• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, اپریل 20, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کورونا وائرس پھیلانے کا الزام، برطانیہ میں 77 فون ٹاورز جلا دیے گئے

by sohail
مئی 9, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, ٹیکنالوجی, دنیا, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

برطانیہ میں سازشی تھیوریوں پر یقین کرنیوالوں نے 77 سے زائد فون ٹاورز جلا دیے ہیں۔ ٹاورز جلانے والوں کا ماننا ہے کہ کورونا وائرس 5جی ٹیکنالوجی سے پھیل رہا ہے۔ وہ فون ٹاورز پر حملے کر رہے ہیں اور انجینئرز کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

برطانیہ میں مارچ کے آخر میں یہ افواہ پھیل گئی تھی کہ کورونا وائرس 5جی انٹرنیٹ کی وجہ سے پھیل رہا ہے، ملک کی 4 موبائل آپریٹرز کی نمائندہ کمپنی ”موبائل یوکے“ کا کہنا ہے کہ اب تک برطانیہ میں 77 موبائل ٹاورز کو جلایا جا چکا ہے۔

20 پاؤنڈ کے نئے نوٹ کا کورونا وائرس سے کیا تعلق ہے؟

5 جی ٹیکنالوجی دنیا میں کونسے انقلاب لا رہی ہے؟

کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹاورز پر حملوں میں کمی آئی ہے مگر یہ ختم نہیں ہوئے، کمپنی کی جانب سے 15 اپریل کو بتایا گیا تھا کہ ملک بھر میں 50 کے لگ بھگ فون ٹاورز پر حملے کیے جا چکے ہیں۔

سازشی تھیوریوں پر یقین رکھنے والے لوگ موبائل ٹاورز کے علاوہ کمپنیوں کے اسٹاف کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں، برطانیہ کی ٹیلی کام کمپنی BTکے سی ای او ’فلپ جینسن‘کی جانب سے ایک یوٹیوب ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی کے اسٹاف پر حملوں کے 40 واقعات ہوچکے ہیں۔

موبائل یوکے کا کہنا ہے کہ کورونا کے 5جی ٹیکنالوجی سے پھیلنے کی تھیوریاں بے بنیاد ہیں اور ان کا سائنس سے کوئی لینا دینا نہیں۔

 5جی انٹرنیٹ سے کورونا وائرس پھیلنے بارے سازشی تھیوریاں سوشل میڈیا پر پھیلی ہیں۔ اس تھیوری پر یقین رکھنے والوں کا مؤقف ہے کہ کورونا وائرس کسی چمگادڑ یا وائرس سے نہیں بلکہ فائیو جی ٹیکنالوجی سے پھیلا ہے۔

اس تھیوری کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یکم نومبر2019ء کو چین کی جانب سے ووہان شہر میں 5جی ٹیکنالوجی کا آغاز کیا گیا تھا اور اسکے بعد اس شہر میں لوگ بیمار ہونا شروع ہوگئے تھے۔ اس بیماری کی وجہ 5جی ٹیکنالوجی کی ہائی فریکوئنسی شعاعیں بنی ہیں۔

اس تھیوری کے مطابق 20 فروری 2020 کو بینک آف انگلینڈ کی جانب سے جاری کردہ 20 پاؤنڈ کے نئے نوٹ پر ان تمام باتوں کے شواہد بھی موجود ہیں۔ اس پر یقین کرنیوالے افراد کے مطا بق اس نوٹ پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ بننے والا فائیوجی کا ٹاور اور اسکی مہلک شعائیں موجود ہیں۔ ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ اس نوٹ پر کورونا وائرس سے مشابہہ علامت بھی موجود ہے۔

حقیقت میں 20 پاؤنڈ کے نوٹ پر 5جی ٹیکنالوجی کے کسی ٹاور کا وجود نہیں۔ جس ٹاور کو ووہان کا 5جی ٹیکنالوجی ٹاور بتایا جارہا ہے وہ دراصل مارگیٹ (انگلینڈ) میں موجود لائٹ ہاؤس ہے جسے 20 پاؤنڈ کے نوٹ پر بنایا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے فائیوجی سے پھیلنے کی سازشی تھیوری سے کئی دیگر تھیوریاں جڑی ہوئی ہیں۔

ایک تھیوری میں یہ کہا جارہا ہے کہ فائیوجی ٹیکنالوجی پھیپڑوں سے آکسیجن کو ختم کر دیتی ہے جس سے کورونا ہوجاتا ہے۔

ایک ایسی ہی تھیوری کے مطابق 5جی ٹیکنالوجی سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ تیز ہوجاتا ہے۔ اس تھیوری کے ماننے والوں کا کہنا ہے کہ چونکہ 5جی سے جسم کا مدافعتی نظام کمزور ہوتا ہے اس لئے وائرس سے اس کا تعلق ہے۔

اسی سے جڑی ایک اور ایسی تھیوری میں کہا جاتا ہے کہ کورونا وائرس ایک مفروضہ ہے اور 5جی ٹیکنالوجی سے ہونیوالے نقصانات پر پردہ ڈالنے کیلئے اس کا پرچار کیا جارہا ہے۔

حقیقت میں 5جی ٹیکنالوجی کے متعلق تمام سازشی تھیوریاں جھوٹ کا پلندہ ہیں۔

Tags: فائیو جی ٹاور اور کورونا وائرسفائیو جی ٹیکنالوجی
sohail

sohail

Next Post

کورونا کے متعلق ایک ویڈیو نے یوٹیوب، فیس بک اور ٹویٹر کو پریشان کر دیا

ڈاکٹرز، طبی عملہ نظرانداز، ایوان صدر کے ملازمین کی لاٹری نکل آئی

بھارت کی 10 شخصیات جو اپنے ورثا کیلئے بے پناہ دولت چھوڑ کر اس دنیا سے رخصت ہوئیں

آنکھیں کون سے چار بڑے امراض کی پیش گوئی کر سکتی ہیں؟

کورونا کی دوائی 'رمڈیسیویر' کی قیمت کیا ہو گی؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In