• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 8, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

روس کے یہودیوں میں کورونا وائرس سے کم اموات کی وجہ کیا ہے؟

by sohail
مئی 7, 2020
in تازہ ترین, دنیا, کورونا وائرس
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

دنیا بھر میں رہنے والے یہودیوں کی نسبت روس میں اس مذہب کے پیروکار کورونا وائرس سے کم متاثر ہو رہے ہیں اور ان کی اموات بھی کم ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ انہیں روس امریکہ کی نسبت محفوظ اور موزوں لگ رہا ہے۔ روسی یہودی امریکہ میں مقیم اپنے عزیزوں کے متعلق فکرمند دکھائی دے رہے ہیں، امریکی ریاست نیویارک میں کورونا وائرس نے یہودی کمیونٹی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

اسرائیل کا راسخ العقیدہ طبقہ کس طرح کورونا وائرس پھیلا رہا ہے؟

روس کورونا کا نیا مرکز بن گیا، ایک ہی دن 10 ہزار سے زائد افراد وبا کا شکار

روس میں اب تک کورونا وائرس کے ایک لاکھ 77 ہزار 160 مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ وائرس سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 1,625 ہے۔ روس میں کورونا سے ہونیوالی اموات کی شرح ایک فیصد سے بھی نیچے ہے جبکہ یہودیوں کی کورونا سے متاثر ہونے کی شرح مزید کم ہے۔

روس کے یہودی کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک امریکہ، یورپ اور اسرائیلی یہودیوں سے بہت جڑے ہونے کے باوجود کورونا سے کم متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے برعکس ان ممالک میں مقیم یہودی کورونا سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

روس میں مقیم لاکھوں یہودیوں میں سے کورونا وائرس سے ابھی تک صرف 16 اموات ہوئی ہے۔ روس کے یہودی ربی بوروچ گورین نے روسی یہودیوں کی وائرس سے کم اموات کو معجزہ قرار دیا ہے۔

روس کے ربیوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا سے محفوظ رہنے کی ایک وجہ وبا کے خطرے کے پیشِ نظر عبادت خانوں کی بندش ہے۔ روس کی یہودی کمیونٹی نے حکومتی احکامات سے بہت پہلے عبادت خانے بند کر دئے تھے۔ الیگزینڈر بورودا نامی ربی کا کہنا ہے کہ روسی یہودیوں نے سب سے پہلے عبادت گاہیں بند کیں۔ انکا کہنا ہے جب امریکہ میں سب کچھ بند کرنے کی بحث چل رہی تھی اس وقت انہوں نے روس میں عبادت خانے بند کر دیے تھے۔

روس میں 24 مارچ تک یہودیوں نے تمام عبادت خانے، کمیونٹی سنٹرز اور یہودی اسکول بند کر دیے تھے جبکہ امریکہ کی کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست نیویارک میں 30 مارچ کو شہر کا مئیر یہودی عبادت خانوں کو بند کرنے کیلئے دھمکیاں دے رہا تھا۔

امریکہ کی کئی ریاستوں میں یہودیوں کے عبادت خانے ابھی بھی کھلے ہیں، اسرائیل میں چیف ربی کی جانب سے 25 مارچ کو عبادت خانے بند کرنے کا حکم دیا گیا۔

کورونا وائرس کے باعث امریکہ میں سیاہ فام زیادہ کیوں ہلاک ہو رہے ہیں؟

کورونا وبا کے خاتمے پر چین اور امریکہ کے درمیان سرد جنگ کے خطرات لہرانے لگے

روس میں کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سخت ترین اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ٹائمز آف اسرائیل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ روس کے یہودیوں کی جانب سے حکومت کے وبا کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا۔

Tags: اسرائیل کا مذہبی طبقہروس کے یہودیروس میں کورونا وائرسکورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post

کورونا کا شکار ہونیوالے اہلکاروں کی دوبارہ امریکی فوج میں شمولیت پر پابندی

سپریم کورٹ کے تشکیل کردہ کمیشن کی قومی اقلیتی کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کی سفارش

استاد کے نام ایک خط

جرمنی میں کورونا کی شدت میں کمی، لاک ڈاؤن میں نرمی، اسکول کھل گئے

میچ فکسنگ کے مسلسل الزامات کے بعد وسیم اکرم نے بھی خاموشی توڑ دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In