ٹویٹر پر گردش کرنے والے یو ایس ملٹری انٹرینس پروسیسنگ کمانڈ (میپکام) کے میمو کے مطابق کورونا وائرس سے صحت یاب ہونیوالے فوجی اہلکار دوبارہ امریکی فوج کا حصہ بننے سے خود بخود نااہل ہوجائیں گے۔
پینٹا گان حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکی فوجی سروس کا کوئی بھی اہلکار جو کوویڈ 19 کا شکار ہوا ہے وہ سروس کے لیے مستقل طور پر نااہل ہوجائے گا۔
امریکی عہدیدار نے سی این این کو بتایا کہ یہ نیا پروٹوکول وائرس کے طویل مدتی اثرات کے متعلق مکمل معلومات کی کمی کے باعث سامنے آیا ہے۔
کورونا مریضوں پر نئی دوائی کے استعمال کی منظوری، امریکہ میں لاک ڈاؤن میں نرمی شروع
امریکی کمپنی نے دومنٹ میں کورونا وائرس ختم کرنے والا روبوٹ بنا لیا
پینٹاگون کے نئے بیان نے اس الجھن کو جنم دیا ہے کہ آیا وائرس سے صحت یاب ہونیوالے افراد بھی خدمات کے لیے اہل ہوں گے یا نہیں۔
نوٹ میں لکھا گیا ہے کہ میڈیکل ہسٹری، انٹرویو یا امتحان میں کوویڈ 19کا مریض جس کی لیبارٹری ٹیسٹ سے تصدیق ہوئی ہو سروس کے لیے مستقل طور پر نااہل تصور ہوگا۔
وبائی مرض کی روشنی میں نئی بھرتیوں کے دوران بھرتی ہونیوالوں کا درجہ حرارت چیک کیا جائے گا اور ان سے وائرس سے متاثرہ افراد کی علامات کے بارے میں سوالات پوچھے جائیں گے۔
امریکہ بھر کے 65 بھرتی کرنیوالے مراکز فوجی بھرتیوں کے دوران نئے پروٹوکول کی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کریں گے۔ نوٹ میں کہا گیا ہے کہ بھرتی کے سکریننگ مرحلہ کے دوران کوویڈ19 کی ہسٹری رکھنے والے شخص کو بھرتی کے مرحلے سے مستقل طور پر نا اہل کر دیا جائے گا۔
پینٹا گون کے ترجمان نے ملٹری ٹائمز کو میمو کے درست ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اب تک 1500 کے قریب امریکی فوجیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ سب سے زیادہ امریکی نیوی کے 431 اہلکارکورونا وباء سے متاثر ہوئے ہیں۔