• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, جون 1, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انٹرٹینمنٹ

امیتابھ بچن کی زندگی کے دس ایسے پوشیدہ گوشے جن کے متعلق کم لوگ جانتے ہیں

by sohail
مئی 14, 2020
in انٹرٹینمنٹ, تازہ ترین
0
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن فلمی دنیا میں عالمی سطح پر بڑا مقام رکھتے ہیں، اپنی بہترین اداکاری کی بدولت  دنیا بھر میں ان کے مداح اور پرستار موجود ہیں۔

اس لیجنڈ اداکار کے متعلق کچھ ایسے تلخ و شیریں حقائق ہیں جو زیادہ تر افراد کی نظر سے اب تک اوجھل ہیں۔ ان حقائق کے بارے میں کچھ تفصیل جانتے ہیں۔

1۔ ڈاکٹر وشواس کو قانونی نوٹس

ڈاکٹر وشواس ایک مشہور شاعر ہیں اور عام آدمی پارٹی کے رکن ہیں، انہوں نے ایک یو ٹیوب چینل پر اپنی آوآز میں ڈاکٹر ہرویش رائے بچن (امیتابھ بچن کے والد) کی نظمیں اپ لوڈ کیں تو امیتابھ بچن نے انہیں کاپی رائیٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے قانونی نوٹس بھیج دیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈاکٹر وشواس نے جواب میں امیتابھ کو32  بھارتی روپے بھیج دیے جو یوٹیوب پر اس نظم نے کمائے تھے۔

2 ۔ کانگریس پارٹی سے سیاسی کیرئیر کا آغاز

امیتابھ بچن نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کانگریس پارٹی سے کیا، وہ اپنے دیرینہ دوست راجیو گاندھی کی وجہ سے اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کر کے سیاست میں آئے۔

انہوں نے الہ آباد سے لوک سبھا کی نشست کے لیے الیکشن لڑا اور بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی لیکن صرف تین سال بعد ہی لوک سبھا سے استعفیٰ دے دیا

3۔ بوفورس اسکینڈل میں ملوث

امیتابھ بچن کے لوک سبھا سے استعفیٰ کے بعد ایک اخبار نے ان پر بوفورس اسکینڈل میں ملوث ہونے کا الزام لگایا، امیتابھ اس اخبار کو عدالت میں لے گئے۔

بعد میں انکوائری کے دوران پتہ چلا کہ امیتابھ کو اس اسکینڈل میں ملوث کرنے کی کوشش کی گئی تھی اور ان پر جھوٹا الزام لگایا گیا تھا۔

یوں وہ اس اسکینڈل میں الزامات سے بری ہو گئے تھے۔

4 ۔ سکھ فسادات میں کردار؟

امیتابھ بچن پر الزام لگا کہ انہوں نے 1984 میں سکھ مخالف فسادات کے تناظر میں دوردرشن ٹی وی پر خون کے بدلے خون کا نفرت انگیز بیان دیا تھا لیکن انہوں نے اس الزام کی تردید کی۔

اکتوبر 2014 میں لاس اینجلس کی عدالت نے ان کو سکھ برادری کے خلاف مبینہ طور پر تشدد کو بھڑکانے کے الزام میں طلب کیا تھا۔

5 ۔ امیتابھ بچن کا پانامہ لیکس میں نام

امیتابھ بچن کا نام پانامہ پیپرزاور پیراڈائز پیپرز میں دو بار سامنے آیا تاہم انہوں نے کسی بھی آف شور سرمایہ کاری میں اپنے ملوث ہونے کے الزام کو مسترد کر دیا۔

6 ۔ کیا راج ببر کا فلمی کیرئیر ختم کرنے میں امیتابھ کا ہاتھ تھا؟

فلم انڈسٹری میں ہمشہ کسی کمزور کو دبا کر خود آگے نکلنے کا طریقہ ہمیشہ سے موجود رہا ہے لیکن امیتابھ بچن اس فن کا استعمال بخوبی کرنا جانتے تھے۔

ان کے اس فن کے ایک شکار راج ببر تھے جنہوں نے رمیش سپی کی طاقت اور پرکاش مہرہ کی نمک حلال جیسی فلمیں گنوا دیں اور اپنا کیرئیر ختم کر بیٹھے۔

7 ۔ اسٹارڈسٹ میگزین پر پابندی  لگوانے کا الزام

امیتابھ بچن کے گاندھی خاندان سے قریبی تعلقات تھے، ان پر الزام ہے کہ انھوں نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کر کے اسٹار ڈسٹ میگزین کو بند کرانے کی کوشش کی۔

اسٹار دسٹ میگزین پر امیتابھ کے متعلق کچھ لکھنے پر سخت سینسر شپ عائد کی گئی اور اس میگزین کو کو بڑی سزا بھگتنا پڑی۔

بعد میں تمام فلمی رسالوں نے مل کر ایسوسی ایشن  بنا لی اور امیتابھ کو کوریج دینے پر پابندی لگا دی تاہم امیتابھ نے اپنے دفاع میں کہا کہ انہوں نے خود 1989 تک تمام صحافیوں کے فلم سیٹ پر داخلے پر پابندی عائد کی تھی۔

8۔ جیا بہادری کے ساتھ شادی

جب فلم زنجیر باکس آفس پر بہت ہٹ ہوئی تو جیا اور امیتابھ نے سیر کے لیے بیرون ملک جانے کا پروگرام بنایا۔

امیتابھ کے والد کو اس بارے میں پتہ چلا تو انہوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور کہا کہ شادی کے بغیر بیرون ملک اکٹھا جانا مناسب نہیں، امیتابھ نے اپنے والد کے حکم پر جیا سے شادی کی اور آج یہ دونوں فلمی دنیا کا کامیاب جوڑا قرار دیے جاتے ہیں۔

9 ۔ امیتابھ کا بی گریڈ فلم میں کام کرنا

امیتابھ کا بہت کامیاب کیرئیر تھا لیکن 2000 کی دہائی کے شروع میں ان کی پروڈکشن کمپنی اے بی سی ایل دیوالیہ ہو گئی، اس کے بعد امیتابھ نے کوئی بھی فلم اور ٹی شو اٹھانے کا فیصلہ کیا تا کہ مالی نقصان پورا کیا جا سکے۔

اس وجہ سے امیتابھ نے گریڈ بی فلم ‘بوم’ میں کام کیا، یہ فلم ایک نقصان دہ تجربہ ثابت ہوا اور پروڈیوسر عائشہ کو اپنے تمام اثاثے بیچ کر فلم کے اخراجات ادا کرنے پڑے۔

امیتابھ نے بھی اپنی مالی پریشانیوں کی وجہ اس فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

10۔ لوگوں کو استعمال کے بعد چھوڑ دینا

سیآستدان امر سنگھ نے الزام عائد کیا کہ امیتابھ موقع پرست ہیں، انہوں نے مجھے استعمال کیا اور بعد میں مجھ سے دور ہو گئے۔

ایسا ہی کچھ محمود کے ساتھ ہوا جنہوں نے ہمشہ امیتابھ کی سرپرستی کی، وہ امیتابھ کو اپنا بیٹا مانتے تھے۔

جب امیتابھ کے والد بریج کینڈی ہسپتال میں داخل تھے تو محمود کو بھی اس اسپتال میں بائی پاس سرجری کے لیے لایا گیا تھا لیکن امیتابھ محمود کو ملنے نہیں گئے جس کا انہیں بہت دکھ ہوا۔

Tags: امیتابھ بچنبالی وڈ کی کہانیاںراج ببر
sohail

sohail

Next Post

بھارت میں پیدل چلنے والی خاتون نے بچی کو جنم دینے کے بعد 160 کلومیٹر سفر طے کیا

کورونا ویکسین کے متعلق مقبول ہوتے سازشی نظریات کی حقیقت کیا ہے؟

ویرات کوہلی اور سچن ٹنڈولکر میں حقیقی فرق کیا ہے، وسیم اکرم نے بتا دیا

کورونا وائرس شاید کبھی ختم نہ ہو اور دنیا کو اس کے ساتھ جینا پڑے، عالمی ادارہ صحت

مریم نواز اور ارتغرل غازی ایک جیسی قائدانہ خصوصیات کے مالک ہیں، حنا پرویز بٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In