی خریداری مہم کے میکنزم کو معقول بنا سکتی ہے اور صوبوں کے محکمہ خوراک کو ہدایت جاری کی جا سکتی ہے کہ وہ مختص کردہ اہداف کو تیزی سے پورا کریں۔

اس میں یہ تجویز بھی پیش کی گئی کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں میں  گندم کی ذخیرہ اندوزی روکنے اور قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے حساسیت اجاگر کی جائے۔

Tags: گندم کی خریداری
sohail

sohail

Next Post

لاک ڈاؤن کا تصور پیش کرنے والے سائنسدان کو محبوبہ سے ملنا مہنگا پڑ گیا

گوگل کی 5 زبردست موبائل ایپس جن کے بارے میں کم لوگ جانتے ہیں

فارن آفس کا افسر غیرملکی خاتون کو جنسی ہراساں کرنے پر نوکری سے برطرف

کورونا سے متعلق بنائی گئی رابطہ ٹریسنگ ایپ سے برطانوی شہریوں کی رازداری خطرے میں

شعیب اختربھارت سمیت کسی بھی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ بننے کے لیے تیار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In