بنگلہ دیش کے فاسٹ بالر روبیل حسین نے ہندوستان کے کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ ہونے والی نوک جھونک کے حوالے سے فیس بک پر لائیو بات چیت کرتے ہو ئے بتایا کہ ویرات نے 2011 کے ورلڈ کپ میں روبل کے ساتھ زبانی طور پر بدکلامی کی کیونکہ روبل نے ویرات کی طرف گیند پھینکنے کی کوشش کی تھی۔
اس کے بعد دوبارہ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں 2015 کے ورلڈ کپ کے کواٹر فائنل میں روبل نے اپنی تیسری گیند پر ویرات کوہلی کو آؤٹ کر دیا تھا جس کے بعد ان دونوں میں تلخی ہوئی۔
بالر کی کس بات پر غصے میں آ کر یوراج سنگھ نے ایک اوور میں 6 چھکے مار دیے؟
پاک بھارت کرکٹرز کی دوستیاں اور دشمنیاں، شاہد آفریدی کی زبانی
30 سالہ روبل سے سوال کیا گیا کہ آپ کی ہمشہ کسی نہ کسی طرح ویرات سے لڑائی ہو جاتی ہے آپ دونوں ایک دوسرے کو گھورتے ہیں۔
کھلنہ میں پیدا ہونے والے روبل کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ میں ہونے والی سہ فریقی سیریز میں ان دونوں کے جنگ شروع ہو گئی تھی لہذا حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے ایمپائرز کو مداخلت کرنا پڑی تھیی۔
انہوں نے کہا کہ ویرات کے ساتھ میرا جھگڑا پرانا ہے، سہ فریقی سیریز میں اس نے بنگلہ دیش کے کئی بلے بازوں کے ساتھ بد تمیزی کی تھی، ہم سب کو ویرات کے بارے میں معلوم ہے۔
روبل نے بتایا کہ اس کی میرے ساتھ بدسلوکی بدترین تھی، ویرات نے گراؤنڈ میں بلا پٹخا اور بلے کو میری طرف کر کے آگے بڑھنا شروع کر دیا، اس کے بعد ایمپائرز کو مداخلت کرنا پڑی اور چیزوں کو قابو میں کیاگیا۔
نو میچوں میں روبل نے ویرات کو کافی دفعہ آؤٹ کیا ہے جبکہ ویرات نے بنگلہ دیش کے فاسٹ بالر کے خلاف 69۰50 کی اوسط سے رنز بنائے ہیں، ویرات کوہلی تینوں فارمیٹ میں ہندوستان کے بہترین بلے باز ہیں۔