راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے دنیائے کرکٹ میں دھوم مچانے والے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی ٹیم کے بالنگ کوچ بننے کے لیے تیار ہیں۔
حالیہ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وہ بھارت سمیت کسی بھی ملک کی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ بننے کے لیے حاضر ہیں، دنیا کا تیز ترین گیند باز دنیا کے نوجوان بالرز کی ٹریننگ اور ڈویلپمنٹ کے لیے تیار ہے۔
وسیم اکرم میچ فکسنگ کے لیے رابطہ کرتے تو قتل کردیتا، شعیب اختر
شعیب اختر کا کیرئیر بچانے میں جگموہن ڈالمیا کا اہم کردار تھا، سابق چیئرمین پی سی بی کا انکشاف
شعیب اختر کے مطابق اگر ان کو موقع ملتا ہے تو وہ ٹیم انڈیا کے لیے بطور کوچ خدمات سرانجام دیں گے، وہ اپنی تیز بالنگ کا فن نوجوان بالرز کو منتقل کرنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ میں ایسا ضرور کروں گا کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ میں تیز بالرز کو تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوں اور فاسٹ بالنگ کے شعبے میں جو سیکھا ہے اس سے نوجوان مستفید ہوں گے اور تیز طرار اور جارحانہ مزاج رکھنے والے بالرز بلے بازوں کو مشکل میں ڈال کر شائقین کرکٹ کو لطف اندوز کریں گے ۔
شعیب اختر کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ ہندوستان کی کامیاب انڈین پریمیئر لیگ میں کوچنگ کے خواہاں ہیں، 44 سالہ روالپنڈی ایکسپریس آئی پی ایل میں کلکتہ نائٹ رائیڈر کے لیے کھیل چکے ہیں اور انہوں اپنے پہلے میچ میں تباہ کن باؤلنگ کر کے دہلی ڈویلرز کے خلاف 4 وکٹیں لیں تھی، کلکتہ نائٹ رائیڈر کے مالک بالی وڈ کے ہیرو شارخ خان اس شاندار بالر سے انتہائی متاثر تھے۔