• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 8, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

چین اور جنوبی کوریا میں کورونا وبا کی دوسری لہر شروع ہو گئی

by sohail
مئی 11, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کورونا وبا کا آغاز چین کے شہر ووہان سے ہوا تھا اور ایک بڑی تعداد میں لوگ ہلاک ہوئے تھے۔ اب یہ آفت پوری دنیا میں اپنے پنجے گاڑ چکی ہے۔

چین نے سخت ترین لاک ڈاؤن کے ذریعے اس پر قابو پا لیا تھا، اسی طرح جنوبی کوریا نے بھی کورونا کا شکار ہونے کے بعد اس سے چھٹکارہ حاصل کر لیا تھا، لیک اب ان دونوں ممالک میں کورونا کے نئے مریض سامنے آ رہے ہیں اور اس وبا کی دوسری لہر کے خدشات حقیقت بنتے نظر آ رہے ہیں۔

چین

اتوار کے روز ووہان میں ایک شخص میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی، اگلے روز پانچ نئے مریض سامنے آ گئے، مقامی ذرائع کے مطابق یہ زیادہ تر معمر افراد ہیں اور سب ایک ہی احاطے میں رہائش پذیر تھے۔

تمام ممالک کورونا کی دوسری اور تیسری لہر کے لیے تیار رہیں، عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

مردوں کے مادہ تولید میں کورونا وائرس کی موجودگی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسی طرح صوبہ ہوبی میں 11 ایسے افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جن میں مرض کی علامات موجود نہیں تھیں۔

یہ تمام مریض اس وقت سامنے آ رہے ہیں جبکہ دنیا کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ کیا گیا لاک ڈاؤن ختم کر کے روزمرہ کی زندگی شروع کرنے جا رہی ہے۔

صحت سے متعلقہ ماہرین پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں کہ جلد بازی میں لاک ڈاؤن ختم کرنے سے کورونا ایک مرتبہ پھر پلٹ کر وار کر سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت پہلے ہی کورونا کی دوسری اور تیسری لہر آنے کے خدشات ظاہر کر چکا ہے۔

جنوبی کوریا

جنوبی کوریا دوسرا ملک تھا جس نے کامیابی سے کورونا وبا کو شکست دی تھی اور پچھلے ایک ماہ تک وہاں کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا تھا۔

اس ملک میں سخت قسم کا لاک ڈاؤن نہیں لگایا گیا تھا، حکومت کی زیادہ توجہ ٹیسٹ کی تعداد بڑھانے پر مرکوز رہی جس کے باعث اس وبا پر قابو پانا ممکن ہو گیا تھا، لیکن اب پابندیاں مزید نرم کرنے کے بعد سیول کے ایک ضلع میں متعدد افراد میں کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

پیر کے روز حکومتی اداروں نے 35 نئے کیسز کی تصدیق کر دی ہے جس کے بعد جنوبی کوریا میں مجموعی طور مریضوں کی تعداد 10 ہزار 909 تک پہنچ گئی ہے۔

پچھلے 12 دنوں میں بھی کورونا کے مریض سامنے آتے رہے ہیں لیکن ان کی روزانہ کی تعداد 10 سے کم تھی لیکن اب ایک دم سے اس تعداد میں اضافہ ہونے لگا ہے۔

نئے کیسز میں سے 85 کو ایک 29 سالہ شخص سے جوڑا جا رہا ہے جس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اس کے باوجود وہ 5 کلبز اور بارز میں جاتا رہا۔

جو افراد گزشتہ دو ہفتوں کے دوران متاثرہ ضلع گئے تھے انہیں شہری انتظامیہ کہہ رہی ہے کہ وہ اپنا کورونا کا ٹیسٹ کرائیں، محکمہ صحت کے اہلکار ان ہزاروں افراد کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو اس دوران کلبز میں جاتے رہے۔

جنوبی کوریا نے بدھ کے روز پابندیاں نرم کرتے ہوئے سماجی فاصلے کے قواعد بھی تبدیل کردیے تھے، اس کے بعد کورونا کے نئے مریض سامنے آنے لگے ہیں۔

Tags: جنوبی کوریا میں کورونا وائرسچین میں کورونا وائرسکورونا وائرسکورونا وبا کی دوسری لہر
sohail

sohail

Next Post

سپریم کورٹ نے نیو نیوز کی نشریات بحال کرنے کا حکم دے دیا

نوبل انعام یافتہ مصنف’گیبرئیل گارشیا مارکیز‘ کے بیٹے کا مرحوم باپ کے نام خط

جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کی دوسری لہر، ایک ہی شخص نے 54 افراد کو متاثر کر دیا

ایک نیا خطرناک وائرس چوہوں سے انسانوں میں پھیلنے لگا

امریکہ میں لاک ڈاؤن کا خاتمہ، سائنسدانوں نے کورونا کی دوسری لہر سے خبردار کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In