• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

چینی بچوں کو اسکول میں داخل ہوتے وقت کن احتیاطی تدابیر سے گزرنا پڑتا ہے؟

by sohail
مئی 7, 2020
in تازہ ترین, ٹیکنالوجی, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت مقبول ہو رہی ہے جس میں ایک چینی بچے کو اسکول میں داخل ہوتے دکھایا گیا ہے، وہاں اسے جن مراحل سے گزرنا ہوتا ہے وہ بہت دلچسپ اور دل کو چھونے والے ہیں۔

منہ پر ماسک لگائے یہ چھوٹا سا بچہ جب اسکول کے دروازے پر پہنچنا ہے تو ایک استانی وہاں موجود ہوتی ہے، دونوں جھک کر ایک دوسرے کو آداب کہتے ہیں۔

اس کے بعد بچہ جوتے سمیت اپنے پاؤں باری باری اٹھاتا ہے جن پر استانی جراثیم کش ادویات کا سپرے کرتی ہے، اس کے بعد وہ ڈسٹ بن کا ڈھکنا اٹھاتی ہے اور بچہ اپنا ماسک اتار کر اس میں ڈال دیتا ہے۔

بچہ اسکول میں داخل ہوتا ہے تو ایک اور خاتون اسے جھک کر آداب کہتی ہے اور وہاں موجود سینیٹائزر سے وہ اپنے ہاتھ صاف کرتا ہے۔

اس کے ساتھ ہی ایک اور خاتون کھڑی ہے جو اس کے کپڑوں پر آگے اور پیچھے سپرے کرتی ہے تاکہ وہاں کوئی وائرس موجود ہو تو اس کا خاتمہ ہو جائے۔

اگلے مرحلے میں ایک مشین رکھی ہے، بچہ اس کے قریب اپنا چہرہ لے جاتا ہے اور ہاتھ اس کے اندر رکھ دیتا ہے۔ چند سیکنڈز وہ اسی حالت میں کھڑا رہتا ہے، بظاہر یہ اس کا درجہ حرارت اور کورونا کی دیگر علامات چیک کرتی ہے۔

یہ آخری مرحلہ ہے جس کے بعد ایک اور خاتون اسے ہاتھ سے پکڑ کر کلاس روم کی جانب لے جاتی ہے۔

کورونا وبا سے منسلک لاک ڈاؤن کے خاتمے پر چین میں اسکول کھل رہے ہیں جن میں مکمل احتیاطی تدابیر کی جا رہی ہیں تاکہ مستقبل کی نسل کو اس وبا سے محفوظ رکھا جائے اور ان کی تعلیم میں حرج بھی نہ ہو۔

پاکستان میں اگرچہ ابھی تعلیمی ادارے بند ہیں لیکن انہیں زیادہ عرصہ بند نہیں رکھا جا سکتا، اس ویڈیو سے ہماری حکومت بھی سبق حاصل کر سکتی ہے کہ کس طرح کورونا وبا سے بچوں کو بچا کر ان کی تعلیم شروع کی جا سکتی ہے۔

Tags: چین میں کورونا وائرسچینی سکولوں میں احتیاطی تدابیرکورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post

ق لیگ نے حکومت کا ساتھ چھوڑنے کی دھمکی دے دی

عمران خان: ایک تنہا آدمی

پانچ بھارتی نژاد کھلاڑی جنہوں نے دوسرے ممالک کی کرکٹ ٹیموں کی کپتان کی

سعودی عرب کے کئی اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی جگہ روبوٹ مریضوں کا علاج کرنے لگے

بھارت میں بھوک سے بچنے کیلئے گھروں کو جانیوالے 14 مزدور ٹرین کے نیچے آ گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In