• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

بھارت کی 10 شخصیات جو اپنے ورثا کیلئے بے پناہ دولت چھوڑ کر اس دنیا سے رخصت ہوئیں

by sohail
مئی 10, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بہت سارے لوگوں کا خواب ہوتا ہے کہ وہ سخت محنت کریں اور اپنی آنے والی نسلوں کیلئے عظیم میراث چھوڑیں تاہم کچھ لوگ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھتے جب تک کہ وہ اس خواب کو شرمندہ تعبیر نہ کر لیں۔

ایسے لوگ برسوں تک اپنی بہترین کوششوں سے عظیم کامیابیاں سمیٹتے اور دولت کے حصول کو ممکن بناتے ہیں جو کہ نہ صرف أن کے مستقبل کو محفوظ بناتا ہے بلکہ ان کی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو بھی معاشی تحفظ فراہم کرتا ہے۔

دنیا کے 9 امیر ترین لوگ جن کی دولت میں کورونا وبا کے دوران مزید اضافہ ہو گیا

کورونا وبا: بھارت اور جرمنی میں ارب پتی کم، کئی ممالک میں بڑھ گئے

 آج ہم بھارت کی 10 ایسی شخصیات کا ذکر کر رہے ہیں جنہوں نے ساری زندگی خوب محنت سے دولت کمائی اور مرنے کے بعد اپنی نسلوں کیلئے بے تحاشا دولت چھوڑی۔

عرفان خان

عرفان خان نہ صرف بالی وڈ کا بے تاج بادشاہ تھا بلکہ دنیا بھر کے ممالک میں ان کا تعارف ایک باصلاحیت اور ہنرمند فنکار کے طور پر کیا جاتا تھا۔

عرفان خان 29 اپریل 2020 کو کینسر کے ساتھ طویل جنگ لڑتے ہوئے اس دنیا سے رخصت ہو گئے تاہم انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ان کے دنیا سے رخصت کے بعد ان کی فیملی کی اچھے سے دیکھ بھال ہو سکے اور وہ مالی طور پر محفوظ ہوں۔

اطلاعات کے مطابق عرفان خان کی کل مالیت تقریباً 320 کروڑ تھی، اس کا مطلب یہ کہ وہ ہر فلم کے لیے 15 کروڑ روپے کی رقم وصول کرتے تھے۔

رشی کپور

30 اپریل 2020 کو بالی وڈ کے معروف اداکار اور "رومانس کے بادشاہ” رشی کپور کی اس دنیا سے رخصتی سے پوری قوم میں  صف ماتم بچھ گئی۔

رشی کپور ہندی فلم انڈسٹری کا ایک بڑا نام اور قابل احترام شخصیت تھے، وہ لاک ڈاؤن سے کچھ عرصہ پہلے تک فلموں کی شوٹنگ میں حصہ لے رہے تھے۔

اپنی موت کے سمے وہ خاندان کیلئے تقریبا 3 سو کروڑ کی دولت چھوڑ کر گئے جو انھوں نے بالی وڈ میں اپنے شاندار کیریئر کے دوران کمائی۔

ارون جیٹلی

ممتاز سیاستدان اور وکیل ارون جیٹلی کی 24 اگست 2019 کو اچانک موت نے سب کو صدمہ سے دوچار کر دیا، سابق وزیر خزانہ نے اس وقت میڈیا کی خوب توجہ حاصل کی جب انھوں نے 2014 کے عام انتخابات کے موقع پر اپنے اثاثہ جات ڈیکلیئر کئے۔

رپورٹس کے مطابق الیکشن میں دیئے گئے بیان حلفی میں ارون جیٹلی کے اثاثوں کی مالیت 113 کروڑ روپے تھی، ایک اندازے کے مطابق  اپنی موت کے وقت وہ اپنے خاندان کیلئے 100 کروڑ کے اثاثے چھوڑ گئے ہیں ۔

وی جے سدھارتھہ

انڈیا کی سب سے بڑی کافی چین "کیفے کافی ڈے” کے بانی سدھارتھہ کا تعلق ایک کاروباری خاندان سے تھا جو گذشتہ 140 سال سے کافی کے بزنس سے منسلک تھا ۔

سدھارتھ نے 1996 میں 37 سال کی عمر میں پہلا کیفے کافی ڈے کھولا، اس دن سے لیکر جولائی 2019 میں خودکشی کے دن تک انھوں نے  پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

تاحال ان کی خودکشی کی حقیقی وجوہات سامنے نہیں آئیں اور اب تک اس پر محض قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی سخت محنت سے کمائی گئی سب دولت قریبی رشتہ داروں کیلئے چھوڑ گئے ہیں، اطلاعات کے مطابق 2015 میں سدھارتھ کے اثاثوں کی کل مالیت 8 ہزار 2 سو کروڑ روپے تھی ۔

راج کمار برجاتیا

انڈیا کے سب سے بڑے پروڈکشن ہاؤس "راج شری پروڈکشن ” کے سربراہ راج کمار کی اچانک موت پر بالی وڈ کے ستاروں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ اگرچہ راج کمار برجاتیا کی زندگی میں ان کے اثاثوں کی مالیت کبھی منظرعام پر نہیں آئی تاہم اس کی تمام میراث اور راج شری پروڈکشن ہاؤس اس کے بیٹے سورج برجاتیا کو ورثے میں ملا۔

گمان کیا جاتا ہے کہ راج کمار نے اپنے بیٹے کیلئے 3 سو کروڑ سے زائد مالیت کی جائیداد چھوڑی۔

رام جیٹھ میلانی

رام جیٹھ میلانی کا شمار انڈیا کے صف اول کے وکلاء میں ہوتا تھا جنھوں نے وفات کے وقت بے حد دولت چھوڑی۔ وہ فوجداری کیسز کے بہترین وکیل تھے۔

ان کی وجہ شہرت صرف ہائی پروفائل کیسز جیتنے اور مشہور کلائینٹس کی لسٹ رکھنے تک ہی محدود نہ تھی بلکہ وہ کلائینٹس سے ناقابل یقین معاوضے کی وصولی کی وجہ سے بھی مشہور تھے۔

وہ اپنے امیر کلائینٹس سے 25 لاکھ سے ایک کروڑ تک فیس وصول کرتے تھے، اپنے 60 سالہ طویل کیرئیر میں انھوں نے تقریبا 100 سے 200 کروڑ کے اثاثے چھوڑے ہیں ۔

سری دیوی

بالی وڈ کی پہلی خاتون سپر اسٹار کے طور پر جانی جانے والی سری دیوی پردہ سکرین پر اپنے طلسماتی حسن کی وجہ سے لاکھوں دلوں کی دھڑکن تھی۔ 2018 میں ان کی اچانک موت نے پوری قوم کو صدمے میں مبتلا کر دیا۔

اپنی 40 سالہ اداکاری کے دور میں انھوں پے در پے کئی ہٹ فلمیں دیں، سری دیوی نے نہ صرف  بہت شہرت کمائی بلکہ بے تحاشا دولت بھی سمیٹی۔

ایک رپورٹ کے مطابق دنیا سے رخصت ہوتے وقت سری دیوی کے اثاثوں کی کل مالیت 247 کروڑ روپے تھی جو انھوں نے اپنے ورثاء کیلئے چھوڑی۔

ونود کھنہ

دلوں پر راج کرنے والے بالی وڈ کے ونود کھنہ کا اداکاری کا سفر 45 سالوں پر محیط تھا۔ بعد کے  سالوں میں انھوں نے سیاست کے میدان میں بھی قدم رکھا۔

انہوں نے اپنی رنگارنگ زندگی کے سفر میں بالی وڈ کو یادگار فلمیں دیں، 2017 میں اس دنیا سے جاتے وقت وہ 55 کروڑ روپے اپنے گھر والوں کیلئے چھوڑ گئے۔

اوم پوری

اوم پوری ہندی فلم انڈسٹری کا ایک اور جانا پہچانا نام ہیں جو بھارت سمیت دنیا بھر میں کسی تعارف کا محتاج نہیں، ان کی 2017 میں  موت پر گہرے افسوس اور رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔

اس ممتاز ادکار نے ناصرف تعریفیں سمیٹیں بلکہ بہت ساری دولت بھی کمائی، اطلاعات کے مطابق وفات کے موقع پر ان کی جائیداد کی کل مالیت 151 کروڑ روپے تھی۔

ششی کپور

کپور خاندان کا ایک بڑا نام اور بے پناہ صلاحیتوں کے حامل ششی کپور نے صرف فن اداکاری میں ھی اپنا لوہا نہیں منوایا بلکہ پروڈکشن میں بھی بڑا نام پیدا کیا۔

بالی وڈ میں ان کا فنی سفر 58 سالوں پر پھیلا ہوا تھا، یہ جان کر آپ کو حیرت نہیں ہوگی کہ اس سپر اسٹار نے مرتے وقت 600 کروڑ روپے کے اثاثے ورثاء کیلئے چھوڑے۔

Tags: بالی وڈ کی کہانیاں
sohail

sohail

Next Post

آنکھیں کون سے چار بڑے امراض کی پیش گوئی کر سکتی ہیں؟

کورونا کی دوائی 'رمڈیسیویر' کی قیمت کیا ہو گی؟

معروف ڈرامہ نگار و اداکار اطہر شاہ خان جیدی انتقال کر گئے

بنگلہ دیش کے فاسٹ بالر روبیل حسین کی ویرات کوہلی سے لڑائی کیوں ہوئی؟

کورونا وبا سے بے خوف افریقی شہری نے 116 ویں سالگرہ دھوم دھام سے منائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In